1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سارے نبیوں کے عہدے بڑے ہیں لیکن آقا ﷺکا منصب جداہے

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏14 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سارے نبیوں کے عہدے بڑے ہیں لیکن آقا ﷺکا منصب جداہے
    وہ امامِ صفِ انبیاؑ ء ہیں ان کا رتبہ بڑوں سے بڑاہے
    کوئی لفظوں سے کیسے بتا دے ان کے رتبے کی حد ہے تو کیاہے
    ہم نے اپنے بڑوں سے سنا ہے صرف اللہ ان سے بڑاہے
    وہ جو اک شہر نور الہدیٰ ہے جلوہ گاہوں کا اک سلسلہ ہے
    جس کی ہر صبح شمس الضحیٰ ہے جس کی ہر شام بدر الدجیٰ ہے
    نام جنت کا تم نے سنا ہے میں نے اس کا نظارا کیاہے
    میں یہاں سے تمہیں کیا بتا دوں ان کی نگری کی گلیوں میں کیاہے
    کتنا پیارا ہے موسم وہاں کا کتنی پرکیف ساری فضاہے
    تم میرے ساتھ خود چل کے دیکھو گرد طیبہ بھی خاک شفاہے
    مستقل ان کی چوکھٹ عطا ہو میرے معبود یہ التجاہے
    کوئی پوچھے تو یہ کہ سکوں میں باب جبرئیل میرا پتہ ہے​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں