1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت کے 12 سال مکمل

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏27 دسمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت کے 12 سال مکمل
    upload_2019-12-27_0-36-10.jpeg
    سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی بارویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
    پیپلز پارٹی کی جانب سے پہلی بار مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش کے بجائے جائے شہادت لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد کی جا رہی ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری برسی کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

    جلسے کا آغاز دن ایک بجے ہو گا جس کے لیے دو سٹیج بنائے گئے ہیں۔ ایک پر بلاول بھٹو مرکزی قیادت کے ہمراہ جبکہ دوسرے پر پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما موجود ہوں گے۔

    مرکزی سٹیج 100 فٹ اور 60 فٹ چوڑا ہے۔ سٹیج، جلسہ گاہ اور داخلی راستوں کے علاوہ مری روڈ کو خیر مقدمی بینروں سے سجا دیا گیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کے مطابق جلسہ گاہ میں 15 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔ برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے ملک بھر سے جیالوں نے جڑواں شہروں میں ڈیرے ڈال دئیے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں جائے شہادت کا جلسہ پیپلز پارٹی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔

    انتظامیہ کے مطابق جلسہ گاہ کے اندر اور باہر 3 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ مری روڈ کمیٹی چوک سے لے کر مریڑ چوک تک ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہو گی۔ اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے متبادل پلان جاری کر دیا ہے۔​
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں