1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سبزستارہ

'مہمان خانہ' میں موضوعات آغاز کردہ از Guest, ‏18 جون 2006۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    میرا ہماری اردو میں اکثر آنا جانا رہتا ہے
    ایک ای میل کے ذریعے اس کا لنک ملا گو میں باقاعدہ ممبر تو نہیں مگر میرا خیال ہے کہ شائد کئی ممبران سے زیادہ میں نے اس کو وزٹ کیا ہو
    محترم ع س ق کے بارے میں رائے شماری پر سبز ستارہ کے اعتراض اور ع س ق کے جواب کو پڑھ کر صرف ایک ہی بات ذھن میں آتی ہے کہ
    اگر کوئی خاتون خود اپنے آپ کو نمایاں کرکے چوک میں کھڑی ہو اور یہ کہے کہ لوگ مجھے بری نظر سے کیوں دیکھتے ہیں تو اس کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے
    محترمہ کو میرا مشورہ ہے کہ پہلے اپنا نام تو دیکھو نام کسی بھی مرد یا عورت کی پہچان ہوتا ہے واہ سبز ستارہ واہ آپ کا تو نام ہی اس بات کی دلیل ہے کہ کتنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا خیال ہے آپ۔۔۔۔۔
    آگے کچھ کہنے کی مجھ میں ہمت نہیں
    اس طرح کے نام میرے خیال سے کسی غیرت مند انسان نہیں ہوسکتے
    اللہ ہم سب کو ہدایت دے (آمین)
     
  2. ساجدحسین
    آف لائن

    ساجدحسین ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مئی 2006
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    نادیہ خان کے لئے پیغام

    محترمہ نادیہ خان

    آپ کے خیالات سے میں اتفاق کرتا ہوں اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ ہماری اردو کو بہت زیادہ وزٹ کرتی ہیں۔ مگر اس بات پر حیرت بھی ہوئی کہ آپ آج تک اس کی ممبر کیوں نہ بنیں۔ اگر کوئی ٹیکنیکل رکاوٹ ہے تو بتائیں تاکہ منتظمین اسے حل کر سکیں۔ ہمیں انٹرنیٹ پر اردو کے فروغ کے لئے اردو میں بنی ویب سائٹس کو وقت دیتے ہوئے پروموٹ کرنا چاہئے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ میری گذارشات کو قابل قبول سمجھیں گی۔

    والسلام
    ساجد حسین
     
  3. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    انشااللہ

    آپ کا شکریہ
    بس میرے ایگزیم ختم ہوجائیں تو میں باقاعدہ حاضری دوں گی
    انشااللہ
    ابھی بہت مصروفیت ہے اردو میں لکھنا بھی خاصا مشکل لگتا ہے
    اور پھر میرے پاس ذاتی انٹرنیٹ نہیں کیفے آنے جانے میں کافی وقت ضائع ہوتا ہے
    خدا حافظ
     
  4. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    سیٹ ریزرویشن

    محترمہ! بہتر ہو گا کہ آپ امتحانات سے فراغت تک کم از کم اپنی سیٹ ریزرو کروا لیں۔ وقت بھلے آپ ابھی نہ دیں لیکن سیٹ کی بکنگ میں کیا حرج ہے، مبادا آپ کا پسندیدہ نام کوئی اور لے اُڑے اور آپ دیکھتی ہی رہ جائیں۔
     
  5. محمود
    آف لائن

    محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    محترمہ نادیہ صاحبہ۔
    ہماری اردو کا وزٹ کرنے پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔اور امید کرتے ہیں کہ آپ جلد ہی اس کی باقاعدہ رکن بھی بن جائیں گی۔ میرے خیال میں سبز ستارہ کے نام سے اگر کوئی خاتون اس سائٹ پر آ رہی ہیں تو ہم کو اعتراض نہیں کرنا چاہئیے۔ بلا شبہ یہ ان خاتون کا اصلی نام نہیں بلکہ قلمی نام ہے۔
    اور کسی کے غیرت مند ہونے کے بارے میں فیصلہ اُس انسان کے نام سے نہیں بلکہ کردار سے کیا جاتا ہے۔ہمیں باہمی عزت تحمل اور بردباری کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہییے۔



    والسلام
    محمود
     
  6. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    ان کا اوتار بھی ایک نظر دیکھ لیں

    جناب محمود صاحب آپ کا شکریہ
    آپ کے تحریر کرنے سے پہلے ہی میں محترم ساجد حسین اور ع س ق کی دعوت پر باقاعدہ ممبر بن چکی ہوں ہاں البتہ ابھی باقاعدہ ٹائم دینا میرے لئے مشکل ہے
    رہی بات سبز ستارہ کی تو میں نے ان کے بارے میں رائے ان کے صرف نام سے نہیں بلکہ
    ان کا نام ، ان کا اوتار اور کردار کو بھی دیکھ کر قائم کی پہلےگپ شپ میں ان کی لڑی
    این صین کاف قے نام بہت احترام کیساتھ۔۔۔
    بعدازاں
    رہی بات نام کی تو نام کسی بھی انسان کی پہچان ہوتا ہے اگر آپ کو اس میں شک ہے توآپ بھی اپنا نام سبز ستارہ جیسا ہی رکھ لینا
    جس نے شناخت کے ہماری اردو پر دستیاب تین ذریعے
    1 - نام ، 2 - تصویر اور 3 - الفاظ (کردار)​

    سے خود کو۔۔۔۔۔۔۔
    افسوس آپ بات کو پورا سمجھے بغیر سبزستارہ کی وکالت کرنے چلے آئے
    کیا آپ ان کا نام ، تصویر اور ان کے ( اور ان کی وجہ سے) ہماری اردو پر لکھے گئے الفاظ اپنی گھریلو خواتین چیک کروانا پسند کریں گے
    کیااس طرح کے عوامل سے خواتین ( جن میں سب کی ۔۔۔۔) ہماری اردو میں شامل ہوسکیں گی؟؟؟؟؟؟
    کیا ہماری اردو صرف مردوں کیلئے ہے ؟
    کیا خواتین کو اس پر آنے کا کوئی حق نہیں ؟
     
  7. محمود
    آف لائن

    محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    Re: ان کا اوتار بھی ایک نظر دیکھ لی

    جناب محمود صاحب آپ کا شکریہ
    آپ کے تحریر کرنے سے پہلے ہی میں محترم ساجد حسین اور ع س ق کی دعوت پر باقاعدہ ممبر بن چکی ہوں ہاں البتہ ابھی باقاعدہ ٹائم دینا میرے لئے مشکل ہے
    رہی بات سبز ستارہ کی تو میں نے ان کے بارے میں رائے ان کے صرف نام سے نہیں بلکہ
    ان کا نام ، ان کا اوتار اور کردار کو بھی دیکھ کر قائم کی پہلےگپ شپ میں ان کی لڑی
    این صین کاف قے نام بہت احترام کیساتھ۔۔۔
    بعدازاں
    رہی بات نام کی تو نام کسی بھی انسان کی پہچان ہوتا ہے اگر آپ کو اس میں شک ہے توآپ بھی اپنا نام سبز ستارہ جیسا ہی رکھ لینا
    جس نے شناخت کے ہماری اردو پر دستیاب تین ذریعے
    1 - نام ، 2 - تصویر اور 3 - الفاظ (کردار)​

    سے خود کو۔۔۔۔۔۔۔
    افسوس آپ بات کو پورا سمجھے بغیر سبزستارہ کی وکالت کرنے چلے آئے
    کیا آپ ان کا نام ، تصویر اور ان کے ( اور ان کی وجہ سے) ہماری اردو پر لکھے گئے الفاظ اپنی گھریلو خواتین چیک کروانا پسند کریں گے
    کیااس طرح کے عوامل سے خواتین ( جن میں سب کی ۔۔۔۔) ہماری اردو میں شامل ہوسکیں گی؟؟؟؟؟؟
    کیا ہماری اردو صرف مردوں کیلئے ہے ؟
    کیا خواتین کو اس پر آنے کا کوئی حق نہیں ؟[/quote:5k1488mi]

    محترمہ نادیہ صاحبہ۔ میں سبز ستارہ کی وکالت قطعًا نہیں کر رہا۔ویسے سبز ستارہ کے اوتار میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جس پر اعتراض کیا جائے۔ یہ وہی مونو گرام ہے جو ہم بازاروں مارکیٹوں اور چوراہوں یا پھر اپنے ٹیلی و ژن سیٹ پر دیکھتے ہیں(پوری فیملی کے ساتھ) اور کوئی فتوٰی جاری نہیں کرتے۔ آج کی بات نہیں بہت عرصہ پہلے جب میں پرائمری سکول میں پڑھتا تھا تو اسی سے ملتا جلتا مونو گرام سکول کے مین گیٹ سے متصل عمارت پر ہوتا تھا،جس میں بہبودِآبادی والوں کا دفتر ہوا کرتا تھا۔ تب تو تقریبًا ایک ہزار طلباء کی آبادی والے اس سکول کے اساتذہ یا والدین نے کبھی اس پر اعتراض نہیں کیا تھا اور اس مونو گرام کو کسی کی غیرت ماپنے کا پیمانہ نہیں بنایا تھا۔اور نہ ہی اس کی وجہ سے طلباء (جن میں کچھ لڑکیاں بھی ہوتی تھیں) پر کوئی منفی اثر پڑا۔
    فرق یہ ہے کہ اس وقت ہمارے معاشرے میں تحمل اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا رواج تھا۔ اور آج ہم ذرا ذرا سی باتوں پر سیخ پا ہو جاتے ہیں۔ سیاسی اور معاشرتی نا ہمواریوں نے ہمیں چڑ چڑا بنا دیا ہے۔
    آپ نے سبز ستارہ کا نام تو دیکھا اور اوتار بھی پر ان کا کردار ان سے بِالمشافہ ملے بغیر کیسے دیکھا؟ اگر لکھے گئے الفاظ یا ان کے جوابات کو معیار بنا کر آپ کسی کا کردار جانچنے کی کوشش کریں گی تو آپ ایک عجیب کشمکش کا شکار ہو سکتی ہیں۔ آپ کس کس کو کون کون سی بات پر پرکھنے کی کوشش کریں گی؟ چلیئے اردو ادب کے بڑے بڑے ادباء اور شعراء سے اس کام کا آغاز کر لیں۔اور ایمان داری سے بتائیے کہ آپ کے بنائے ہوئے معیار کے پران میں سے کتنے لوگ پورے اترتے ہیں؟
    سو محترمہ نادیہ صاحبہ اتنا کچھ لکھنے کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں لوگوں کو اسی حال میں قبول کرنا چاہئے جیسے کہ وہ ہیں۔دوسروں پر ذاتی تنقید سے ہمیں پرہیز کرنا چاہیے۔خاس طور پر کسی کو غیرت مند اور بے غیرت کہنے سے پہلے اس کڑواہٹ کا اندازہ کر لینا چاہیے جو ہمارے لکھے ہوئے الفاظ سے پیدا ہو سکتی ہے۔

    والسلام
    محمود
     
  8. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    محمود کی رائے دل کو لگتی ہے۔

    محمود نے بڑے ہی پتے کی بات کی۔ کم و بیش ایسی ہی تحریر admin کی طرف سے بھی قواعد و ضوابط کے تحت لکھی ہے۔

    محترمہ نادیہ جی، آپ کو کسی سے اختلاف کرنے کا مکمل حق ہے اور اپنی رائے کے حق میں دلیلیں دینے کا بھی۔ چوپالوں کا تو مقصد ہی یہی ہوتا ہے کہ لوگوں کو اپنے اندر کی بات کہنے اور دوسروں کو سننے سمجھنے کا موقع ملے۔ کسی پر اعتراض اس حد سے نہ گزر جائے کہ وہ بیچارہ اس چوپال سے ہی بھاگ جائے۔

    اس بارے میں زیادہ بہتر رائے منتظمین ہی کی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو میری بات بری لگی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔
     
  9. Guest
    آف لائن

    Guest مہمان

    محترمہ کہاں ہیں آپ ؟
    کبھی کبھار چکر لگا لیا کریں
     
  10. صدف
    آف لائن

    صدف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    وہ مصرف ہو گی اس لئے نہں آتی
     
  11. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    لو جی ہم آگئے اور انشااللہ اب آتے جاتے رہیں گے
     
  12. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    خوش آمدید نادیہ جی!
    ہم امید کرتے ہیں کہ آپ صدف کی طرح آنے کا وعدہ کر کے بھاگ نہیں جائیں گی۔
     
  13. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اس لڑی میں تو آپ 11 ستمبر کے بعد واقعی نہیں آئی نا :p
     
  15. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    باقی لڑیوں میں تو آ رہی ہیں، صدف جی کی طرح سو تو نہیں گئیں۔ :)
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    صدقے آپ کی وکالتوں‌کے :p
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں