1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

رمضان سپیشل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔افطاری آئیٹمز

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏10 جولائی 2013۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    قیمہ بھری ہری مرچیں
    اجزاء:
    قیمہ۔ آدھا کلو
    بڑی ہری مرچیں۔ چار عدد
    کوکنگ آئل۔ ڈیڑھ پاؤ
    پیاز۔ تین چھٹانک
    لہسن۔ بارہ جوے
    پسا ہوا گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچہ
    ادرک۔ ایک چھوٹی گانٹھ
    ہرا دھنیا، پودینہ۔ چند پتے
    نمک۔ حسب ذائقہ
    ترکیب:
    مرچوں کو دھو کر ان کے اوپری حصوں کو تھوڑا کاٹ لیں۔ قیمہ، مسالہ، پیاز، لھسن، ادرک کو آئل میں بھون کر اتار کر ٹھندا کر لیں۔ اب اس میں باریک کٹی پیاز اور ہرا مسالہ ملا کر آدھا قیمہ مرچوں میں بھر دیں اور ان کے منہ دھاگوں سے باندھ دیں۔ فرائی پین میں آئل ڈال کر مرچوں کو تل لیں۔ تلنے کے بعد ان کو باقی قیمہ پہ رکھ کر دم پہ چھوڑ دیں۔ پندرہ منٹ بعد اتار کر نوش فرمائیں۔
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]


    مٹر آلو کے رول

    اجزاء:
    آلوََََََ ايک کلو۔۔۔۔۔
    مٹر ايک کلو۔۔۔۔۔
    لہسن تيس گرام۔۔۔۔۔
    پياز پچاس گرام۔۔۔
    ادرک بيس گرام۔۔۔۔
    ہلدي ايک چھوٹا چمچہ۔۔۔۔
    ثابت مرچ حسب ضرورت۔۔۔۔
    دار چيني دو گرام۔۔۔۔۔
    زيرہ دو گرام۔۔۔۔۔۔
    الائچي دو گرام۔۔۔۔۔
    لونگ دو گرام۔۔۔۔
    کالي مرچيں دو گرام۔۔۔۔۔
    ليموں کا رس چار چمچہ۔۔۔
    نمک حسب ضرورت۔۔۔۔۔۔۔
    آئل حسب ضرورت۔۔۔۔۔
    ترکیب:
    لہسن، پياز اور ادرک چھيل کر باريک کاٹ ليں، آلوئوں کو پاني سے دھو کر صاف کريں اور چھيل کر کاٹ ليں، پھر ثابت سرخ مرچيں ، کالي مرچيں، نمک، لونگ، الائچي ، دار چيني، ادرک، لہسن، ہلدي کو ايک جگہ اکھٹا کر کے مکس کريں اور سل پر باريک پيس ليں، اس کے بعد ايک برتن ميں آئل ڈال کر چولہے پر رکھيں، اس ميں پياز ڈال کر سرخ کريں، پھر اس ميں مصالحہ ڈال کر پاني کا ہلکا سا چھينٹا لگائيں اور مصالحہ بھون ليں، تين منٹ کے بعد اس میں مٹر ڈاليں اور کفگير کے ساتھ ہلائیں اب اس میں آلو ڈاليں اور حسب ضرورت پاني بھي ڈال ديں اور اوپر ڈھکن دے کر اس وقت تک پکائيں جب تک کہ آلو گل نہ جائيں، جب آلو اور مٹر نرم ہو جائيں تو ان ميں زيرہ ڈال کر آنچ ہلکي کر ديں، مزيد پانچ منٹ تک آگ پر رکھيں اور پھر نيچے اتار ليں اور گرم گرم کھانے کے لئے پيش کريں۔
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    لوبیا کے پکوڑے


    اجزاء:
    سفید لوبیا ---- آدھا پا ؤ
    چھے عدد باریک کٹی ہوئی پیاز
    پانچ ہری مرچ باریک کٹی ہوئی
    ادرک لہسن پیسٹ----- ایک کھانے کا چمچ
    نمک مرچ---- حسب ذ ائقہ
    ہرا دھنیا ---- بایک کٹا ہوا دو چمچ
    اجوائن ----- ایک چٹکی
    لیمن جوس ---- ایک چمچ
    آئل ---- فرائی کرنے کے لئے
    ترکیب:
    لوبیا دس گھنٹوں کے لئے بگھو دیں۔ پھر پیس لیں اور تھو ڑا پانی شامل کر لیں۔ تاکہ ایک فائن پیسٹ بن جائے ۔ پھر سارے مسالے ڈال کر مکس کریں۔ آدھا گھنٹہ پڑا رہنے دیں۔ اب ہلکی آنچ پر پکوڑے فرائی کر لیں۔ املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    املی کی چٹنی

    اجزاء:
    املي
    نمک اور سرخ مرچ
    کشمش آدھي چھٹانک
    حسب ذائقہ
    چند دانے
    ترکیب:
    املي کو بھگو ديں ، پندرہ منٹ کے بعد اس کو صاف کر کے اس کے بيج نکال ديں اور اس ميں نمک اور سرخ مرچ شامل کے باريک پيس ليں۔ پھر کشمش شامل کر لیں۔ پيسنے کے بعد اس میں ذرا سا پاني ڈال کر اتار ليں اور حسب پسند بنا ليں۔
     
    شہباز حسین رضوی، سین اور غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    آلو اور پنیر کے رولز


    اجزاء:
    آلو آدھا کلو ۔اُبال کر میش کر کرلیں۔
    پنیر۔ 50 گرام ۔باریک کاٹ لیں۔
    کالی مرچ پسی ہوئی ۔آدھا چائے کا چمچہ۔
    سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ۔
    مکھن دو کھانے کے چمچے۔
    اجینو موتو ۔آدھا چائے کا چمچہ۔
    ڈبل روٹی کے سلائس۔دو عدد پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں۔
    انڈے دو عدد۔
    ڈبل روٹی کا چورا تھوڑا سا۔
    نمک آدھا سے تھوڑا کم چائے کا چمچہ
    ترکیب:
    آلو میں انڈے اور ڈبل روٹی کے چورے کے علاوہ تمام اشیاء اچھی طرح مکس کر کے رولز بنا لیں رولز زیادہ موٹے نہ بنائیں ورنہ اندر سے فرائی کرنے میں کچّے رہ جائیں گے۔اب رولز بنا کے پہلے انڈا اور پھر ڈبل روٹی کا چورا لگا کے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔افطار کے لئے یہ غذائیت سے بھرپور رولز بہترین ہیں۔
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    گوبھی بھرے پراٹھے۔


    اجزاء:
    پھول گوبھی۔ ایک پاؤ۔
    کُٹی ہوئی سرخ مرچ۔ایک چائے کا چمچ۔
    نمک۔آدھا سے تھوڑا کم چائے کا چمچہ۔
    ہرا دھنیا۔باریک کٹا ہوا تھوڑا سا۔
    پودینہ۔6 یا 7 پتّے۔باریک کاٹ لیں۔
    ہری مرچ۔3 عدد۔باریک کاٹ لیں۔
    گھی یا آئل تلنے کے لئے حسبِ ضرورت۔
    ترکیب:
    گوبھی کے پھول باریک کتر کے اس پر نمک لگائیں اور پانی ڈالے بغیر پانچ منٹ تک چولہے پر رکھیں تاکہ گوبھی بھاپ میں گل جائے،اب گوبھی کو ٹھنڈا کرکے سارے مصالحے ملا دیں اب جس طرح آلو کے پراٹھے بنتے ہیں یہ آمیزہ روٹی میں بھر کر بیل لیں اور پہلے ہلکا سا سینک کر پھر آئل یا گھی ڈال کر تل لیں ۔مزیدار پراٹھے تیار ہیں۔کیچپ یا اچار کے ساتھ کھائیں مزے کریں۔
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]


    پران پکوڑے


    اجزاء:
    پران ---- 12 سے 15 عدد
    ہری مرچیں ---- 3 عدد
    ادرک ----- ایک چائے کا چمچ
    لہسن ----- ایک چائے کا چمچ
    لال مرچ ---- ایک چائے کا چمچ
    ہلدی ---- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    نمک ----- ایک چائے کا چمچ
    اجینو موتو ---- ایک چائے کا چمچ
    شملہ مرچ ---- تین کھانے کے چمچ
    پیاز ---- دو کھانے کے چمچ
    سویا ساس ----- دو کھانے کے چمچ
    ہرا پیاز ---- تین کھانے کے چمچ
    کالی مرچ ---- ایک چوتھائی چائے کا چمج
    گھی (فرائی کے لیے) ---- ڈیڑھ کپ
    ترکیب:
    سب سے پہلے الگ سے پران کو گھی میں فرائی کر کے نکال لیں٬ پھر لہسن٬ ادرک٬ ہری مرچیں٬ پیاز٬ شملہ مرچ٬ ہرے پیاز کو فرائی کر کے اس میں نمک٬ اجینوموتو٬ ہلدی٬ لال مرچ٬ سویا سوس ڈال کر آخر میں فرائی شدہ پران شامل کر لیں اور چولہا بند کر دیں-

    مزے دار پران پکوڑے کھانے کے لیے تیار ہیں-
    ڈش میں ڈال کر پیش کریں
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    گول گپے


    اجزاء:
    میدہ : 1کپ
    تیل: 1 کھانے کا چمچ
    تیل: فار فرائنگ

    فلنگ کے لیے
    آلو: 1کپ ( بوائلڈ)
    کابلی چنے: 1کپ ( بوائلڈ) ( سفید والے)

    املی: 50 گرام
    چینی: 1کپ
    لیموں: 2 عدد
    سرخ مرچ پاؤڈر: آدھا چائے چمچ
    نمک: آدھا چائے چمچ
    پودینہ پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ
    زیرہ: 1 چائے چمچ ( توے پر بھون لیں)
    ترکیب:
    میدے میں تیل ملا کر پانی کے ساتھ سخت سے گوندھ لیں۔ اور پھر اسکی پتلی سے روٹی بیل لیں۔ اس کو کٹر سے گول گول کاٹ لیں۔۔خیال رہے کہ آپ ٹکڑے ساتھ ساتھ گیلے ٹھنڈے کپڑے سے ڈانپتے جائیں۔۔۔پھر آئل گرم کر کے فرائی کر لیں۔۔۔اگر کوئی گول گپہ نہ پھولے تو اسے پاپڑی کی طرح استعمال کرلیں۔

    املی کو 3-2 گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیں۔۔اس کے بعد گودا نکال کر اس میں باقی چیزیں مکس کر لیں۔۔۔اور ہلکا سا جوش دے لیں۔۔۔پھر تھنڈا کرکے -5-4 گلاس پانی ڈال کر کھٹاس بنا لیں۔

    گول گپےکو پیش کرنے سے پہلے اس کو سائیڈ سےتھوڑا سا توڑ کے اس میں آلو اور چنے بھر لیں اور اس کھٹاس کے ساتھ پیش کریں۔
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    ہرےمصالحے کے آلو


    اجزاء:
    چھوٹے سائز کے آلو ----- ایک کلو
    نمک ----- حسب ذائقہ
    لہسن ----- چار سے چھ جوئے
    سفید زیرہ ------ ایک کھانے کا چمچ
    ہری مرچیں ------ دس سے بارہ عدد
    ہرا دھنیا ------ ایک گٹھی
    پودینہ ------ ایک گٹھی
    لیموں کا رس ----- تین سے چار کھانے کے چمچ
    کوکنگ آئل ----- چار سے چھ کھانے کے چمچ
    ترکیب:
    آلو ابال کر ٹھنڈے کر لیں اور چھیل کر ایک طرف رکھ دیں-

    لہسن٬ سفید زیرہ٬ ہری مرچیں٬ پودینہ اور ہرا دھنیا لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر چٹنی پیس لیں-

    کڑاہی یا فرائینگ پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں اور چٹنی کو تین سے چار منٹ کے لیے فرائی کر لیں-

    ابلے ہوئے آلو اور نمک چٹنی میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر پانچ سے سات منٹ تک ہلکی آنچ پر(دم پر) پکائیں-
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    آلو کےکباب


    اجزاء:
    آلو آدھا کلو ( کدّو کش کرکے پانی اچھی طرح نکال لیں)
    (آلو چھیل کر دھو لیں ، اُس کے بعد کش کریں )
    ہرا دھنیا ۔ تھوڑا سا۔
    گرم مصالحہ ۔ 2 چائے کے چمچ۔
    نمک۔ حسبِ ذائقہ۔
    پسی سرخ مرچ۔ دو چائے کے چمچ۔
    انڈا 2 عدد۔
    میدہ آدھی پیالی۔
    کالی مرچ ۔ آدھا چائے کا چمچ۔
    آئل ۔ تلنے کے لیئے۔
    ترکیب:
    کدّو کش کیئے ہوئے آلوؤں کو سارے مصالحے لگا کر دو گھنٹے کے لیئے فریج میں رکھ دیں پھر نکال کر پکوڑوں کی طرح تل لیں اور چٹنی یا کیچپ کے ساتھ مزے سے کھائیں۔
     
    سین اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    بریڈ رول


    اجزاء:
    ڈبل روٹی کے سلائس ---- چھ سے آٹھ عدد
    بھرنے کا مصالحہ ----- ایک پیالی
    کوکنگ آئل ----- تلنے کے لیے

    بھرنے کا مصالحہ

    1 - آلو کا بھرتہ

    آلو (ابال کر بھرتہ کیے ہوئے) ----- دو عدد
    نمک ----- حسب ذائقہ
    کالی مرچ (موٹی کٹی ہوئی) ------ آدھا چائے کا چمچ
    ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ---- دو کھانے کے چمچ
    پودینہ (باریک کٹا ہوا) ----- ایک کھانے کا چمچ
    ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ------ ایک سے دو عدد

    2- بھنا ہوا قیمہ

    قیمہ ----- 200 گرام
    نمک ---- حسب ذائقہ
    ادرک لہسن پسا ہوا ----- ایک چائے کا چمچ
    لال مرچ پسی ہوئی ----- آدھا چائے کا چمچ
    ہلدی پسی ہوئی ------ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    سفید زیرہ ----- آدھا چائے کا چمچ
    ترکیب:
    ڈبل روٹی کے سلائس کو ایک ایک کر کے چار سے پانچ منٹ کے لیے پانی میں بھگو دیں-

    دونوں ہاتھوں کے بیچ میں ایک ایک سلائس رکھ کر اچھی طرح دبا کر پانی نچوڑ لیں-

    آلو کا بھرتہ بنانے کے لیے تمام مصالحے آلو میں اچھی طرح ملا کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں-

    بھنا ہوا قیمہ بنانے کے لیے قیمے میں تمام مصالحے ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے-

    ڈبل روٹی کے سلائس کے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ آلو کا بھرتہ یا بھنا ہوا قیمہ رکھ کر دبا دبا کر رول کی شکل میں بند کر لیں- پھر آدھا گھنٹہ فریج میں رکھ دیں-

    کڑاہی میں درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک کوکنگ آئل کو گرم کر کے بریڈ رول گولڈن فرائی کر لیں-
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    آڑو کا شربت


    اجزاء:
    آڑو ایک سیر ۔
    چینی دیڑھ سیر
    پانی ایک سیر
    ترکیب:
    آڑو چھیل کراُس کےٹکڑے کرلیں اوراندر سےگٹھلی نکالدیں- اب چینی کو پانی میں ڈال کرچولھے پرچڑھائیں ۔ اوریک جوش آنے پر آڑو اس میں ڈال دیں۔ دو چار منٹ پکنےدیں۔ جب آڑوگل جائیں تواُتارلیں۔ اُتارنےسے پہلےدیکھ لیں کی شربت ایک تار کاہوگیاہے ۔اب اُسے ٹھنڈا ہونے دیں، ٹھنڈا ہونے پراس کو باریک کپڑے سےچھان لیں۔ اورخشک بوتلوں کواس شربت سےبھر لیں۔ بقیہ آڑو سویٹ دیش کی طرح کریم ڈال کر کھائےجاسکتے ہیں۔
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    ٹھنڈائی


    اجزاء:
    تازہ دودھ-------- ایک لٹر
    خربوزے کے چھلکے ----- تین بڑے چمچ
    بادام ------ دو بڑے چمچ ( ابلتے پانی میں ایک منٹ ڈال کر نکال لیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈاال کر چھلکا اتار لیں)
    کاجو ---- دو بڑے چمچ
    خشخاش ---- دو بڑے چمچ
    کالی مرچ ----- آ دھا چائے کا چمچ
    سونف ---- ایک چمچ
    زعفران ---- ایک چٹکی
    سبز الائچی ----- پانچ عدد
    گلاب کا عرق ----- پانچ چمچ
    روح کیوڑہ ---- چند قطرے
    چینی ----- سات بڑے چمچ
    ترکیب:
    ایک کپ دودھ لے کر اس میں یہ تمام اجزا ڈال کر اچھی طرح سے بلینڈ کر لیں۔ اب باریک کپڑے سے چھان لیں۔ اور چھانے ہوئے دودھ میں باقی دودھ شامل کر دیں۔ اب تین سع چار گھنٹے فریج میں رکھیں اور گلاس میں سرو کریں۔
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    کھجور کا کیک


    اجزاء:
    کجھوریں( پسی\کٹی ہوئی) = = = = = 155 گرام
    اخروٹ (کَٹے ہوئے)= = = = = 45 گرام
    براؤن شوگر = = = = = 90 گرام
    انڈے (پھینٹے ہوئے) = = = = 2
    مکھن (پگھلا ہوا) = = = = = 125 گرام
    Syrup = = = = = = دو ٹی سپون
    میدہ = = = = = = 90 گرام
    چھلکے سمیٹ پسا ہوا آٹا = = = = = 100 گرام
    Yeast (خمیرہ) = = = = 2ts
    دودھ = = = = = = 0،6 dl
    کریم چیز = = = = 125 گرام
    مکھن = = = = = 30 گرام
    آئسنگ شوگر = = = = = 185 گرام
    اخروٹ سجاوٹ کے لیے
    ترکیب:
    180 C پر اوون گرم کر لیں۔ 20 cm گول کیک ٹن میں مکھن لگا لیں یا بیکنگ پیپر رکھ لیں۔

    سب اجزاء کو ایک بڑے پیالے میں اچھی طرح مکس کر لیں۔ اور 50 منٹ کے لیے بیک کر لیں۔

    کیک کو 10 منٹ ٹھنڈا ہونے دیں۔

    Glaze کے اجزاء کو مکس کر کے ٹھنڈے کیک کے اوپر پھیلا دیں۔ اور اخروٹ سے سجا دیں
     
    سین اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    مٹر بھرے پراٹھے


    اجزاء:
    مٹر (ابال کر بھرتہ کیے ہوئے) ----- آدھا کلو
    نمک ----- حسب ذائقہ
    لال مرچ (کٹی ہوئی) ----- آدھا چائے کا چمچ
    پیاز (باریک کٹی ہوئی) ----- ایک عدد درمیانی
    انار دانہ ----- دو کھانے کے چمچ
    ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ----- چار عدد
    ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ----- ایک گٹھی
    سویا (باریک کٹا ہوا) ----- ایک گٹھی
    آٹا ------ ایک کلو
    کوکنگ آئل ----- تلنے کے لیے
    ترکیب:
    دیگچی میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ ہلکا سا گرم کریں- پھر اس میں پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں-

    پھر کوکنگ آئل میں مٹر٬ نمک٬ لال مرچ٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا٬ انار دانہ اور سویا ڈال کر دو سے تین منٹ تک اچھی طرح بھونیں- ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ تک پکائیں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں-

    آٹے میں نمک اور چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح گوندھیں- ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں-

    آٹے کے پیڑے بنالیں اور ہر پیڑے میں ایک کھانے کا چمچ مٹر کا بھرتہ بھریں- ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں-

    پیڑے کو ہلکے ہاتھ سے بیل کر روٹی بنالیں اور توے پر کوکنگ آئل کے ساتھ فرائی کر لیں-
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    گجراتی آلو​
    اجزاء:
    آلو ( ہاف بوائل ) آدھا کلو۔
    سفید زیرہ ۔ آدھا چائے کا چمچ۔
    ثابت لال مرچ۔ 3 یا 4 عدد۔
    پسی لال مرچ حسبِ ضرورت۔
    گرم مصالحہ پسا ہوا ۔ آدھا چائے کا چمچ۔
    آئل یا گھی۔آدھی پیالی۔
    ٹماٹر درمیانی سائز کے 2 عدد۔
    رائی آدھا چائے کا چمچ۔
    نمک حسبِ ذائقہ۔
    ہلدی چوتھائی چائے کا چمچ۔
    خشک میتھی آدھا چائے کا چمچ۔
    ہرا دھنیا (گارنش کے لیئے ) تھوڑا سا باریک کٹا ہوا۔
    ترکیب:
    سب سے پہلے ایک دیگچی میں تیل گرم کرلیں۔آلوؤں کو چوکور ٹکڑوں میں مناسب سائز میں کاٹ لیں۔اب گرم تیل میں زیرہ اور رائی ڈال کر ہلکے گرم تیل میں تھوڑا سا بھونیں اب ان میں ثابت لال مرچ ڈالیں اور ان کو بھی ہلکا سا فرائی کر لیں پھر اس میں آلو ڈال دیں ، آلوؤں میں نمک مرچ اور ہلدی ڈال کر 2 منٹ بھونیں ۔اس کے بعد اس میں باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال دیں اور آنچ ہلکی کرکے آلوؤں کو ڈھکن سے ڈھانپ دیں اور انہیں اپنے ہی پانی میں پکنے دیں ۔آنچ بہت دھیمی رکھیں اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچ سے ہلاتے جائیں۔جب آلو گلنے والے ہوں تو ان میں سوکھی میتھی اور گرم مصالحہ ڈال دیں ۔جب آلو تیار ہو جائے تو ان پر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال کر سرو کریں چاہیں تو ٹماٹر کی جگہ آدھی پیالی املی کا رس بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔دال چاول یا پوریوں کے ساتھ یہ آلو بہت مزہ دیں گے ۔
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    کھجور کے رولز


    اجزاء:
    کھجور ۔ 200 گرام( گٹلیاں نکال دیں )
    سادہ کیک کا چورا ۔ 150 گرام
    کشمش ۔ 50 گرام
    ویفرز بسکٹ کا چورا ۔ 150 گرام
    دار چینی پسی ہوئی ۔ آدھا چائے کا چمچہ
    کوکو پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچہ
    تِل ۔۔۔۔ 100 گرام
    مکھن۔۔۔۔۔۔۔ 4 کھانے کے چمچے
    بٹر پیپر ۔۔۔۔۔۔۔ حسبِ ضرورت
    ترکیب:
    کیک، کھجور، بسکٹ کا چورا، دار چینی،کوکو پاؤڈر، اور مکھن کو ملا کر اچھی طرح یکجان کرلیں۔ آخر میں کشمش ملا دیں۔ اب اس آمیزے کے 2 حصّے کرکے لمبائی کے رخ پر رول کرلیں۔ ایک ٹرے میں تل پھیلا دیں اور کھجور کے رولز کو ان تلوں پر پھیریں تاکہ تمام تل رول پر اچھی طرح لگ جائیں۔ بٹر پیپر رول پر اچھی طرح لپیٹ کر رولز کو فریزر میں رکھ دیں۔ جب رولز بلکل سخت ہوجائیں تو نکال کر بٹر پیپر ہٹا کر اس کے آدھے انچ موٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔ یہ ڈیٹس رولز افطاری کے وقت کے لئے بہترین ہیں۔
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    سوئس رولز


    اجزاء:
    میدہ ڈیڑھ پیالی۔
    انڈے 4 عدد۔
    چینی ایک پیالی۔
    گھی یا آئل 4 کھانے کے چمچے۔
    فلنگ کے لیئے۔فریش کریم 2 پیالی یا جیم ڈیڑھ پیالی۔
    ترکیب:
    میدے کو 2 مرتبہ چھان لیں ، انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ الگ پھینٹ لیں۔چینی اور گھی کو ملا کر پھینٹیں پھر اس میں لکڑی کے چمچ کی مدد سے میدہ اور انڈے ملا لیں۔اوون کو 180 سینٹی گریڈ پر 20 منٹ پہلے گرم کرلیں اور اس مکسچر کو بڑے سائز کی بیکنگ ٹرے میں ڈال کر ( تاکہ پتلی سے شیٹ کی شکل میں بنے ) 15 سے 20 منٹ کے لیئے بیک کرلیں۔اوون سے نکال کر فوراً ہی براؤن پیپر پر پلٹ دیں اور کچھ دیر ٹھنڈا ہونے دیں۔پھر حسبِ منشاء فریش کریم یا جیم اچھی طرح پھیلا کر لگائیں اور ٹائٹ رول کر لیں،پییپر میں رول ٹائٹ سے لپیٹ کر10 سے 15 منٹ کے لیئے فریج میں رکھ کر نکال لیں اور اب سلائس کاٹ لیں ۔یہ سلائس فریزر میں رکھ کے مزید ٹھنڈی کرلیں اور مزے سے کھائیں
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    قیمہ کی کچوریاں


    اجزاء:
    قیمہ ---- آدھا کلو
    نمک ---- حسب ذائقہ
    ادرک لہسن پسا ہوا ---- ایک کھانے کا چمچ
    پیاز (آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی) ---- دو عدد درمیانی
    لال مرچ پسی ہوئی ---- ایک چائے کا چمچ
    ثابت دھنیا ---- ایک کھانے کا چمچ
    کالی مرچ پسی ہوئی ----- آدھا چائے کا چمچ
    سفید زیرہ ---- ایک چائے کا چمچ
    ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ----- تین سے چار عدد
    ہرا دھنیا ---- (باریک کٹا ہوا) ---- ایک گٹھی
    لیموں کا رس ---- دو کھانے کے چمچ
    میدہ ---- ایک کلو
    میٹھا سوڈا ----- ایک چائے کا چمچ
    اجوائن ---- آدھا چائے کا چمچ
    گھی ---- تلنے کے لیے
    ترکیب:
    میدہ میں نمک٬ میٹھا سوڈا٬ اجوائن اور چار کھانے کے چمچ گھی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک اچھی طرح گوندھیں- پھر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں-

    دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ گھی درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ تک گرم کریں- قیمہ٬ ادرک لہسن٬ کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے- پھر ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ بھون لیں-

    چولہے سے اتار کر اس میں پیاز٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ملا لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں-

    کچوریوں کے لیے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں- ہر پیڑے میں ایک ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں-

    کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں دوبارہ ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں- گرم گھی میں گولڈن براؤں ہونے تک ڈیپ فرائی کریں-
     
    سین، حریم خان اور غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    کچوری میٹھی


    اجزاء:
    میدہ 250گرام
    گھی 30ملی لیٹر
    چینی 250گرام
    بادام کی گری 30گرام
    پستہ 15گرام
    کیوڑا کھانے کا ایک چمچہ

    چاندی کے ورق چار عدد
    دودھ حسب ضرورت
    گھی حسب ضرورت

    ترکیب:
    میدے میں 30ملی لیٹر گھی گرم کر کے ملا لیجئے اور ذرا سا نمک ملا کر دودھ سے سخت گوندھ لیجئے ۔ یہاں تک کہ ملائم ہو جائے۔ آدھے گھنٹے بعد اس میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بناکر چوکور شکل میں بیل لیجئے۔ چینی میں تھوڑا سا پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دئیے اور اس کا گاڑھا شیرہ تیار کر کے اس میں کیوڑا ملا کر رکھ لیجئے۔ بیلے ہوئے چار ٹکڑے لے کر انہیں اوپر تلنے کیلئے رکھیے اور چاروں ٹکڑوں کو انگلیوں کی مدد سے چاروں طرف سے دبا کر بند کر دیجئے۔ اسی طرح باقی میدے کی کچوریاں بنا لیجئے۔فرائی پین یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور نرم آنچ پر ان کچوریوں کو تل لیجئے۔ سرخ ہو جائیں تو کچوریاں نکال کر شیرے میں ڈالتے جائیے۔ ایک گھنٹہ بعد نکالیے۔ بادام اور پستہ کاٹ کر چھڑک دیجئے اور ٹھنڈی ہو جانے پر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔نہایت لذیذ میٹھی کچوریاں تیار ہیں۔
     
    حریم خان اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    سفید چنے کی چاٹ



    اجزاء:
    سفید چنے ----- ڈیڑھ پیالی
    آلو ----- تین عدد
    دہی ---- ایک پاؤ
    املی کا پیسٹ ----- دو کھانے کے چمچ
    پیاز ---- ایک عدد
    ٹماٹر ----- دو عدد
    ہرا دھنیا ----- تھوڑا سا
    پودینہ ------ تھوڑا سا
    ہری مرچ ---- چار سے پانچ عدد
    نمک ------ حسب ذائقہ
    کٹی ہوئی لال مرچ ----- آدھا چائے کا چمچ
    چاٹ مصالحہ ----- آدھا چائے کا چمچ
    پسی ہوئی کھٹائی ----- آدھا چائے کا چمچ
    پاپڑی ---- حسب ضرورت
    تیل ----- دو سے تین چمچ
    ترکیب:
    چنے اور آلو ابال لیں- ایک پیالے میں چنے٬ آلو٬ تمام مصالحے اور املی کا پیسٹ ڈال کر مکس کرلیں- دہی اور پاپڑی ڈال دیں- پین میں تیل گرم کرلیں اور پیاز ڈال کر گرم کرلیں- اب اس پیاز میں ٹماٹر٬ ہرا دھنیا اور پودینہ ڈال کر مکس کرلیں اور چاٹ پر ڈال دیں- مزیدار چنے کی چاٹ تیار ہے-
     
    حریم خان اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    فروٹ چنا چاٹ


    اجزاء:
    سفید چنا ---- ایک پیالی
    کیلا ----- چار عدد
    خوبانی ----- سات عدد
    سیب ----- ایک عدد
    انگور ----- ایک پاؤ
    آلوچے ----- چھ عدد
    نمک ----- حسب ذائقہ
    چاٹ مصالحہ ----- حسب ضرورت
    اورنج کا جوس ----- ایک کپ
    ناشپاتی ---- ایک عدد
    ترکیب:
    تمام فروٹ کاٹ لیں- ایک پیالے میں تمام کٹے ہوئے فروٹ٬ چنے٬ نمک اور چاٹ مصالحہ ڈال کر مکس کرلیں- آخر میں اورنج کا رس ڈال دیں اور پیالے میں نکال کر پیش کریں-
    ش
     
    حریم خان اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    چنا چاٹ


    اجزاء:
    چنے ----- دو پیالی (ابلے ہوئے)
    پیاز ----- ڈیڑھ عدد (درمیانہ)
    تیل ---- دو کھانے کے چمچ
    ہری مرچ ---- دو عدد (باریک کاٹ لیں)
    دھنیا٬ پودینہ ----- تھوڑا سا
    زیرہ ----- آدھا چائے کا چمچ
    انار دانہ ----- آدھا چائے کا چمچ
    نمک ----- حسب ذائقہ
    چاٹ مصالحہ ----- آدھا چائے کا چمچ
    کٹی ہوئی لال مرچ ----- آدھا چائے کا چمچ
    پسی ہوئی لال مرچ ---- آدھا چائے کا چمچ
    کھٹائی ----- آدھا چائے کا چمچ
    املی کا پانی ----- آدھا کپ
    ش
    ترکیب:
    گرم تیل میں آدھے پیاز ڈال کر نرم کرلیں- دھنیا٬ پودینہ اور ہری مرچ ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں- پھر زیرہ٬ انار دانہ٬ نمک٬ چاٹ مصالحہ٬ کٹی ہوئی لال مرچ٬ پسی ہوئی لال مرچ٬ پسی ہوئی کھٹائی٬ چنا اور املی کا پانی ڈال دیں اور چولہے سے اتار لیں- کچھی پیاز ڈال کر مکس کریں-
     
    حریم خان اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    کلیجی کے سینڈوچ


    اجزاء:
    کلیجی کا ٹکڑا کلو گرام
    مکھن ایک ٹکیا
    ڈبل روئی ایک عدد
    نمک چائے کا چمچہ
    لیموں کا رس چمچہ
    کالی مرچ چمچہ
    ٹماٹر ایک عدد
    ہرا دھنیا ایک چائے کا چمچہ
    پیاز ایک عدد
    دودھ ایک کھانے کا چمچہ
    ترکیب:
    کلیجی میں تھوڑا پانی ڈال کر ابا لیں۔ گل جائے تو جھلی اتار کر چھری سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر یں۔ اب آدھا مکھن گرم کر یں۔ اس میں کلیجی، ، نمک ، پیاز، ٹماٹر ، کالی مرچ، ہرا دھنیا ڈال کر بھونیں۔ چند منٹ بعد اتار کر لیموں کا رس اور دودھ ڈال کر کانٹے سے پھینٹیں۔ ڈبل روٹی کے ایک سلائس پر مکھن لگا کر کلیجی رکھ دیں۔ اس پر دوسرا سلائس رکھ کر دبائیں۔ سارے سینڈوچ اسی طرح تیار کر یں۔
     
    حریم خان اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    انڈے کے رولز


    اجزاء:
    انڈے پانچ عدد
    میدہ ایک پیالی
    پانی پیالی
    سویا سوس ایک چائے کا چمچہ
    سرخ مرچ ایک چٹکی
    نمک دوچٹکی
    پیاز ایک (کاٹ لیں)
    ہری مرچ دو عدد
    ہرا دھنیا ایک چائے کا چمچہ(کاٹ لیں)
    تیل تین کھانے کے چمچے
    ترکیب:
    دو انڈے پھینٹ لیں۔ پھر ان میں ایک چٹکی نمک، میدہ اور پانی آہستہ آہستہ ملا کر، یکجان کر لیں۔ فرائنگ پین کو ہلکا سا چکنا کر یں۔ تین چمچے(کھانے کے) آمیزہ توے پر پھیلائیں۔ آنچ بالکل ہلکی رکھیں۔ ایک طرف سے سنہرا ہو جائے تو پلٹ دیں، اورپھر اتار لیں۔ اس طرح تقریباً پانچ یا چھ ٹکیاں بنیں گی۔ تین انڈے پھینٹیں۔ ان میں مکھن، مرچ ، سویا سوس، پیاز، ہری مرچ، اور ہرا دھنیا ملا کر دوبارہ پھینٹیں اور پھر آملیٹ کی طرح تل لیں۔ آملیٹ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر یں اور میدے کے درمیان تھوڑا سا رکھ کر رول کی طرح لپیٹ دیں۔ اسی طرح تمام رول تیار کر یں اور ٹماٹو سوس کے ساتھ پیش کر یں(رول کے بجائے تکونے سموسے بھی بنا سکتی ہیں)۔
     
    حریم خان اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    سموسے سبزی بھرے


    اجزاء:
    مٹر 250گرام
    آلو 250گرام
    میدہ 350گرام
    پیاز ایک عدد
    مرچ سبز دو عدد
    لہسن آدھی گٹھی

    ادرک ایک ٹکڑا
    زیرہ سفید چائے کا آدھا چمچہ
    گھی حسب ضرورت
    ہلدی حسب ضرورت
    سرخ مرچ حسب پسند
    نمک حسب ذائقہ
    ترکیب:
    آلو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیجئے اورمٹر کی پھلیوں سے دانے نکال لیجئے۔ آلو اور مٹروں میں ہلدی، ادرک ، لہسن، پیاز، مرچ سرخ، مرچ سبز اور زیرہ سفید پیس کر ڈال دیجئے اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پکنے دیجئے۔ آدھے گل جائیں تو اتار کر رکھ دیجئے۔میدے میں پچاس ملی لیٹر گھی ملا کر اس کو پانی سے اچھی طرح گوندھ لیجئے۔ ملائم ہونے پر اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر روٹی کی طرح بیل لیجئے۔ روٹی کو درمیان سے دو ٹکڑے کر کے ایک حصے پر پکے ہوئے آلو مٹر رکھئے اور دوسرا حصہ اوپر رکھ کر کناروں کو انگلیوں کی مدد سے اچھی طرح دبائیے۔ تاکہ تلتے وقت سموسہ کھل نہ جائے۔ سموسے کی شکل تکونی ہونی چاہیے۔ فرائی پین یا کڑاہی میں گھی گرم کیجئے اور اس میں سموسوں کو تل لیجئے۔ سموسے بادامی رنگ کے ہو جائیں تو نکال لیجئے۔سبزی بھرے لذیذ سموسے تیار ہیں۔
     
    سین، حریم خان اور غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    دہی بڑے


    اجزاء:
    بیسن --- ڈیڑھ کپ
    کھانے کا سوڈا ---- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    نمک ---- حسب ذائقہ
    کٹی ہوئی لال مرچ ----- ایک کھانے کا چمچ
    تیل ---- فرائی کے لیے
    چینی ----- دو کھانے کے چمچ
    چاٹ مصالحہ ---- آدھا کھانے کا چمچ
    دہی ----- ایک پاؤ
    ترکیب:
    ایک پیالے میں بیسن٬ کھانے کا سوڈا٬ نمک اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر مکس کر لیں اور پانی ڈال کر گاڑھا آمیزہ بنا لیں- اب گرم تیل میں بڑے کی شکل میں ڈال کر فرائی کر لیں- سنہری ہوجانے پر کڑاہی سے نکال کر پانی میں ڈال دیں تاکہ تیل نکل جائے اور نرم ہوجائیں- دہی پھینٹ لیں٬ نمک٬ کٹی ہوئی لال مرچ٬ چاٹ مصالحہ اور چینی ڈال کر مکس کرلیں- بڑے ہلکے ہاتھ سے نچوڑ کر دہی میں ڈال دیں- چاٹ اور کٹی ہوئی لال مرچ چھڑک کر پیش کریں-
     
    حریم خان اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    تلا ہوا پیاز


    اجزاء:
    پیاز ----- دو عدد
    بیسن ----- ایک کپ
    نمک ----- حسب ذائقہ
    زیرہ ----- آدھا چائے کا چمچ
    کٹی ہوئی لال مرچ ----- آدھا چائے کا چمچ
    انڈہ ----- آدھا
    پانی ----- تھوڑا سا
    دھنیا ---- حسب ضرورت
    پودینہ --- حسب ضرورت
    ترکیب:
    پیاز لچھوں میں کاٹ لیں اور لچھے کھول لیں- ایک پیالے میں بیسن٬ نمک٬ زیرہ اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر مکس کرلیں آدھا انڈہ اور پانی ڈال کر پتلا آمیزہ بنالیں دھنیا اور پودینہ بھی ڈال دیں- ایک دوسرے پیالے میں پیاز کو خشک بیسن میں لپیٹ لیں اور بیسن کے آمیزے میں ڈپ کر کرے تل لیں-
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    چکن رولز

    اجزاء:
    چکن (ابلی ہوئی):- ایک پاؤ
    لہسن (پسا ہوا):- ایک چاےکا چمچ
    نمک :- ھسب زائقہ
    کٹی ہوئی مرچ :- تین عدد
    لیموں کا رس:- دو چاے کےچمچ
    بیسن :- ایک کھانے کا چمچ
    آلو (ابلے ہوے):- تین عدد
    ہرا دھنیا :- ایک کپ
    لال نرچ پاؤڈر:- ایک چاے کا چمچ
    ناریل پسا ہوا:- دو چاے کے چمچ
    گرم مصالحہ :- آدھا چاے کا چمچ

    پوری کےلئے:-
    آٹا :- دو کپ
    سوجی :- آدھا کپ
    نمک :- حسب ذائقہ
    تیل :- تین چاے کے چمچ
    گھی :- پانچ چاے کے چمچ
    ترکیب:
    ١) مرغی کے چھوٹے چھوٹےٹکڑے کرلیں۔ آلو میش کر لیں اور دونوں چیزوں کو ملا کر اس میں تمام مصالحہ ملا کر اچھی طرح میش کرلیں۔
    ٢) آٹے اور سوجی میں نمک ، تیل ملا کر سخت گوندھ لیں ۔ تھوڑٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰی دیر رکھ دیں ۔ پھر پیڑے بنا کر پوری بیل لیں اور مرغی کا آمیزہ چار چاے
    کے چمچ پوری پر رکھ کر لپیٹ لیں ۔ کنارے اندر کی طف موڑ دیں اور گھی میں تل لیں ۔
     
    حریم خان اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    تانیہ جی
    السلام علیکم
    آپ کو میری طرف سے رمضان مبارک ہو۔
    اور آپ نے جو لڑی بنائی ہے میرا جی تو باغ باغ ہوگیا ہے
    سبھی بہت عمدہ ڈشیں ہیں۔

    میں سوچتا ہوں اس رمضان صرف اس لڑی کو ہی دیکھتا رہوں تو مزا آجائے گا۔

    خوش رہیے۔۔۔۔

    ہیپی رمضان

    غوری
     
    تانیہ نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں