1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

رمضان المبارک کے لیے چند بہترین مشروبات

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏22 مئی 2018۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    موسم گرما کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور رمضان المبارک میں روزے داروں کو بھی اس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
    مگر سحر اور افطار کے وقت چند مشروبات کا استعمال آپ کو اس شدید گرمی سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔
    ایسے ہی چند مشروبات کا ذکر درج ذیل کیا جارہا ہے۔

    ناریل کا پانی
    پانی کے بعد یہ سب سے قریبی قدرتی مشروب ہے جو جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ یہ جسم کو تازہ دم کرتا ہے اور اس کا میٹھا ذائقہ زبان کا مزہ بھی دوبالا کرتا ہے۔ یہ شفاف سیال روزے کے طویل دورانیے کے بعد جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔
    لیموں پانی
    یہ دنیا بھر کا مقبول ترین مشروب ہے جو کہ جسم کو توانائی سے بھرپور بنانے کے ساتھ ساتھ پیاس کو بھی مٹاتا ہے۔ یہ وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جبکہ نظام ہاضمہ کو بھی بہتر کرتا ہے۔ اس مشروب کے استعمال سے جسم کی صفائی بھی ہوتی ہے جبکہ رمضان میں سینے میں جلن یا پیٹ پھولنے کی عام تکلیف کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
    لسی
    لسی کو تو گرمیوں کا ہی مشروب کہا جاتا ہے، دہی سے بننے والا یہ مشروب میٹھا یا نمکین ہوسکتا ہے، جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر کرنے کے ساتھ جسم کو توانائی سے بھی بھرپور بناتا ہے۔
    گنے کا رس
    یہ گرمی کی شدت بھگانے کے لیے بہترین مشروب ہے جو کہ انرجی ڈرنک کی طرح ہی کام کرتا ہے۔ ایک گلاس گنے کا ٹھنڈا رس روزے کے بعد جسم میں توانائی کی کمی کو دور کرتا ہے، اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ جگر کو طاقت دیتا ہے جبکہ زہریلے مواد کو جسم سے باہر نکالتا ہے۔
    https://www.dawnnews.tv/news/1079029/
     
    عائشہ، زنیرہ عقیل اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    ناریل کا پانی ہے تو اچھا لیکن کولیسٹرول سے بھرپور ہے۔

    لیموں پانی بہترین مشروب ہے۔

    گنے کا رس ہے تو بہت مفید لیکن ذیابیطس کے مریضوں کو اس سے پرہیز ہی کرنا چاہیے۔
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں