1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زمین پر سرد ترین مقام دریافت

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏23 جولائی 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    حال ہی میں ماہرین نے ایک ایسے مقام کی نشان دہی کی ہے ،جس کو زمین کا سب سے سرد ترین مقام کہا جا سکتا ہے ۔اس مقام کی نشان دہی یونیو رسٹی آف کو لوراڈوبولڈ میں واقع نیشنل سنو اینڈ آئس ڈیٹاسینٹر(این ایس آئی ڈی سی )نے کی ہے ۔اس کے مطابق یہاں کا در جہ ٔ حرارت منفی 100درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ جا تا ہے ۔یہ ڈیٹا انٹارکٹیکا بر اعظم قطب جنوبی سے سر دیوں میں جمع کیا گیا ہے ،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سر دیوں کی راتوں میں یہاں سردی منفی 89تک ہوتی ہے ۔یہ ایک بلند اور وسیع میدانی علاقہ سطح مرتفع پلیٹو ہے ۔یہ علاقہ سطح سمندر سے3500 میٹر بلند ہے ۔یہاں کی ہوا مہین ہے ،جب کہ یہاں خشکی بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے اس سرد ترین مقام پر تحقیق کا مرکز بھی قائم کیا جاسکتا ہے ۔اس سے قبل 1983میں روسی موسمیاتی اسٹیشین نے یہاں منفی درجے سینٹی گریڈسردی نوٹ کی تھی ،تا ہم 2013 ء میں سیٹلائٹ سے حاصل کی گئی تصاویر سے یہ ظاہر ہو اکہ بعض حصوں پر در جہ ٔ حرارت منفی93 در جے سینٹی گر یڈ بھی ہوسکتا ہے ۔نئی تحقیق بھی سیٹلائٹ ڈیٹا کی روشنی میں کی گئی ہے ۔ماہرین نے ناسا کے ٹیرا اور ایکو سیٹلائٹس کے ساتھ ساتھ نووا کے پولر آپریشنل اینوائر ونمنٹ سیٹلا ئٹس کا ڈیٹا بھی حاصل کیا ہے ۔2004 سے 2016 کے جمع ڈیٹاکے تفصیلی تجزئیے سے معلوم ہوا کہ کم سے کم 100 مقامات ایسے ہیں جہا ں در جہ ٔ حرارت منفی 98 در جے سینٹی گریڈ تک بھی ہوسکتا ہے ۔یہ سرد علاقے سینکڑوںکلومیٹر تک پھیلے ہوئے ہیں اور ان مقامات پر جگہ جگہ برفیلے گڑھے بھی موجو د ہیں ۔ یہاں کئی ہفتوں تک ٹھنڈک بر قرار رہتی ہے اور یہ موسم ِسر ما کی راتوں میں رونما ہوتی ہے ۔سائنس داں کوشش کرر ہے ہیں کہ اگلے چند بر سوں میں گرمی کے موسم میں یہاںکا دورہ کرسکیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں