1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

روزانہ کھیرا کھانے کے حیران کن فوائد ۔۔۔۔ انیلا ثمن

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏8 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    روزانہ کھیرا کھانے کے حیران کن فوائد ۔۔۔۔ انیلا ثمن

    ہمارے ہاں دستیاب عام سبزیوں میں سے کھیرا ایک وہ سبزی ہے جو تقریباً پورا سال دستیاب ہوتا ہے۔کسی بھی موسم میں اس کی قیمت مناسب رہتی ہے اور ہر طبقے کے افراد بآسانی خرید سکتے ہیں
    عام سی نظر آنے والی یہ سبزی خاص طور پر سلاد میں کھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے،زیادہ تر لوگ کھیرے کو گرمیوں میں کھانا پسند کرتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ گرم ممالک میں کھیروں کو کھانے کی عادت ضروری ہائیڈریشن کے ساتھ جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتی ہے ۔ایسے لوگ جو کھیرے کا استعمال صرف گرمیوں میں کرتے ہیں ان کے لیے درج ذیل مضمون میں چند اہم معلومات درج ہیں۔جن میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ موسم چاہے کوئی سا بھی اگر کھیرے کا استعمال روزانہ اپنی خوراک میں کیا جائے تو یہ آپ کے جسم پر کیا حیران کن فوائد مرتب کرتا ہے۔

    بالوں کے لیے بہترین:کھیرے میں موجود بی وٹامنز کھوپڑی اور بالوں کی صحت کے لیے بے حد فائدے مند ثابت ہوتے ہیں۔بائیوٹین،ربو فلیوین اور وٹامن بی فائیو،بی سکس اور دیگر بالوں کی نشو ونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،جبکہ قبل از وقت بالوں کی محرومی اور سفیدی کی روک تھام بھی کرتے ہیں۔

    دماغ کی کارکردگی بہتر بنائے: کھیرے میں موجود ایک جز فیسٹین دماغ کی صحت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس کے علاوہ کھیروں میں فاسفورس بھی پایا جاتا ہے اور اس کی کمی سے دماغی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے،یعنی اسے کھانا دماغ کو تیز رکھنے کے ساتھ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بھی بہتر بناتا ہے۔

    وزن گھٹانے میں معاون:یہ تو ہم سبھی جانتے ہیں کہ پانی جسم سے چربی گھلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،لیکن بیشتر لوگ شاید اس بات سے واقف نہیں ہوں گے کہ کھیرا بھی وزن گھٹانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔اس میں چونکہ پانی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے،لہٰذا روزانہ ایک کھیرے کا استعمال آپ کے جسم سے چربی پگھلا کے موٹاپے سے بچانے میں مدد گا ر ثابت ہو گا۔

    کینسر کا خطرہ گھٹائے:کھیرے میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کینسر کی روک تھا م میں مدد دیتے ہیں۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ کھیروں میں موجود ایک جزcucurbitacinsکینسر کے خلیات کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔

    ہاضمہ بہتر بنائے:کھیرے میں موجود غذائی فائبر اور پانی کی اچھی خاصی مقدار نظامِ انہضام کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔کھیرے میں موجود وٹامنز سے بھی ہاضمے کے افعال میں بہتری آتی ہے اور روزانہ کھانے سے مختلف مسائل جیسے قبض یا دیگر سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

    ڈی ہائیڈریشن سے تحفظ دے:کھیرے کا95فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے تو اسے روزانہ کھانے سے جسمانی ہائیڈریشن کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے جس سے صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اگر آپ اکثر پانی پینا بھول جاتے ہیں تو کوشش کریں کہ اپنی خوراک میں ایک کھیرا لازمی شامل کریں۔

    جلد ملائم اور چمکدار بنائے:کھیروں سے جسمانی ہائیڈر یشن برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے جو جلد کے لیے بھی فائدے مند ہے۔اس کے علاوہ بی وٹامنز،وٹامن سی اور زنک جیسے اجزاء کی موجودگی بھی جلد کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔کھیروں میں موجود کیفیسک ایسڈ سے جلدی خارش اور ورم سے لڑنا بھی ممکن ہو جاتا ہے جبکہ جلد پر عمر کے اثرات کو سست کیا جا سکتا ہے۔

    شریانوں کی صحت بہتر بنائے: کھیروں میں موجود پوٹاشیم،میگنیشیئم اور وٹامن کے بھی موجو د ہوتے ہیں اور یہ تینوں خون کی شریانوں کے افعال کو معمول پر رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ کھیرا خون بلاک ہونے کے خطرے سے بچانے کے ساتھ خون میں کیلشیئم کی سطح کو ریگولیٹ بھی کرتا ہے۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں