1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سب پہ واجب ہے خدائے لم یزل تیری ثنا ۔

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏15 جون 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    سب پہ واجب ہے خدائے لم یزل تیری ثنا
    رنج و غم میں ہر بشر دیتا ہے تجھ ہی کو صدا
    تو ازل سے کامل و محمود ہے اے کبریا
    ہاں یہی کہتے رہے ہیں سب رسول و انبیا
    یا الہی کیسے ہو اندازہ تیری شان کا
    فکر انساں ہے بہت محدود اے میرے خدا
    تیرے بندے چھوڑ کر تجھ کو بھلاجائیں کہاں
    کون ہے تیرے علاوہ بے کسوں کا آسرا
    دائمی تیری حکومت ہے میرے پروردگار
    کیوں کہ باقی سب ہیں فانی ایک تو ہے لافنا
    کم نہیں یہ بھی ترا احسان اے رب کریم
    تو نے جو مجھ کو کیا ہے مائل حمد و ثنا
    کہکشائیں تیرے ہی انوار سے روشن ہوئیں
    چاند تاروں میں ترا ہی نور ہے جلوہ نما
    تو بلا تفریق کرتا ہے کرم ہر ایک پر
    تو نہیں دیتا ہمیں فورا گناہوں کی سزا
    ذکر تیرا خشکیوں کی بھی زباں پر ہے رواں
    حمد پڑھتا ہے سمندر ہرگھڑی تیری خدا
    تو نے ہی یہ لالہ زاروں سے سجایا ہے جہاں
    آبشاروں میں بھی تیرے حسن کا ہے سلسلہ
    داخل فردوس کر مولا تو مجھ کو بے حساب
    ہے یہی تجھ سے بلال بے نوا کی التجا
    ----
    بلال رشید

     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ- جزاک اللہ
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد رضوان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد شہزاد .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں