1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زیتون کا تیل، انسانی صحت کیلئے دنیا کا واحد کارآمد تیل قرار ۔۔۔۔۔ تحریم نیازی ، نیوٹریشنسٹ

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    زیتون کا تیل، انسانی صحت کیلئے دنیا کا واحد کارآمد تیل قرار ۔۔۔۔۔ تحریم نیازی ، نیوٹریشنسٹ

    زیتون ایک پھل دار درخت ہے اور اس درخت کے پکے ہوئے پھلوں کو نچوڑ کر جو تیل نکالا جاتا ہے وہ زیتون کا تیل یا آلیو آئل کہلاتا ہے۔یہ واحد تیل ہے جو انسانی جسم کو اندرونی اور بیرونی دونوں طرح سے فائدہ پہنچاتاہے یعنی کھانے کے لئے بھی اور مالش کیلئے بھی اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ اس کا اس سے زیادہ کیا رتبہ ہوگا جس کے بارے میں باری تعالی نے فرمایا ہو '' یہ ایک مبارک درخت یعنی برکت والا ہے ‘‘
    پوری دنیا میں یہ واحد کھانے کا تیل ہے جسے محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔زیتوں کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہ کرہء ارض پر موجود سب سے قدیم پھل تصور کیا جاتا ہے۔مارکیٹ میں عام طور پر زیتون کے تیل کی چار اقسام پائی جاتی ہیں۔
    1۔ اکیسٹراورجن آئل
    2۔ورجن آئل
    3۔لائٹ آئل
    4۔پومس آئل
    سب سے بہترین اور محفوظ قسم ایکسٹرا ورجن آئل ہے جو نہ صرف پیا جا سکتا ہے بلکہ کھانا بنانے سے لیکر مالش تک کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ بین الاقوامی معیار کے مطابق تیا ر کیا جاتا ہے۔اسکی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ہر قسم کے کیمیائی اجزا ء سے محفوظ ہوتا ہے۔ ورجن آئل اور لائٹ آئل اگرچہ آلیو آئل ہی ہوتے ہیں لیکن ان کا معیار زیادہ بہتر نہیں ہوتا۔ جبکہ پومس آئل زیتون کے تیل کی سب سے ہلکی قسم ہے۔جو درحقیقت زیتون کے گودے pulpسے کیمیکلی chemically تیار کیا جاتا ہے۔جس میں برائے نام مقدار ایکسٹرا ورجن آئل کی ملا کر زیتون کے تیل کی شکل دی جاتی ہے۔
    زیتون غذائیت سے بھرپور تیل تو ہے ہی یہ لاتعداد بیماریوں کا علاج بھی ہے۔اس تیل کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں انتہائی کم کاربو ہائیڈ ریٹ یعنی صرف چار سے چھ فیصد تک ہیں۔اس کا مسلسل استعمال موسمی انفیکشن میں جلد قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ معدنیات سے لبریز ہوتا ہے اور اس میں صحت بخش معدنی اجزاء فراوانی سے پائے جاتے ہیں۔جس میں اومیگا 9کی بہت بڑی مقدار کے علاوہ اومیگا 6 ،اومیگا 3، فیٹی ایسڈ ، وٹامن K اور وٹامنE قابل ذکر ہیں۔
    دل کے امراض کے معالج تو بالخصوص زیتون کے تیل کے استعمال پر اصرار کرتے ہیں کیونکہ یہ بلڈ پریشر کو مناسب سطح پر رکھنے کی بہتر صلاحیت رکھتا ہے اور کولیسٹرول کی سطح کو بھی مناسب حد تک رکھنے میں اپنا, ثانی نہیں رکھتا۔ کولیسٹرول کی عمومی طور پر دو اقسام ہوتی ہیں ایک ایل ڈی ایل ( یعنی بر ا کولیسٹرول) دوسرا ایچ ڈی ایل (یعنی اچھا کولیسٹرول)۔ امراض دل سے بچنے کے لئے ایل ڈی ایل کی سطح کو کم رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ جبکہ ایچ ڈی ایل کی سطح کو بڑھانا ہوتا ہے۔دونوں کو مناسب سطح پر رکھنے کے لئے زیتون کے تیل کا استعمال نہائت سود مند واقع ہوا ہے۔ اس تیل کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ کولیسٹرول فری ہے اور گلوٹین سے بھی پاک ہے۔جہاں زیتون کا تیل کولیسٹرول کو مناسب سطح پر رکھنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے وہاں ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے بھی انتہائی سود مند ہے کیونکہ اس کے استعمال سے خون میں شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ہڈیوں کو مضبوط کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ زیتون کے تیل بارے ڈاکٹر اور حکیم اس بات پر متفق ہیں کہ یہ نظام انہظام کو درست کرتا ہے جس کے سبب قبض نہیں ہونے پاتی۔
    عرب ممالک اس کی افادیت سے اس قدر متاثر ہیں کہ زیتون کے پتوں سے تیار کردہ قہوہ گھر گھر بہت مقبول ہے۔اس کے بارے عرب اور کچھ مغربی ممالک میں مشہور ہے کہ زیتون کا تیل کینسر سے بچاتا ہے بالخصوص بریسٹ کینسر سے۔ اسی طرح جب موسم بدل رہا ہو تو یہ قہوہ موسمی وائرس اور بیکٹیریا سے محفوظ رکھتا ہے۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں