1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زبان کھول ، خموشی عذاب لگتی ہے ۔۔

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏17 مئی 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آج کا تازہ کلام حاضر ہے۔ آپ سب کی نذر ۔۔

    ادائےکم سخنی، کب لبوں پہ جچتی ہے
    زبان کھول ، خموشی عذاب لگتی ہے

    کوئی تو ہوگا جسے درد تم سناتے ہو
    یہ سوچ کر ہی رقابت سے جان جلتی ہے

    بہت تلاش چکا بزمِ دوستاں کہ جہاں
    وفا سی جنس بعوضِ خلوص ملتی ہے

    تیرے خیال میں ڈوبا تو یہ صِلہ پایا
    کہ مدتوں کی مسافت، گھڑی کی لگتی ہے

    نہ مسکرانے کی میرے دعا کرو یارو !
    مزارِ عشق پہ حیرانگی ہی سجتی ہے

    زبانِ یار پہ لفظِ " وفا" ہے یا اللہ !
    بتاؤ ! حشر اٹھانے میں دیر کتنی ہے

    مقامِ ختمِ شبِ روسیاہ پہ دیکھ لیا !
    ہے پیش پھرسےقیامت، ابھی جوگذری ہے

    گِلہ زبان سے کرنا بھی ایک فن ہے رضا !
    فقط نظر سے شکایت کی بات اپنی ہے




    محمد نعیم رضا ۔ 2009-5-17 بروز اتوار​


    حسبِ معمول اہلِ ذوقِ سخن کی اصلاحی آراء کا انتظار رہے گا۔ شکریہ
     
  2. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    ماشاء اللہ نعیم بھائی : بہت اچھی کاوش ہے ، ۔

    میں اصلاح ہرگز نہیں دے سکتا ، کیونکہ اس سے پہلے جس کے کلام کی اصلاح دی ۔ وہ کلام کے ساتھ خود بھی غائب ہو جاتا ہے ۔ یا ہمیں آپ کے اس شعر کے مصداق ملتے جلتے شعروں کا سہارا لینا پڑتا ہے ،

    ادائےکم سخنی، کب لبوں پہ جچتی ہے
    زبان کھول ، خموشی عذاب لگتی ہے

    اور اگر کچھ زیادہ ہی "متاثر اصلاح " بن جائے تو " جلیبیوں کے ساتھ دودھ " کےدام بھی ہمیں دینے پڑتے ہیں ،
    اور ہم نہیں چاہتے کہ آپ کے شعر آپ پر ہی آزماتے پھریں ، اس لئے اصلاح سے پیشگی معذرت ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آپ کے اس شعر کو اپنی لڑی میں دیکھا ، تو ایک دم سے زونگ( ZONG) والوں کا سلوگن یاد آ گیا ۔"بول کے لب آزاد ہیں تیرے"


    ادائےکم سخنی، کب لبوں پہ جچتی ہے
    زبان کھول ، خموشی عذاب لگتی ہے
    ۔۔۔۔۔۔

    اس "کامل الاوصاف " شعر میں سب کچھ موجود ہے ، جسے ایک موبائل فون کمپنی اپنے سلوگن کے طور پر استعمال کر سکتی ہے ، ،
     
  3. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    :101: اچھا آیئڈیا ہے بے باک بھائی :happy:

    بہت خوب نعیم بھائی :happy: :a191:
     
  4. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    محترمہ مسز مرزا جی
    آپ کا شکریہ ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔

    شاید میں اتنا بھی نہ لکھ سکتا ، لیکن اس " کامل الاوصاف "شعر میں واقعی وہ سب کچھ ہے کہ خاموش سے خاموش طبع بندہ کچھ کہے بغیر نہیں رہ سکتا ۔

    نعیم بھائی کی بھی محبت شامل ہے جس نے مجھے اس پیارے فورم پر روکا ہوا ہے ، ان کی ہمت افزائی سے میں کہیں اور جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، ویسے بھی وہ اس مملکت سعودیہ میں اپنے فرائض منصبی ادا کر چکے ہیں اور وہ پردیس اور پردیسیوں کی حالت ِ زار سے بخوبی واقف ہیں ، ان کا شاعرانہ جذبہ قابل قدر ہے ، :flor: :flor: :flor:
     
  5. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    آج کا تازہ کلام حاضر ہے۔ آپ سب کی نذر ۔۔


    اچھا شعر ہے۔ بےباک بھائی بہترین تبصرہ کر چکے ہیں۔

    بڑھوتی کا شعر ہے

    اچھا ہے

    تصورِ محبوب کا خوب بیان ہے

    عطاءاللہ عیسی خیلوی

    نجانے کیوں دھیان قمر جلالوی کی طرف چلا گیا۔ شعر بہت عمدہ ہے۔

    قابلِ داد شعر ہے

    گِلہ زبان سے کرنا بھی ایک فن ہے رضا !
    فقط نظر سے شکایت کی بات اپنی ہے

    مقطع اپنے مفاہیم کے اعتبار سے عمدہ ترین لگتا ہے۔


    مجھے اہل ذوق ہونے کا کوئی دعوی نہیں۔
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ برادر جی غزل کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد آپ فرماتے ھیں


    مجھے اہل ذوق ہونے کا کوئی دعوی نہیں۔

    بہت خوب



    نعیم جی ابھی پوسٹ مارٹم ہی دیکھا ھے غزل پڑھ کے داد بھی دیتی ہوں اور میں چونکہ اہل ذوق ہوں تبصرہ بھی ضرور کروں گی انشاءاللہ
     
  7. شام
    آف لائن

    شام مہمان

    بہت خوب
     
  8. شام
    آف لائن

    شام مہمان

    تیرے خیال میں ڈوبا تو یہ صِلہ پایا
    کہ مدتوں کی مسافت، گھڑی کی لگتی ہے

    بہت اچھا شعر ھے
    very nice
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بےباک بھائی ۔ توجہ فرمانے کا بہت شکریہ ۔
    :hands: دعا کریں زونگ والوں سے واقعی کوئی معاہدہ ہوجائے۔ :hands:
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب نعیم بھائی :happy: :a191:[/quote:adonducw]
    پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا شکریہ مسزمرزا بہنا ۔
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی بےباک کو دائمی خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین ۔
    سچ بات ہے میں بےباک بھائی کی بےباکانہ تحریروں سے بہت متاثر ہوں اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ ۔

    اللہ کریم ہماری ان دیکھی برادرانہ محبت کو مزید دوام بخشےَ۔ ثم آمین
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:

    بڑھوتی کا شعر ہے
    اچھا ہے
    تصورِ محبوب کا خوب بیان ہے
    عطاءاللہ عیسی خیلوی
    نجانے کیوں دھیان قمر جلالوی کی طرف چلا گیا۔ شعر بہت عمدہ ہے۔
    قابلِ داد شعر ہے
    گِلہ زبان سے کرنا بھی ایک فن ہے رضا !
    فقط نظر سے شکایت کی بات اپنی ہے

    مقطع اپنے مفاہیم کے اعتبار سے عمدہ ترین لگتا ہے۔

    مجھے اہل ذوق ہونے کا کوئی دعوی نہیں۔[/quote:2pwidg95]
    السلام علیکم محترم برادر بھائی ۔
    اتنی توجہ فرمانے اور علمی اصلاح فرمانے کے لیے بہت بہت شکریہ ۔کافی حوصلہ ملا۔
    دعاؤں میں یاد رکھئیے گا۔ شکریہ ۔
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اتنی سطور لکھنے کے لیے بھی اپنے قیمتی وقت میں چند لمحات صرف کرنے کا بہت شکریہ ۔
    :a191:
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کے لیے بہت شکریہ ۔ شام بہن۔
    بہت نوازش۔ :a191:
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اس بار غلطی ہو گئی آئیندہ قیمتی وقت کو بچا کے رکھوں گی
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :a150: :hasna: :a150:
     
  17. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ماشاء اللہ جناب بھت ھی عمدہ ۔۔

    ھرشعر ھی لاجواب ھے ۔ ۔ ۔بہت سی داد قبول کیجئے :dilphool:
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اقرا ناز بہن۔

    آپ جیسی اچھی شاعرہ کی جانب سے ایسے الفاظ مجھ جیسے بےہنر کے لیے بہت بڑی حوصلہ افزائی ہے۔

    بہت بہت شکریہ ۔
     
  19. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    :salam:
    نعیم بھائی بہت خوبصورت کلام ہے جو دل کی زبان سے لکھیں گئے ہوں انھیں عقل کے معیار پر پرکھنا زیادتی ہو گی
    سدا خوش رہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں