1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

رحمت کے موسموں کے پیمبر حضورﷺ ہیں ۔۔ مقصود علی شاہ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏6 دسمبر 2019۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    رحمت کے موسموں کے پیمبر حضورﷺ ہیں
    بخشش، کرم، عطا کے سمندر حضورﷺ ہیں

    دُنیائے ہست و بُود تھی امکانِ ہست و بُود
    ایقاں نواز نُور کے پیکر حضورﷺ ہیں

    جذبوں نے حرفِ شوق کے سارے سخن لکھے
    لیکن فصیلِ نعت سے اُوپَر حضورﷺ ہیں

    آتے رہے چراغ بہ کف منزل آشنا
    سب رہبروں کے آخری رہبر حضورﷺ ہیں

    جاں کو تپش تو ہے پہ نہیں دل کو بے کلی
    دل کو خبر ہے شافعِ محشر حضورﷺ ہیں

    چلتے تھے ساتھ ساتھ تمنا کے قافلے
    نکہت نواز جسمِ معنبَر حضورﷺ ہیں

    تن کے اُفق پہ اُن کی کرم بار طلعتیں
    من کے نگار خانے کے اندر حضورﷺ ہیں

    قطرہ ہُوں مَیں پہ بحر سے ہے میرا واسطہ
    بَردہ ہُوں مَیں پہ سیّد و سرور حضورﷺ ہیں

    سُن مہرِ حشر گیسوئے اطہر ہیں سائباں
    سُن تشنگی کہ ساقئ کوثر حضورﷺ ہیں

    جیسے وجود و جسم میں ہیں افضل البشر
    ویسے ہی خَلقِ نور میں انور حضورﷺ ہیں

    آنکھوں کو خوابِ غیر کی حاجت نہیں رہی
    منظر حضور ہیں، پسِ منظر حضورﷺ ہیں

    قلبِ تپاں میں اُن کے ہیں تذکار بار بار
    لوحِ زباں پہ مدحِ مکرر حضورﷺ ہیں

    جذبِ دروں کی دُھن پہ رواں ہُوں میں سُوئے خُلد
    حامی حضور ہیں، مرے یاور حضورﷺ ہیں

    شُکرِ خُدا کہ نطق کا مہبط ہے اُن کا اسم
    حمدِ خُدا کہ حرف کے محور حضورﷺ ہیں

    ماں باپ اور بچوں سے آگے وہ ذاتِ پاک
    مقصود مجھ کو جان سے بڑھ کر حضورﷺ ہیں
    -----
    مقصود علی شاہ

    Maqsood Ali Shah


     
  2. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    رحمت کے موسموں کے پیمبر حضورﷺ ہیں
    بخشش، کرم، عطا کے سمندر حضورﷺ ہیں
     
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    آتے رہے چراغ بہ کف منزل آشنا
    سب رہبروں کے آخری رہبر حضورﷺ ہیں
     
  4. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    جیسے وجود و جسم میں ہیں افضل البشر
    ویسے ہی خَلقِ نور میں انور حضورﷺ ہیں
     
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    آنکھوں کو خوابِ غیر کی حاجت نہیں رہی
    منظر حضور ہیں، پسِ منظر حضورﷺ ہیں
     
  6. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    قلبِ تپاں میں اُن کے ہیں تذکار بار بار
    لوحِ زباں پہ مدحِ مکرر حضورﷺ ہیں
     
  7. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    جذبِ دروں کی دُھن پہ رواں ہُوں میں سُوئے خُلد
    حامی حضور ہیں، مرے یاور حضورﷺ ہیں
     
  8. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ماں باپ اور بچوں سے آگے وہ ذاتِ پاک
    مقصود مجھ کو جان سے بڑھ کر حضورﷺ ہیں
     
  9. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ - جزاک اللہ
     
  10. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں