1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

رمضان المبارک احادیث کی روشنی میں

'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمدداؤدالرحمن علی, ‏13 جولائی 2012۔

  1. محمدداؤدالرحمن علی
    آف لائن

    محمدداؤدالرحمن علی سپیکر

    شمولیت:
    ‏29 فروری 2012
    پیغامات:
    16,600
    موصول پسندیدگیاں:
    1,534
    ملک کا جھنڈا:
    رمضان المبارک کے استقبال میں جنت کی آرائش​


    حضور:saw:نے ارشاد فرمایاکہ"رمضان کے لیے جنت کو شروع سال سے اگلے سال تک سجایا جاتا ھے پھر جب رمضان کا پہلا دن ہوتا ھے تو ایک مخصوص ہوا عرش خداوندی کے نیچے سے جنت کے پتوں سے گزر تی ہوئ خوبصورت حوروں تک پہنچتی ھے تو وہ عرض کرتی ھے اے پروردگار!ہمارے لیے اپنے بندوں میں سے ایسے جوڑے منتخب فرماجن سے ہماری آنکھوں کو ٹھنڈک نصیب ہو اور ان کو ہمارے ذریعہ سے آنکھوں کا چین نصیب ہو (بہیقی فی شعب الایمان)


    روزہ داروں کے لیے جنت کا خصوصی دروازہ​


    حضور:saw:نے ارشاد فرمایا کہ"جنت کے آٹھ دروازے ہیں ان میں سے ایک دروازہ "ریان "نامی ھے جس میں صرف روزہ دار‌ داخل ہوں گے"(شعب الیمان للبہیقی)

    کھجور یا پانی سے افطار کرنے کا حکم

    آنحضرت:saw:نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئ افطار کا ارادہ کرے تو کھجور سے افطار کرےکہ وہ باعث برکت ھےاور اگر کھجور نہ ملے تو پانی سے افطار کرے کیونکہ وہ پاکیزہ ھےـ(مشکٰوت شریف)

    روزہ سے گناہوں کا کفارہ​


    حضور :saw:نے ارشاد فرمایا:کہ جو شخص رمضان کا روزہ رکھے اور اسکے حدود کی رعایت رکھےاور جن چیزوں کی نگہداشت کرنی چاہئے ان کی نگرانی کرے تو اسکے گزشتہ معاصی کا کفارہ ادا ہوجائے گا (الترغیب والترھیب)

    رمضان میں خیر کی تو فیق​


    آنحضرت:saw:کا ارشاد ھے کہ"جب رمضان کی پہلی رات ہوتی ھےتو شیطان اور سرکش جنات قید کر لیے جاتے ہیں اور جہنم کے سارے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں ان میں سے کوئ دروازہ نہیں کھولاجاتا اور جنت کے سب دروازے کھول دیے جاتے ہیں ان میں سے کوئ دروازہ بند نہیں کیاجاتا اور ایک آواز لگانے والا آواز دیتا ھے کہ اے خیر کے طلبگار! آگے بڑھ اور اے برائ کا ارادہ کرنے والے! پیچھے ہٹ اور اللہ کے لئے (رمضان میں)بہت سے لوگ جہنم سے آزاد ہوتے ہیں اور یہ معاملہ ہر رات ہوتا ھےـ"(مشکٰوت شریف)

    ر
    وزہ دار کی دعا رد نہیں ہوتی​


    نبی کریم :saw:نے ارشاد فرمایا کہ روزہ دار کی دعا رد نہیں کی جاتی ـ(مصنف ابن ابی شیبہ)

    رمضان میں پیغمبر:saw:کا جودوکرم​


    جب رمضان کا مہینہ آتا تو آنحضرت:saw:ہر قیدی کو چھوڑ دے تے اور ہر سائل کی مراد پوری فرماتے تھےـ(مشکٰوت شریف)

    روزہ کی حالت میں زبان کی حفاظت کا اہتمام​


    حضور:saw:نے ارشاد فرمایا:تم میں سے جس کا کسی دن روزہ ہو نہ تو بیحیائی کی بات کرے نہ جہالت کا ثبوت دے اور اگر کوئ اس پر جاہلانہ طور پر چڑھ آئے یہ اسے یہ جواب دے کہ میں آج روزہ دار ہوں ( مصنف ابن ابی شیبہ)
     
  2. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: رمضان المبارک احادیث کی روشنی میں

    جزاک اللہ جی
    بہت خونصورت اور اصلاحی تحریر ہے
     
  3. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: رمضان المبارک احادیث کی روشنی میں

    جزاک اللہ جی
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: رمضان المبارک احادیث کی روشنی میں

    سبحان اللہ !

    اللہ کریم آپ کو جزائے خیر دیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں