1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

روشنی سے تیز ذرات، سائنسدان پریشان

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏24 ستمبر 2011۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جوہری تحقیق کی یورپی تجربہ گاہ ’سرن‘ سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے تجربات کے دوران ایسے ’سب اٹامک‘ ذرات کا پتہ چلایا ہے جو روشنی کی رفتار سے زیادہ رفتار سے سفر کرتے ہیں۔
    ان تجربات کے نتائج نے طبیعات کے ماہرین کو چونکا دیا ہے کیونکہ یہ طبیعات کے ایک بنیادی اصول سے متصادم ہیں۔
    اس تجربے کے دوران روشنی کی رفتار کے ساتھ سفر کرنے والے نیوٹرینوز کو سرن لیبیاٹری سے اٹلی میں سات سو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گران ساسو لیبیاٹری بھیجا گیا۔ تاہم نیوٹرینو کی واپسی روشنی کی رفتار سے ایک سیکنڈ قبل ہوئی۔
    اگر ان نتائج کی تصدیق ہو جاتی ہے تو اس سے مشہور ماہرِ طبیعات آئن سٹائن کے نظریۂ اضافت کے ایک بڑے حصے کی تردید ہو جائے گی جس کے تحت روشنی کی رفتار سے کوئی چیز آگے نہیں بڑھ سکتی۔
    جمعہ کو سائسندان سرن میں ایک کانفرنس کے دوران ان نتائج پر بحث و تمحیص کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ہم نے ہر ممکنہ توجیہ تلاش کرنے کی کوشش کی۔‘
    ’سرن‘ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ ان نتائج پر یقین کرنے کے معاملے میں مخمصے میں ہیں اور انہوں نے دیگر سائنسدانوں سے کہا ہے کہ وہ ان نتائج کی آزادانہ طور پر تصدیق کریں۔
    اس پیشکش کے بعد امریکی ریاست الینوائے میں سائنسدانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے چند برس قبل ایسا تجربہ کیا تھا اور وہ اب دوبارہ اسے مزید احتیاط اور درستگی کے ساتھ کریں گے تاکہ ’سرن‘ کے دعوے کی تصدیق یا تردید ہو سکے۔
    دریں اثناء سائنسدانوں کے ایک دوسرے گروپ کا کہنا ہے کہ وہ اس دعوے پر تبصرہ کرنے پر احتیاط برت رہے ہیں۔ اوپیرا کولیبریشن کے اینتونیو ایرادیتو کا کہنا ہے ’ہم نے ان نتائج سے حاصل ہونے والی معلومات کی پوری چھان بین کرنے کی کوشش کی ہے‘۔
    اینتونیو نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ ہم غلطی تلاش کرنا چاہتے تھے جس میں معمولی غلطی، زیادہ الجھی ہوئی غلطی یا کوئی ایسی غلطی شامل ہو جس کے اثرات ہوں مگر ہم کوئی غلطی تلاش نہیں کر سکے۔
    ’جب آپ کوئی غلطی تلاش نہیں کر سکتے تو آپ کہتے ہیں کہ اب میں مجبور ہوں کہ باہر جا کر کمیونٹی سے کہیں کہ وہ اس کی مزید جانچ کرے‘۔
    .ڈاکٹر ایرادیتو کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ ان تجربات کے نتائج کو جانچنے کے لیے کسی اور سے بھی تجربہ کرایا جائے اور جب وہ تجربہ وہی نتائج دے گا جو میں نے بتایا ہے تو پھر میں مطمئن ہو جاؤں گا۔‘
    آئن سٹائن کے نظریے پر اب تک ہزاروں تجربات کیے گئے اور ان میں کوئی بھی ذرہ روشنی کی رفتار سے آگے نہیں جا سکا۔ لیکن ڈاکٹر ایرادیتو اور ان کے ساتھیوں نے گزشتہ تین سالوں کے دوران اپنے تجربات جاری رکھے جس کے بعد یہ معلوم ہوا کہ سب اٹامک ذرات کی رفتار روشنی کی رفتار سے زیادہ ہے۔

    بشکریہ : بی بی سی اردو
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روشنی سے تیز ذرات، سائنسدان پریشان

    ملک جی بہت ہی حیرت انگیز بات ہے میں تو ابھی تک انگشتِ بدنداں ہوں کہ ایسا کیسے ممکن ہے کہ کوئی چیز روشنی سے زیادہ تیز رفتار ہو۔
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روشنی سے تیز ذرات، سائنسدان پریشان

    جی روحانی بابا جی حیران تو میں بھی ہوں۔ لیکن ابھی پتا نہیں کیا کیا پردہِ غایب سے سامنے آنا ہے۔ باقی ابھی تو تحقیق جاری ہے دیکھیے کیا نتائج نکلتے ہیں۔ فی الوقت تو کچھ کہنا مشکل ہے۔
     
  4. سید محمد عابد
    آف لائن

    سید محمد عابد ممبر

    شمولیت:
    ‏29 اپریل 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روشنی سے تیز ذرات، سائنسدان پریشان

    ملک بلال بھائی معلومات فراہم کرنے کا شکریہ
     
  5. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روشنی سے تیز ذرات، سائنسدان پریشان

    شکریہ جی حیرت انگیز معلومات کا
     
  6. گل
    آف لائن

    گل ممبر

    شمولیت:
    ‏9 دسمبر 2006
    پیغامات:
    74
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    جواب: روشنی سے تیز ذرات، سائنسدان پریشان

    بہت ہی عمدہ معلومات دی ہے ۔۔شکریہ
     
  7. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روشنی سے تیز ذرات، سائنسدان پریشان

    آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے کیا یہ آ سکتا نہیں۔
    مہوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی۔
     
  8. محمداعزاز
    آف لائن

    محمداعزاز ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اپریل 2012
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: روشنی سے تیز ذرات، سائنسدان پریشان

    السلام و علیکم
    پیارےساتھیوں! یہ بات کہ بعض ذرات روشنی سے تیز سفرکرسکتے ہیں، اب واپس لی جاچکی ہےاوریہ دعوی کرنے والا سائنسدان اپنا دعوی واپس لے چکے ہیں۔
    تفصیلات:-
    http://phys.org/news/2012-03-italian-physicist-faster-than-light-resigns.html
    اور
    http://www.independent.co.uk/news/science/faster-than-light-neutrinos-scientist-quits-7605850.html
     

اس صفحے کو مشتہر کریں