1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے پلیٹ لیٹس بھی کم ہو گئے: ذرائع

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سابق صدر آصف علی زرداری کے پلیٹ لیٹس بھی کم ہو گئے: ذرائع
    upload_2019-10-26_0-34-6.jpeg
    آصف علی زرداری گزشتہ 3 روز سے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ٹیسٹ رپورٹ میں ان کے پلیٹ لیٹس 90 ہزار تک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے پلیٹ لیٹس کی تعداد تقریباً ڈیڑھ لاکھ ہونی چاہیے، انھیں کمر اور گردن میں شدید تکلیف کا بھی سامنا ہے۔ ڈاکٹرز نے ان تکالیف کے باعث ڈاکٹر نے انھیں نیند کی گولیاں شروع کروا دی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عارضہ قلب کے مریض کے پلیٹ لیٹس میں کمی معمول کا حصہ ہے۔ پلیٹ لیٹس میں کمی زیر استعمال ادویات کا ردعمل ہو سکتی ہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کو روزانہ کی بنیاد پر انسولین دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق آصف علی زرداری کو مہروں اور گردن کے درد میں کمی لانے کے لیے روزانہ فزیو تھراپی بھی کی جا رہی ہے جبکہ وہ گھر کا پرہیزی کھانا استعمال کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری گزشتہ تین روز سے پمز کے کارڈیک وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ کارڈیک وارڈ کو سب جیل کا درجہ حاصل ہونے پر ان سے ملاقات پر بھی پابندی عائد ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں