1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

رات بھر خالی پیٹ رہنے کے حیرت انگیز فوائد

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    رات بھر خالی پیٹ رہنے کے حیرت انگیز فوائد
    تحریر : نجف زہرا تقوی
    تحقیق بتاتی ہے کہ دن کے چوبیس گھنٹوں میں سے آدھے دن کا کھانا پینا اور باقی آدھے دن کا روزہ آپ کے وزن کو کنٹرول رکھتا ہے۔ماہرین نے تجویز پیش کی ہے کہ ایسے لوگ جو ڈائٹنگ کر کے وزن گھٹانے کی اُمید کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے دن بھر کی کیلوریز کا حساب کتاب رکھنے کے ساتھ ساتھ گھڑی کی سوئیوں پر بھی نظر رکھا کریں ،کیونکہ شام ڈھلنے کے بعد کھانا وزن میں اضافہ کر سکتا ہے۔

    امریکن تحقیق کے مُطالعے سے ظاہر ہوا ہے کہ ہر روز آدھے دن یا محدود گھنٹوں کے اندر کھانا ہمارے جسم میں چربی جلانے کے قدرتی نظام کو آن کرنے کا ایک ذریعہ ہو سکتا ہے۔محققین کے مُطابق سائنسی شواہد یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ دن کے بارہ گھنٹوں کے اندر کھانا پینا ختم کر لینا مثلاً صُبح آٹھ سے شام آٹھ بجے کے درمیان کھانا اور باقی بارہ گھنٹوں میں بھوکا رہنے کا جسمانی چربی پر اثر پڑتا ہے۔

    صحت سے مُتعلق کی گئی ایک تحقیق کے مُطابق رات میں دیر سے کھانا وزن میں اضافے کا ایک سبب ہے۔جبکہ چوبیس گھنٹوں میں سے بارہ گھنٹے کے لیے بھوکا رہنا وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بہت اہم ہے۔اسی طرح مطالعے میں یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ بارہ گھنٹے بھوکا رہنا کولیسٹرول،ذیا بیطس اور موٹاپے سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔

    چوہوں پر کیے جانے والے ایک مطالعے میں سائنس دانوں نے چار سو نارمل اور فربہ چوہوں پر تجربہ کیا،جنہیں مختلف اقسام کی ڈائیٹ محدود مُدت تک کھلائی گئی تھی۔نتائج سے ظاہر ہوا کہ ایسے چوہے جنہیں زیادہ مُرغن غذا دن کے نو سے بارہ گھنٹوں کے درمیان کھلائی گئی تھی وہ ان چوہوں کے مُقابلے میں زیادہ چُست اور دُبلے ہو گئے جنہیں دن بھر آزادانہ کھانا کھانے کی اجازت تھی۔جبکہ دونوں گروپس کی خوراک میں کیلوریز کی تعداد یکساں تھی۔تاہم یہ نتیجہ اس وقت بھی تبدیل نہیں ہوا جب محدود گھنٹوں میں کھانے والے چوہوں کے گروپ کو زیادہ میٹھی چیزیں کھلائی گئیں۔اس تجربے میں جب محدود گھنٹوں میں کھانے والے چوہوں کو ہفتے کے آخری دو د ن میں ان کی مرضی سے سب کچھ کھانے دیا گیا تو بھی ان چوہوں کے وزن میں اضافہ نہ ہونے کے برابر رہا۔

    ان دنوں لوگوں کو سب سے زیادہ مشورہ صحت مند غذا کھانے کا دیا جاتا ہے ،لیکن بہت سے لوگ صحت مند غذا تک رسائی حاصل کرنے سے محروم ہیں،لہٰذا یہ سوال پیدا ہوتا ہے کیا بغیر صحت مند غذا کے ساتھ بھی ایسے لوگ محدود گھنٹوں میں کھانے کی مشق سے کوئی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔اگر آپ رات بھر بھوکے رہیں اور صرف دن کو کھانے کی عادت اپنا لیں تو ہفتے یا مہینے میں کبھی کبھار رات کو کھا لینے سے بھی اس فارمولا ڈائیٹ کے اثرا ت ضائع نہیں ہوتے۔یعنی پورے ہفتے میں صرف ویک اینڈ پر رات کا کھانا اتنا نُقصان نہیں پہنچاتا لیکن ہر روز رات میں دیر سے کھانا جسم کے میٹا بولز کو نقصان پہنچاتا ہے۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں