1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی اسجد اقبال ٹائٹل جیتنے میں ’’سرفراز‘‘

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏7 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی اسجد اقبال ٹائٹل جیتنے میں ’’سرفراز‘‘
    upload_2019-9-7_3-30-42.jpeg
    پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں اسجد اقبال نے اعصاب شکن میچ کے بعد ہم وطن محمد بلال کو شکست دیدی۔ اور ٹائٹل جیتنے میں ’’سرفراز‘‘ ہو گئے۔

    دنیا نیوز کے مطابق پہلی سارک سنوکر چیمپیئن شپ میں سخت مقابلے کے بعد گرین شرٹس کے اسجد اقبال نے ٹائٹل پر قبضہ کر لیا۔ محمد بلال سخت مقابلے کے بعد ایک فریم سے شکست کھا گے۔

    بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے کیوئسٹ اسجد اقبال نے 6 کے مقابلے میں 7 فریم سے میچ جیتا۔

    اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے بلال نے بھارت کے سندیپ گلاٹی کو 0-6 سے زیر کیا تھا۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ہی کے اسجد اقبال نے بھارت کے لکشمن راوت کو 4-6 سے ہرا دیا۔

    پہلے کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے نیپال کے دیپک کو 1-5 سے شکست دی تھی اور دوسرے کوارٹر فائنل میں محمد بلال نے نیپال کے اے ایم شری سیٹھا کو بھی 1-5 سے ہرایا تھا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں