1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زندگي نامہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليہا

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از کاشفی, ‏27 جون 2008۔

  1. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
    اللھم صل علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم

    زندگي نامہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليہا


    نام، القاب
    نام فاطمہ اور مشہور لقب زہرا، سیدۃ النساء العلمین، راضیۃ، مرضیۃ، شافعۃ، صدیقہ، طاھرہ، زکیہ، خیر النساء اور بتول ہیں۔

    کنیت
    آپ سلام اللہ علیہا کی مشہور کنیت ام الائمۃ، ام الحسنین، ام السبطین اور امِ ابیہا ہے۔ ان تمام کنیتوں میں سب سے زیادہ حیرت انگیز ام ابیھا ھے، یعنی اپنے باپ کی ماں، یہ لقب اس بات کا ترجمان ھے کہ آپ اپنے والد بزرگوار کو بے حد چاھتی تھیں اور کمسنی کے باوجود اپنے بابا کی روحی اور معنوی پناہ گاہ تھیں ۔

    پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نےآپ کو ام ابیھا کا لقب اس لئے دیا . کیونکہ عربی میں اس لفظ کے معنی، ماں کے علاوہ اصل اور مبداء کے بھی ھیں یعنی جڑ اور بنیاد ۔ لھذا اس لقب( ام ابیھا) کا ایک مطلب نبوت اور ولایت کی بنیاد اور مبدا بھی ہے۔ کیونکر یہ آپ ھی کا وجود تھا، جس کی برکت سے شجرہ ٴ امامت اور ولایت نے رشد پایا، جس نے نبوت کو نابودی اور نبی خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو ابتریت کے طعنہ سے بچایا ۔
     
  2. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    والدین

    آپ کےوالد ماجد ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور والدہ ماجدہ حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا بنت خولد ہیں۔ ھم اس باپ کی تعریف میں کیا کھیں جو ختم المرسلین، حبیب خدا اور منجی بشریت ھو ؟ کیا لکھیں اس باپ کی تعریف میں جسکے تمام اوصاف و کمالات لکھنے سے قلم عاجز ہو؟ فصحاء و بلغاء عالم، جس کے محاسن کی توصیف سے ششدر ہوں؟ اور آپ کی والدہ ماجدہ، جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا بنت خویلد جو قبل از اسلام قریش کی سب سے زیادہ باعفت اور نیک خاتون تھیں ۔ وہ عالم اسلام کی سب سے پہلی خاتون تھیں جو خورشید اسلام کے طلوع کے بعد حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائیں اور اپنا تمام مال دنیا اسلام کو پروان چڑھانے کےلئے اپنے شوھر کے اختیار میں دے دیا ۔ تاریخ اسلام، حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ وفاداری اور جان و مال کی فداکاری کو ھرگز نھیں بھلا سکتی۔ جیسا کہ خود پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے کردار سے ظاھر ھوتا ھے کہ جب تک آپ زندہ تھیں کوئی دوسری شادی نھیں کی اور ھمیشہ آپ کی عظمت کا قصیدہ پڑھا، عائشہ سلام اللہ علیہا زوجہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم فرماتی ھیں :

    " ازواج رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں کوئی بھی حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے مقام و احترام تک نھیں پہنچ پائی ۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم ھمیشہ انکا ذکر خیر کیا کرتے تھے اور اتنا احترام کہ گویا ازواج میں سے کوئی بھی ان جیسی نھیں تھی ۔"پھر عائشہ سلام اللہ علیہا کہتی ھیں : میں نےایک دن پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا :

    " وہ محض ایک بیوہ عورت تھیں" تو یہ سن کر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر ناراض ھوئے کہ آپ کی پیشانی پر بل پڑ گئے اور پھر فرمایا :

    "خدا کی قسم میرے لئے خدیجہ سلام اللہ علیہا سےبہتر کوئی نھیں تھا ۔ جب سب لوگ کافر تھے تو وہ مجھ پر ایمان لائیں، جب سب لوگ مجھ سے رخ پھیر چکے تھے تو انہوں نے اپنی ساری دولت میرے حوالے کر دی ۔ خدا نے مجھے اس سے ایک ایسی بیٹی عطا کی کہ جو تقویٰ، عفت و طھارت کا نمونہ ھے ۔ "پھر عائشہ سلام اللہ علیہا کہتی ھیں : میں یہ بات کہہ کر بہت شرمندہ ھوئی اور میں نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا : اس بات سے میرا کوئی غلط مقصد نھیں تھا ۔

    حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیہا ایسی والدہ اور والد کی آغوش پروردہ ھیں ۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ کاشفی بھائی ۔ آپ نے سیدہ ، طیبہ ، طاہرہ ، زاہدہ ، ام الحسنین سیدہ فاطمۃ الزاہرا رضی اللہ عنھا کی شان میں سطور لکھ کر ایمان تازہ کردیا۔

    قیامت کا دن ہوگا اچانک اعلان کیا جائے گا۔
    اے اہلِ محشر ! سب اپنی نظریں نیچے جھکا لو۔ خبردار کوئی نظر اوپر نہ اٹھائے، کسی کو اجازت نہیں۔ کوئی تشریف لارہا ہے
    سب حیرت زدہ رہ جائیں گے۔ مولا کریم ! ایسی کیا بات ہوگئی ؟ تیری قیامت ہے، تیری عدالت ہے پھر تیرے علاوہ یہ کون ہے کہ جس کے احترام میں ساری کائنات کو نظریں جھکانے کا حکم ہے۔
    آواز آئے گی ۔۔۔۔
    خبردار ! نظریں جھکا لو۔ سیدۃ النساء اھل الجنۃ ، جگر گوشہ مصطفیٰ :saw: سیدہ فاطمۃ الزاہرا 70 ہزار حوروں کے جھرمٹ میں تشریف لارہی ہیں۔


    اللہ اللہ اللہ ۔ وہ کیا سماں ہوگا۔ اللہ تعالی نے سیدہء عالم کو کتنی عظمت و مقام بخشا ہے۔ سبحان اللہ۔
     
  4. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ کاشفی بھائی ؛؛آپ نے خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ الزہرہ ،طیبہ،طاہرہ رضی اللہ تعالی عنھا کی عظمت،فضیلت اور منقبت احسن انداز میں بیان فرمائی ہے؛؛ایک بار پھر جزاک اللہ
     
  5. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سبحان اللہ ۔
    سیدۃ النساء اہل الجنۃ ، ام الحسن و الحسین کریمین حضرت فاطمۃ الزاہرا رضی اللہ عنہا کے کمالات و محاسن پر اتنی خوبصورت تحریریں ارسال کرنے پر اللہ تعالی آپ سب کا دامن خوشیوں‌سے بھر دے۔ آمین

    سیدۃ النساء کے متعلق ایک حدیث پاک نظر سے گذری تھی حوالہ اب یاد نہیں ۔ لیکن حدیث پاک یہ تھی کہ
    حضور اکرم :saw: نے فرمایا ۔ دنیا کے ہر مرد کا نسب اسکے بیٹوں سے چلتا ہے لیکن میرا نسب میری بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنہا سے آگے چلتا ہے۔
    اسی لیے آپ :saw: حسن و حسین رضوان اللہ عنھما کو " اپنے بیٹے " کہہ کر بلایا کرتے تھے۔
     
  6. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    سب کا شکریہ۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں