1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

روشنی

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از نذر حافی, ‏19 جولائی 2012۔

  1. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    نذر حافی
    nazarhaffi@yahoo.com
    روشنی انسان کی تمنّا بھی ہے ،محبت بھی اور ضرورت بھی ۔انسان ساری زندگی روشنی سے محبت کرتا ہے اور روشنی کی تلاش میں رہتاہے۔ ہر شب ,ہر انسان کےدل ودماغ میں فرشتوں کے قدموں کی چاپ ایسے ہی سنائی دیتی ہے جیسےرات کے سینے میں کوئی جگنو رینگ رہاہو،روشنی جو چاروں طرف پھیلی ہوئی ہے، اس کی ہزار شکلیں ہیں ہزار جنم ہیں اور ہزار جسم ہیں۔
    کسی غریب کی کٹیا میں جس سے اجالا ہے وہ بھی روشنی ہے اور شاہجہان کے محل میں جو چمک رہی ہے وہ بھی روشنی ہے،مسافر کی لالٹین سے روشنی پھوٹتی ہے اور اسٹریٹ لائٹ سے بھی روشنی۔
    روشنی مدھم بھی ہے ،روشنی تیز بھی ،روشنی سرخ بھی ہے،روشنی سفید بھی ،جو آئینے اور پانی میں منعکس ہے وہ بھی ہے روشنی اور جو آتش پاروں میں جھلکتی ہے وہ بھی ہے روشنی۔
    سورج کی شعاعوں ،چاند کی کرنوں اورآبشار کے قطروں سےہر طرف روشنی ہی روشنی پھوٹتی ہے۔
    جیسی روشنی عالم آفاق میں ہے ویسی ہی روشنی عالم نفوس میں بھی ہے۔
    چراغ بھی روشنی ہے،امید بھی روشنی ہے،قلم بھی روشنی ہے،کتاب بھی روشنی ۔
    روشنی شہیدوں کے لہو سے بھی پھوٹتی ہے،روشنی دعا و مناجات سے بھی
    روشنی علماء کے قلم سے بھی پھوٹتی ہے،روشنی کشف و کرامات سےبھی
    روشنی مومن کے دل سے بھی نکلتی ہے،روشنی انبیاء کے معجزات سےبھی
    اور روشنی حورالعین کی آنکھوں سے بھی جھلکتی ہے۔۔۔
    انسان کے ہر طرف روشنی ہی روشنی ہے لیکن اس کے باوجود وہ روشنی کی تلاش میں بھٹک رہا ہے۔
    یہ مشرق و مغرب کے سفر ،یہ کتابوں کے انبار،یہ فتووں کے ڈھیر،یہ نعروں کی بھرمار ،سرخ و سبز جھنڈوں کی تقسیم،
    یہ سب روشنی کی تلاش میں سرگردانی کے سوا کچھ بھی نہیں ۔
    جس طرح کاغذ پر بکھرے ہوئے لوہے چون کو مقناطیس دکھایا جائے تو لوہے چون کے ذرّات صف بستہ رقص کرنے لگتے ہیں ایسے ہی انسان کو اگر روشنی کی امید دلائی جائے توانسان بھی رقص کرنے لگتاہے اورجھوم اٹھتاہے۔
    آج ہزاروں قمقموں اور سینکڑوں برق پاروں کے باوجودانسان کے آنگن میں ابھی تک روشنی نہیں اتری۔
    آج !
    انسان مضطرب ہے،
    انسان بے چین ہے،
    انسان بے سکون ہے،
    انسان بے قرار ہے۔۔۔
    اس لیے کہ انسان کو روشنی چاہیے۔
    انسان کے اضطراب،بے چینی،بے سکونی اور بے قراری کا علاج روشنی ہے۔۔۔
    جی ہاں! روشنی ۔
    روشنی نعروں اور ریلیوں سے نہیں آتی ،روشنی روٹی اور نوکری سے نہیں آتی،چیلے کاٹنے اور منتر پڑھنے سے نہیں آتی۔
    روشنی سچ اور حق سے آتی ہے۔۔۔
    اگر انسان کو سچ اور حق مل جائے تو اسے روشنی مل جائے گی،سکون مل جائے گا،قرار مل جائے گا۔
    جسے کسی بابرکت شب میں سچ اور حق مل گیا اسے روشنی مل گئی،اسے زندگی مل گئی۔
    سچ روشنی ہے ،حق روشنی ہےاور یہی حقیقی روشنی ہے۔
    باقی جہاں بھی ہے ،چاہے کسی کے قلم میں ،خون میں ،پیغام میں،قبر میں ،دل میں صرف اور صرف سچ اور حق کے دم سے روشنی ہے۔
    اپنی زندگی کی گم سم راتوں میں جب آنکھ کھلے تو فرقوں،بینروں،نعروں اور پھر پوسٹروں پر نہ جائیے،سچ اور حق تلاش کیجیئے۔
    جسے سچ اور حق مل گیا اسے روشنی مل گئی۔ روشنی انسان کی تمنّا بھی ہے ،محبت بھی اور ضرورت بھی ۔انسان ساری زندگی روشنی سے محبت کرتا ہے اور روشنی کی تلاش میں رہتاہے لیکن چمگادڑ۔۔۔
     
  2. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روشنی

    بہت خوب۔۔۔۔الفاظ کا خوبصورت استعمال اور خیالات میں روانی قابل تحسین ہے۔۔سب سے بڑھ کر چونکا دینے والا اختتام ساکت دیتا ہےاوربہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔۔۔۔
     
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روشنی

    ماشاءاللہ لکھنے والے نے کمال علم سے ایک لفظ کو کیا زبان دی کہ سب زبانیں گنگ ہوگئیں۔

    اور آخری لفظ چمگادڑ؟؟؟ کیا معاملہ ہے۔

    آپ کی تحریر میں سوچنے اور سمجھنے کیلئے بہت بڑا سمندر موجود ہے جو انسانی حیات کیلئے زاد راہ ہے۔

    میں یہ وضاحت کرنا چاہوں گا کہ روشنی سے اوپر بھی ایک نعمت ہے جسے کہتے ہیں نور۔

    روشنی آنکھوں کو خیرہ کردیتی ہے مگر نور بصارت پیدا کرتا ہے اور بند دلوں کو کھول دیتا ہے اور بھٹکے ہوے لوگوں کو سیدھی راہ دکھاتا ہے۔

    یہ نور بند آنکھوں سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    اللہ آپ کو خوش رکھے اور انسانیت کی خدمت کا موقع عطاء فرمائے۔۔۔
     
  4. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روشنی

    جناب عالی اس توجہ،قدردانی اور دقت پر شکر گزارہوں۔بس ایک جملے کا اضافہ کرناچاہوں گا کہ روشنی کا چاہے کوئی بھی نام رکھ لیں،اسے بصیرت کہیں یا نور۔۔۔روشنی بہر صورت روشنی ہی ہے
     
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روشنی

    صاحب میں نے اختلاف کہاں کیا؟

    آپ اگر ٹھنڈے دل سے سوچیں تو آپ کے مضمون کو ہی آگے بڑھایاہے۔

    بادی النظر میں جو محسوس ہوتا ہے وہی سچ نہیں ہوتا۔

    اس بات پہ بھی غور کیجئے گا کہ اندھیرا چھا گیا۔یہ ڈاون وارڈ یعنی تنزلی اور منفی رجحان ہے اور روشنی پھیل گئی یہ اپ وارڈ اور مثبت رجحان ہے

    اور نور الصبح (پہلے نور کا آغاز ہوتا ہے اور پھر روشنی پھیلتی ہے)۔

    اور یاد رکھیئے آپ کے خیر خواہ وہی ہیں جو آپ کی اصلاح میں سنجیدہ ہوں۔

    حق کی تلاش جاری رکھیئے زندگی بہت حسین ہے۔

    مخلص: غوری
     
  6. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روشنی

    ماشااللہ ۔۔۔بہت خوبصورت۔۔۔
    اندھیرا چھا گیا۔یہ ڈاون وارڈ یعنی تنزلی اور منفی رجحان ہے اور روشنی پھیل گئی یہ اپ وارڈ اور مثبت رجحان ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں