1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث منسوخ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏11 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث منسوخ
    [​IMG]
    لندن: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ساؤتھمپٹن میں کھیلا جانے والا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 15 واں میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
    ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا جس کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے کیا آملہ پچھلے میچ کی طرح آج بھی چھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انہیں کوٹریل نے کرس گیل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

    ہاشم کی جگہ ایڈن مرکرام کھیلنے آئے مگر کوٹریل نے پانچ رنز پر انہیں بھی اپنا شکار بنا لیا۔ البتہ اس بار کیچ لینے والے فیلڈر ہوپ تھے۔ بیٹنگ کی غرض سے کریز پر پہنچنے والے تیسرے بیٹسمین فاف ڈوپلیسی تھے جب کہ ان کا ساتھ دینے کے لیے ڈی کوک پہلے سے موجود تھے۔

    فاف ڈوپلیسی بغیر کوئی رن بنائے اور ڈی کوک 17 رنز پر کھیل رہے تھے، 7.3 اوورز میں پروٹیز ٹیم نے دو وکٹ کے نقصان پر 29 رنز ہی بنے تھے کہ بارش دوبارہ شروع ہو گئی جس کی وجہ سے میچ درمیان میں ہی روک دینا پڑا۔

    مسلسل بارش کے سبب میچ کو پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کے کچھ دیر بعد منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں