1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زلزلہ سے قبل الرٹ کرنے والا موبائل فون متعارف کرانے کا اعلان

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏28 دسمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    زلزلہ سے قبل الرٹ کرنے والا موبائل فون متعارف کرانے کا اعلان
    upload_2019-12-28_0-52-31.jpeg
    زلزلہ سے قبل الرٹ کرنے والا موبائل فون متعارف کرانے کا اعلان

    لاہور: (ویب ڈیسک)دنیا بھر میں اکثر ایسے زلزلے آتے ہیں جو خوفناک ہوتے ہیں اور ان سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کرنے کے حوالے سے ماہرین آگاہ کرتے رہتے ہیں، اسی حوالے سے ایک انقلاب موبائل ٹیکنالوجی انڈسٹری میں آیا ہے جہاں پر موبائل بنانے والی معروف کمپنی کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایسا سمارٹ فون متعارف کرایا جائے گا جو زلزلہ سے قبل صارفین کو ’الرٹ‘ کر دے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موبائل بنانے والی معروف کمپنی ویوو کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بہت جلد ایسا سمارٹ فون متعارف کرائیں گے جو زلزلہ آنے سے قبل ہی صارفین کو خبردار کر دے گا۔

    ویوو کمپنی کے ترجمان شیاؤ زیہوج نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی ایک ایسے موبائل فون کی تیاری کر رہی ہے جس میں موسم سے متعلق فیچر کو شامل کیا جائے گا، فیچر کا بنیادی مقصد زلزلہ آنے سے قبل صارفین کو خبردار کرنا ہو گا۔

    ان کا کا کہنا تھا کہ ویوو کا آنے والا نیا اسمارٹ فون زلزلے سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان جگہوں کی نشاندہی بھی کرے گا جہاں زلزلہ آنے کے امکانات ہوں گے، یہ فیچر صارفین کو متاثرہ جگہ کی پل پل کی صورتحال سے بھی آگاہ رکھے گا۔

    کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ فیچر صارفین کو زلزلہ آنے سے قبل یہ بھی بتائے گا کہ کتنے منٹ یا سیکنڈ میں زلزلہ اس جگہ پر آنے والا ہے، دوسری جانب یہ فیچر ہنگامی پناہ گاہوں سے متعلق بھی معلومات فراہم کرے گا۔

    زیہوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اس لیے اس فون کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی جا سکتیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں