1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سب میسّر ہے لیکن نہیں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏25 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سب میسّر ہے لیکن نہیں
    یہ میرا گھر ہے! لیکن نہیں
    روز لگتا ہے ایسا ہمیں
    آج محشرہے ۔۔ لیکن نہیں
    اُگ رہا ہے نظر میں سراب
    ایک منظر ہے لیکن نہیں
    یہ محبت بھری گفتگو!
    کوئی منتر ہے لیکن نہیں
    دوسروں سے مرا بے وفا
    لاکھ بہتر ہے! لیکن نہیں
    میری گردن پہ گو رات دن
    نوکِ خنجر ہے لیکن نہیں
    کج ادائی پہ ما ئل کوئی
    میرے اندر ہے!! لیکن نہیں
    نیند کے آخری موڑ تک
    خواب رہبر ہے لیکن نہیں
    باب در باب وہ داستاں
    لاکھ ازبر ہے!! لیکن نہیں
    توڑ دے وہم کی ہر فصیل
    وقت پتھر ہے لیکن نہیں
    پاؤں پھیلا رہی ہے طلب
    تنگ چادر ہے لیکن نہیں
    کب گزرتا ہے بچپن مرا
    دل معمر ہے لیکن نہیں
    نینا عادل​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں