1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

راوی کنارے نیا شہر منصوبہ سست روی کا شکار

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏28 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    راوی کنارے نیا شہر منصوبہ سست روی کا شکار

    تخمینہ1ہزار ارب روپے لگایا گیا ،کمرشل ہب، رہائشی یونٹس ،ایکو سٹی ،میڈیکل سٹی بنائے جانے تھے ،منصوبہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس تک محدود 6 ماہ بعد بھی بڑی سرمایہ کاری نہ ہوسکی،بھرتیاں ہوئیں نہ اتھارٹی کا بورڈ قائم، میگا پراجیکٹ میں رکاوٹیں آتی ہیں ، دور کر رہے :ترجمان راوی اربن اتھارٹی
    فنڈز کی کمی کے باعث راوی کنارے نئے شہر کا منصوبہ سست روی کا شکار اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس تک محدود ہو کر رہ گیا۔ ملک کے مہنگے ترین منصوبے راوی اربن پراجیکٹ کا اعلان 12 ٹاؤن آباد کرنے سے ہوا تھا ۔تفصیل کے مطابق شہر لاہور سے متصل راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان نے اگست 2020 میں رکھا اور اراضی جلد ایکوائر کرنے کا حکم دیا، لیکن ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر نیا شہر آباد کرنے کا منصوبہ دیگر منصوبوں کی مانند سست روی کا شکار ہے ۔پلان کے مطابق منصوبے کا تخمینہ ایک ہزار ارب روپے لگایا گیا تھا جس میں کمرشل ہب، رہائشی یونٹس ،ایکو سٹی ،میڈیکل سٹی اور سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائے جانے تھے مگر حکومت نے منصوبہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس تک محدود کر دیا۔راوی اتھارٹی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو انویسٹمنٹ کی دعوت دی لیکن چھ ماہ بعد بھی کوئی بڑی سرمایہ کاری نہ ہوسکی۔ فنڈز نہ ہونے اور اراضی ایکوائر نہ ہونے سے شہر آباد کرنے کے پلان کو بریک لگ گئی، اب سابق دور حکومت کا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس پراجیکٹ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے تعاون سے بنایا جائے گا۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بھرتیاں کرسکی اور نہ ہی اتھارٹی کا بورڈ تشکیل دیا جا سکا۔ترجمان راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایس ایم عمران کا کہنا ہے راوی اربن پراجیکٹ ملک کی تاریخ کا گیم چینجر منصوبہ ہے ، میگا پراجیکٹ میں رکاوٹیں آتی ہیں جنہیں دور کر رہے ہیں، راوی کنارے شہر آباد کرنے کے لیے سب سے پہلے گندے پانی کو صاف کرنا ترجیح ہے ۔



     

اس صفحے کو مشتہر کریں