1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سبزیاں: کیا پکائیں اور کیا کھائیں

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از ابو تیمور, ‏23 اگست 2013۔

  1. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    سبزیاں کیا کھائیں اور کیا پکائیں
    سبزیاں معدنیات اور وٹامن کا خزانہ ہیں۔ یہ انسان کو بھرپور غذائیت فراہم کرتی ہیں۔ بہت سی سبزیاں کچی یا پکا کر کھائی جاتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ سبزیاں کچی کھانا بہتر ہے یا پکا کر انھیں تناول کیا جائے۔ اس سوال کا جواب آسان نہیں۔ وجہ یہ ہے کہ بعض سبزیاں پکانے سے ان کے کچھ معدنیات یا وٹامن ضائع ہو جاتے ہیں۔ جبکہ کچھ سبزیاں پکانے سے الٹا اثر ہوتا ہے۔ یعنی ان کے معدنیات یا وٹامن پکانے سے بڑھ جاتے ہیں۔ ذیل میں ایسی ہی کچھ عام سبزیوں کا تذکرہ پیش ہے جنھیں کچی یا پکا کر کھانا بہتر ہے۔


    پیاز:
    اسے کچی کھانا بہتر ہے۔ وجہ یہ ہے کہ پیاز پکائی جائے تو اس کا ایک اہم غذائی مادہ الیسن (Allicin) ضائع ہو جاتا ہے۔ یہ مادہ انسان میں شکم سیری کا احساس پیدا کرتا اور بھوک مارتا ہے۔
    [​IMG]

    ٹماٹر:
    اسے پکانا بہتر ہے۔ دراصل ٹماٹر پکا کر کھانے سے اس میں شامل غذائی مادہ، لائکوپین (Lycopene) کی زیادہ مقدار ہمارے جسم میں جذب ہوتی ہے۔ یہ مادہ ہمیں سرطان (کینسر) اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
    [​IMG]

    ساگ:
    اس دل پسند سبزی کو بھی پکا کر کھانا مفید ہے۔ یوں انسانی جسم کو زیادہ کیلشیم، فولاد اور میگنیشم جیسے اہم معدن ملتے ہیں۔
    [​IMG]

    چقندر:
    یہ کچا کھانا چاہیے۔ چقندر پکایا جائے، تو اس کا 30 فیصد فولیٹ وٹامن ضائع ہو جاتا ہے۔یہ وٹامن ہمارے دماغ کو تقویت دیتا ہے۔
    [​IMG]

    کھمبیاں (مشروم) :
    اسے پکا کر کھائیے۔ دراصل کھمبیوں کو کسی بھی طریقے سے پکائیے، اس میں پوٹاشیم کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ یہ معدن ہمارے بدن کے عضلات مضبوط بناتا ہے۔
    [​IMG]

    شاخ گوبھی:
    اسے کچا کھانا مفید ہے۔ شاخ گوبھی کو پکایا جائے، تو اس میں شامل ایک خامرہ (انزائم)، مائروسیناسی (Myrosinase) ختم ہو جاتا ہے۔ یہ خامرہ ہمارے نہایت اہم عضو جگر پر حملہ آور ہونے والے زہریلے مادے اور جراثیم کو مارتا ہے۔
    [​IMG]

    سرخ مرچ:
    سرخ مرچیں کھا کر ظاہر ہے، بڑی مرچیں لگتی ہیں، مگر انھیں کچا کھانا مفید ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انھیں 375 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے زیادہ پکایا جائے تو ان میں شامل وٹامن سی ضائع ہو جاتا ہے۔
    [​IMG]

    لہسن:
    لہسن بلڈ پریشر کو کم رکھتا ہے، جبکہ اسے زیادہ تر کھانا پکانے کے دوران استعمال کیا جاتا ہے جس سے اس کی یہ خاصیت ختم ہوجاتی ہے- مناسب یہ ہے کہ اسے کھانا پکانے کی ابتدا کی بجائے کھانے پکنے کے بعد شامل کر کے کھا لیا جائے، رہ گئی بات کچے لہسن کی بو کی تو کھانے کے بعد تازہ پودینہ کھا لیا جائے -
    [​IMG]

    بشکریہ: (ڈاکٹر شائستہ خان) اردو ڈائجسٹ
     
    احتشام محمود صدیقی, غوری, سین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    hmmmm very useful
     
    ابو تیمور نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ۔۔۔۔۔۔۔
    صارفین توجہ فرمائیں اور ان مفید معلومات سے فائدہ اٹھائیں۔۔۔۔
    غوری
     
    ابو تیمور اور سین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    ڈبہ بند غذائیں
    کئی ادارے مختلف غذائیں ٹن کے ڈبوں میں فروخت کرتے ہیں۔ انہیں مختلف کیمیائی مراحل سے گزارا جاتا ہے۔ تاکہ وہ طویل عرصہ خراب نہ ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ان ڈبوں کے استر کی رال resin linings میں ایک مصنوعی اسٹروجن مادہ بیسفینول۔اے Bisphenol A شامل ہوتا ہے۔ جو انسان کو مختلف اقسام کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔ ان میں تولیدی بیماریوں سے لے کر امراض قلب ذیابیطس اور موٹاپا قابل ذکر ہے۔ یہ مادہ خصوصاً مردوں میں نامردی پیدا کرتا ہے۔ اس لئے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گلاس کی بوتلوں یا گتے کے ڈبوں میں بند غذائیں تو پھر ٹھیک ہیں، ٹن کے ڈبے میں بند غذا سے پرہیز کریں تو بہتر ہے۔
    [​IMG]

    گندم کا آٹا
    شاید آپ نہ جانتے ہوں، ایک سو سال پہلے کی گندم موجودہ دور کی گندم سے بہت مختلف ہے۔ وجہ یہ ہے کہ 1950 کے بعد ماہرین نے گندم کے بیچوں میں کئی جینیناتی تبدیلیاں کر ڈالیں تاکہ زیادہ سے زیادہ گندم اُگائی جا سکے۔ ان تبدیلیوں سے فصل تو بڑھا دی لیکن گندم میں موجود غذائیت کا قدرتی توان ختم کر ڈالا۔ یہی وجہ ہے کہ اب ڈاکٹر کہتے ہیں کہ گندم کا آٹا کئی بیماریاں جنم دینے کا سبب بن چکا ہے۔ ان میں نظام ہضم کے امراض مثلاً شکمی عارضہ اور سوزش آنت، تیزابی جذر، موٹاپا، دمہ اور جلد کی بیماریاں شامل ہیں۔ لہذا اگر خدانخواستہ آپ ان مین سے کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو چند ہفتے گندم کے آٹے سے پرہیز کیجئے۔ اگر افاقہ محسوس کریں تو سمجھ جائیے کہ جینیاتی طور پر تبدیل آٹا ہی آپ کی بیماری کا باعث ہے۔
    [​IMG]

    مکئی
    پچھلے دس پندرہ سالوں کے دوران امریکا سمیت کئی ممالک میں یہ اعجوبہ دیکھنے کا ملا کہ شہید کی مکھیاں کم ہو گئیں۔ محقق تشویش میں مبتلا ہو کر یہ جاننے کی کوشش کرنے لگے کہ وجوہ کیا ہیں۔ دوران تحقیق انکشاف ہوا کہ مکئی کی فصل بھی شہید کی مکھیاں ختم کر رہی ہیں۔ دراصل گندم کی طرح مکئی کے بیجوں میں بھی وسیع پیمانے پر جینیاتی تبدیلیاں لائی جا چکی ہیں۔ مدعا یہ ہے کہ پودے میں کیڑے مارنے والی صلاحیتیں پیدا ہو جائیں۔ بعض اقسام کے بیجوں میں ایسی جینیاتی تبدیلیاں لائی گئیں کہ وہ کیڑے مار ادویہ کے بھاری اسپرے میں بھی پھل پھول سکیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ کیڑے مار ادویہ کے کیمائی مادے عموماً مکئی کا حصہ بن جاتے ہیں۔ یہی مادے پھر مکھیوں ہی کو نہیں مارتے بلکہ انسان بھی آلودہ مکئی کھا کر بیمار ہو جاتے ہیں۔ لہذا مکئی وہی بہتر ہے جو کیڑے مار ادویہ سے پاک کھیت میں کاشت کی جائے۔
    [​IMG]

    چاکلیٹ کون سی بہتر ہے؟
    ماضی میں چاکلیٹ کو غیر صحت بخش غذا سمجھا جاتا تھا۔ اسی لئے خصوصاً بچوں کو اس مفید شے سے دور رکھا جاتا۔ لیکن پچھلے چند سالوں میں جدید سائنسی تحقیق نے انکشاف کیا کہ کوکابیج(جن سے چاکلیٹ بنتی ہے) ضد تکسیدی مادے اور معدنیات مثلاً میگنیشم کثیر مقدار میں رکھتے ہیں۔ اس طرح یہ بھی پتا چلا کہ چاکلیٹ میں موجود دو مرکب تھیوبرومائن اور فینی تھیلمائن ہمارے جسم میں کیمیائی مادہ سیروٹونین کی افزائش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہی کیمیکل ہم میں خوشی و مسرت کے جذبات پیدا کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ طبی فوائد سے مستفید ہونے کے لئے ضروری ہے کہ سیاہ چاکلیٹ تناول کی جائے۔ ملک چاکلیٹ کھانے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اس میں شامل دودھ ضد تکسیدی مادوں کو بدن میں جذب نہیں ہونے دیتا۔نیز چاکلیٹ میں ہائیڈروجنیٹڈ تیل بھی موجود نہیں ہوتا۔ مزید برآں دن میں ایک اونس سیاہ چاکلیٹ کھانا کافی ہے، یوں مطلوبہ طبی فائدے مل جاتے ہیں
    [​IMG]


    بشکریہ: (ڈاکٹر شائستہ خان) اردو ڈائجسٹ
     
    سین نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    ٹن کے ڈبوں والی بات درست،گندم اور مکئی کے بارے تشویش ناک بات ہے چاکلیٹ کے بھی بہت سے فوائد ہیں
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جی بالکل سین جی
    لیکن گندم کے بارے میں اکثر حکیم صاحب اور کچھ ڈاکٹر صاحبان مختلف امراض کے لئے کہتے ہیں کہ آپ فائن آٹا چھوڑ کر چوکر ملا آٹا(یعنی دیسی آٹا بغیر چھانے ہوئے) استعمال کریں۔ ان کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ وہ تجزیہ کرنا چاہتا ہے کہ مرض کی بنیاد کہیں فائن آٹا تو نہیں ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں