1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ساغر صدیقی کا نعتیہ کلام

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از عمران علی, ‏31 جولائی 2006۔

  1. عمران علی
    آف لائن

    عمران علی ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جون 2006
    پیغامات:
    48
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جاری ہے دو جہاں پہ حکومت رسول (ص) کی
    کرتے ہیں مہر و ماہ اطاعت رسول (ص) کی

    ایماں ایک نام ہے حب رسول (ص) کا
    ہے خلد کی بہار محبت رسول (ص) کی

    نوک مژہ پہ جن کی رہے اشک کربلا
    پائیں‌گے حشر میں وہ شفاعت رسول (ص) کی

    غار حرا کو یاد ہیں سجدے رسول (ص)‌کے
    دیکھی ہیں پتھروں‌کے عبادت رسول (ص) کی

    دامان عقل و ہوش سہارا نہ دے
    چاہت خدا کی بن گئی چاہت رسول (ص) کی

    ساغر تمام عالم ہستی ہے بے حجاب
    آنکھوں میں بس رہی ہے وہ خلوت رسول (ص) کی​
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    لبوں پہ جس کے محمد :saw: کا نام رہتا ھے
    وہ راہ خلد پہ محو خرام رہتا ھے

    جو سر جھکائے محمد :saw: کے آستانے پر
    زمانہ اس کا ہمیشہ غلام رہتا ھے

    ہمیں نہ چھیڑ کہ دارفتگانِ مدام بطحا ھیں
    ہمیں تو شوق مدینہ مدام رہتا ھے

    وہ دو جہاں کے امیں ھیں انہی کے ہاتوں میں
    سپرد کون و مکاں کا نظام رہتا ھے

    جو غمگسار ھے نادار اور غریبوں کا
    وہ قدسیوں میں بھی عالی مقام رہتا ھے

    لگن ھے آل مدینہ کی جس کے سینے میں
    وہ زندگی میں بہت شاد کام رہتا ھے

    ہمیں ‌ضرورت آبِ بقا نہیں سا‌غر
    ہمارے سامنے کوثر کا جام رہتا ھے
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جزاک اللہ ۔۔

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ عمران بھائی اور خوشی صاحبہ ۔
    اتنی خوبصورت نعتیں ارسال کرنے پر اللہ تعالی آپکو جزائے کثیر عطا فرمائے۔ آمین
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جزاک اللہ
     
  6. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    سبحان اللہ ۔ سبحان اللہ
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اے کاش وہ دن کب آئیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں گے
    دامن میں مرادیں لائیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں گے

    بیتابی الفت کی دھن میں ہم دیدہ ودل کے بربط پر
    توحید کے نغمے گائیں گے جب ہم مدینہ جائیں گے

    تھامیں گے سنہری جالی کو چومیں گے معطر پردوں کو
    قسمت کو ذرا سلجھائیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں‌گے

    زم زم میں بھگو کر دامن کو سر مستی عرفاں پائیں گے
    کوثر کے سبو چھلکائیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں‌گے

    ہنستی ہوئی کرنیں پھوٹیں گی ظلمات کے قلعے ٹوٹیں گے
    جلووں کے علم لہرائیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں گے

    ہم خاک درِ اقدس لے کر پلکوں پہ سجائیں گے ساغر
    یوں دل کا چمن مہکائیں گے جب ہم بھی مدینہ جائیں گے
     
  9. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    ہم کب مدینہ جائیں گے مرادوں سے دامن بھر بھر لائیں گے
    دوستو دعا تم بھی کرو ہم بھی اپنی جھولی پھیلائیں گے​
     
  10. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جزاک اللہ خوشی جی۔۔

    جزاک اللہ عمران علی بھائی۔
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ مبارز جی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں