1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زلزلہ :زمین کو اتنی جلد ی تبدیلی قبول نہیں :فردوس

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    زلزلہ :زمین کو اتنی جلد ی تبدیلی قبول نہیں :فردوس
    upload_2019-9-26_4-51-36.jpeg
    یہ تبدیلی کی نشانی کہ زمین نے کروٹ لی ، معاون خصوصی کا مسکراتے ہوئے بیان حاضرین محفل کاحوصلہ بڑھانے کیلئے جملے کہے ، جسے غلط رنگ دیا گیا :معاون خصوصی
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی ) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے زلزلے پر تبصرے نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا ، معاون خصوصی اطلاعات نے اسلام آباد میں ہونے والی سوشل میڈیا کانفرنس میں زلزلے پر دوران تبصرہ مسکراتے ہوئے کہا کہ ‘زلزلہ نشانی ہے جب تبدیلی آتی ہے ، نیچے (زمین)پر بیتابی ہوتی ہے ، یہ تبدیلی کی نشانی ہے کہ زمین نے بھی کروٹ لی ہے ، اس کو بھی اتنی جلدی یہ تبدیلی قبول نہیں ، دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے فردوس عاشق اعوان کی ایک ویڈیو فیس بک اور ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں وہ زلزلے کو بھی تبدیلی کی نشانی قرار دے رہی تھیں ، اس حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میری گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنا افسوسناک ہے ، سوشل میڈیا کے معاشرے پر اثرات کے تناظر میں بات ہو رہی تھی ، اچانک زلزلہ آیا،شرکائے محفل پریشان ہوگئے ، حاضرین محفل کاحوصلہ بڑھانے کے لئے سوشل میڈیاکے تناظرمیں ہی جملے کہے جسے غلط رنگ دے کر عوام کوگمراہ کرنے کی افسوسناک کوشش کی جا رہی ہے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں