1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زرافے کا جہاں

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏25 اگست 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    زرافے کا جہاں
    [​IMG]
    وردہ بلوچ

    ٭ زرافہ دنیا کا سب سے لمبا جانور ہے۔ اس کی محض ٹانگیں چھ فٹ سے زائد لمبی ہوتی ہیں۔ مادہ 14فٹ قد کی ہو سکتی ہے جبکہ نر 18 فٹ قد کا ہو سکتا ہے۔ زرافے کی گردن چھ فٹ تک لمبی اور 272 کلوگرام وزنی ہو سکتی ہے۔ ٭ انسان اور زرافے کی گردن میں ہڈیوں کی تعداد برابر ہے البتہ زرافے کی ہڈیاں انسانوں سے 20 گنا طویل ہوتی ہیں۔ ٭ انگریز کا لفظ ’’giraffe‘‘ عربی کے لفظ زرافہ سے اخذ ہوا ہے جس کے معنی ’’اچھلنا‘‘ یا ’’عجلت‘‘ کے ہیں۔ بعض ماہرینِ لسانیات کا خیال ہے کہ اس کا مطلب ’’مجموعہ‘‘ ہے، کیونکہ ابتدا میں اسے دریافت کرنے والوں کا خیال تھا کہ یہ گھوڑے، بیل اور اونٹ کا مجموعہ ہے۔ ٭ زرافہ کے آباؤاجداد ایک کروڑ سے ایک کروڑ 20 لاکھ برس قبل موجود تھے۔ ان کے مقابلے میں آج کے زرافے کی گردن کہیں زیادہ لمبی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ بڑھتی گئی۔ ٭ اس جانور کا وزن 1270کلوگرام تک ہو سکتا ہے۔ ٭ اس کا دل 11.3کلوگرام وزنی اور دوفٹ لمبا ہوتا ہے۔ اس کا دل بہت مضبوط ہوتا ہے کیونکہ اسے طویل گردن میں خون کی فراہمی یقینی بنانا ہوتی ہے۔ ایک طاقت ور دل ہی یہ کام سرانجام دے سکتا ہے۔ ٭ زرافے آہستہ آہستہ چلتے رہتے ہیں لیکن وقت آنے پر یہ بہت تیز دوڑ سکتے ہیں اور انسان ان کی رفتار دیکھ کر دنگ رہ جاتا ہے۔ دراصل زرافہ 56کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ٭ ابلاغ کے لیے زرافے اپنے گلے سے نکلنے والی آوازوں کو کم استعمال میں لاتے ہیں۔ دوسرے زرافوں سے گفتگوکے لیے وہ آنکھوں کے اشاروں کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس کا سبب یہ ہے کہ ان کے لیے آواز نکالنا اتنا آسان نہیں۔ ٭ گردن کی طوالت کے باعث جنگل میں زرافوں کی رسائی ان درختوں تک ہوتی ہے جہاں تک کوئی دوسرا جانور نہیں پہنچ پاتا۔ اس کے باوجود انہیںاپنے جسم کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے خاصی تگ و دو کرنا پڑتی ہے۔ زرافے روزانہ 16 سے 20 گھنٹے خوراک کی تلاش اور اسے کھانے میں صَرف کرتے ہیں۔ ٭ یہ پانی بہت کم پیتے ہیں کیونکہ انہیں زیادہ تر پانی پتوں سے میسر آ جاتا ہے۔ ٭ افریقہ میں زرافوں کی آبادی ساڑھے 97 ہزار ہے۔ ٭ جنگل کی نسبت چڑیا گھر میں زرافوں کی عمر زیادہ ہوتی ہے ، یہ 32 سے 40 برس زندہ رہتے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں