1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

رابرٹ فسک اور کارٹون کا تنازع

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از سموکر, ‏31 مئی 2006۔

  1. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    وقتِ اشاعت: Sunday, 05 February, 2006, 13:11 GMT 18:11 PST
    یہ کوئی اسلام بمقابلہ سیکولر ازم یا آزادی اظہار کا مُچیٹا نہیں ہے۔بات صرف اتنی ہے کہ مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق پیغمبر پر خدا نے براہ راست اپنی تعلیمات نازل کیں اس لیے وہ زمین پر خدا کے ترجمان ہیں۔
    جبکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے انبیاء اور ولی اور انکی تعلیمات انسانی حقوق اور آزادیوں کے جدید تصور سے ہم آہنگ نہ ہونے کے سبب تاریخ کے دھندلکوں میں گم ہوگئے ہیں۔

    مسلمان مذہب کو اپنی زندگی کا حصہ سمجھتے ہیں اور صدیوں کے سفر اور تغیرات کے باوجود انکی یہ سوچ برقرار ہے جبکہ ہم نے مذہب کو عملاً زندگی سے علیحدہ کردیا ہے۔اس لیے ہم اب مسیحت بمقابلہ اسلام کی نہیں بلکہ مغربی تہذیب بمقابلہ اسلام کی بات کرتے ہیں۔اور اس بنیاد پر یہ بھی چاہتے ہیں کہ جب ہم اپنے پیغمبروں یا انکی تعلیم کا مذاق اڑا سکتے ہیں تو آخر باقی مذاہب کا کیوں نہیں۔لیکن کیا یہ رویہ واقعی اتنا ہی بے ساختہ ہے؟

    مجھے یاد ہے کہ کوئی دس بارہ برس پہلے ایک فلم لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ ریلیز ہوئی تھی جس میں حضرت عیسٰی کو ایک عورت کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں دکھانے پر بہت شور مچا تھا۔پیرس میں کسی نے مشتعل ہوکر ایک سنیما کو نذرِ آتش کردیا تھا اور ایک فرانسیسی نوجوان قتل بھی ہوا تھا۔

    اس بات کا کیا مطلب ہے۔ایک طرف تو ہم میں سے ہی بعض لوگ اپنے مذہبی جذبات کی توہین برداشت نہیں کرپاتے مگر ہم یہ بھی توقع رکھتے ہیں کہ مسلمان آزادی اظہار کے ناطے گھٹیا ذوق کے کارٹونوں کی اشاعت پر برداشت سے کام لیں۔

    جب بعض مغربی رہنما یہ کہتے ہیں کہ وہ اخبارات یا آزادی اظہار پر قدغن نہیں لگا سکتے تو مجھے ہنسی بھی آتی ہے۔

    سوچئے اگر متنازعہ کارٹون میں پیغمبرِ اسلام کے بجائے بم والے ڈیزائن کی ٹوپی کسی یہودی رباعی کے سر پر دکھائی جاتی تو کیا شور نہ مچتا کہ اس سے اینٹی سیمٹ ازم کی بو آتی ہے اور یہودیوں کی مذہبی دل آزاری کی جارہی ہے۔اگر آزادی اظہار کی حرمت کا ہی مسئلہ ہے تو پھر فرانس، جرمنی یا آسٹریا میں اس بات کو چیلنج کرنا قانوناً کیوں جرم ہے کہ دوسری عالمی جنگ میں یہودیوں کی نسل کشی نہیں کی گئی تھی۔

    ان کارٹونوں کی اشاعت سے اگر ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوتی جو مسلمانوں میں مذہبی اصلاح یا اعتدال پسندی کے حامی ہیں اور روشن خیالی کے مباحث کو فروغ دینا چاہتے ہیں تو اس پر بہت کم لوگوں کو اعتراض ہوتا۔

    لیکن ان کارٹونوں سے سوائے اسکے اور کیا پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ اسلام ایک پرتشدد مذہب ہے۔ان کارٹونوں نے چہار جانب اشتعال پھیلانے کے اور کیا مثبت کام کیا ہے۔

    (قارئین یہ اقتباسات مشہور کالم نگار اور صحافی رابرٹ فسک کے برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ میں شائع ہونے والے کالم سے لیے گئے ہیں۔سوچا کہ اس موضوع پر شائد میں اس جیسا یا اس سے بہتر نہ لکھ سکوں اس لیے اپنے دور کے ایک بااثر اور مقبول کالم نگار کی رہنمائی میں کچھ دور چلا جائے۔)
     
  2. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    سمو کر بھائی بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس طرح کچھ مزید اضافہ کیجیے نا
     
  3. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    ثناء باجی

    ثناء باجی
    پسندیدگی کا شکریہ
    جیسے ہی کوئی اور مضمون ہتھے چڑا آپ کی نذر کر دوں گا
     
  4. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    سموکر ضرور ضرور ہمیں انتظار رہے گا
     
  5. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    شاندار زبردست
     
  6. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    سموکر بھا ئی جان سموکر بھا ئی جان

    پٹھان آپ کی بڑی تعریف کر رھا ھے
     
  7. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    اچھی بات اور اچھی چیز کی تعریف ہی تو کی جاتی ہے
     
  8. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ثناء جی

    آپ سموکر کے مضمون کی تعریف کریں صرف مضمون کی ورنہ
     
  9. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    موٹر وے پولیس:
    آپ بھی سموکر کی طرح اچھے اچھے مضمون لکھیں‌ تو آپ کی بھی تعریف ہو جائے گی۔
    ایسے دھونس دھاندلی سے کوئی تعریف کرنے سے تو رہا۔
     
  10. ساتھی
    آف لائن

    ساتھی ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    صیح کہا ثناء نے
    نہیں محتاج زیور کا جسے خوبی خدانے دی
     
  11. مینار پاکستان
    آف لائن

    مینار پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جون 2006
    پیغامات:
    62
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    خدا کا خوف

    لگتا ہے کہ آپ نےمضمون نہیں پڑھا
    اتنے سنجیدہ مضموں پر ایسے تبصرے انتہا پسندی کی ایک شکل ہے۔
     
  12. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    سموکر بھائی نے بہت اچھا لکھا ہے ھم سب کو بھی کوشش کرنی چاہیئے
     
  13. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
  14. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    قانون سب کیلئے ایک سا ہونا چاہیے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں