1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ذہنی سکون کا طریقہ

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏18 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ذہنی سکون کا طریقہ

    ہمارا دماغ ایک مشین کی طرح کام کرتا ہے اسے انسانی جسم کے پیچیدہ ترین سسٹم کا اہم ترین حصہ قرار دیا جاتا ہے اس کی نشوو نمااور یادداشت کی بہتری کے لیے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔
    ۔(1) رات کو جلدی سونے اور صبح جلدی اٹھنے سے دماغ ہشاش بشا ش رہتا ہے اس لیے یہ عادت اپنائیں۔
    ۔(2)رات کو سوتے وقت دن بھر کی تلخ باتوں کو ذہن میں نہ لائیں اس سے ذہنی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں، نیند الگ خراب ہوتی ہے۔تلخ یادوں پر پرسکون نیند کو ترجیح دیجئے۔
    ۔(3) دن یا رات کو سوتے وقت کھلی فضا کا انتخاب کیجئے اگر کمرے میں سونا ہے تو ہوا دار کمرے میں سوئیں۔ اچھی فضا ذہنی صحت میں اضافہ کرتی ہے۔
    ۔(4)صبح سویرے اٹھنے کے بعد ورزش ضرور کیجئے۔ ورزش کے دوران کھلی فضا میں لمبی سانسیں لیجئے، اس سے دوران خون بہتر ہوتا ہے اور ذہنی صحت بھی بہتر رہتی ہے۔
    ۔(5) جسمانی کھیل کھیلنے سے بچوں کو بھی منع مت کیجئے چستی کیلئے کوئی نہ کوئی دلچسپ کھیل خود بھی ضرور کھیلیں اور بچوں کو بھی غیر نصابی کوئی نہ کوئی کھیل ضرور کھیلنے دیجئے اس سے دماغی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ کھیل ، بچوں،بوڑھوں اور جوانوں، سب کے لیے بہترین ہیں۔
    ۔(6)بلڈ پریشر اور شوگر ہونے کی صورت میں خصوصی احتیاط ضروری ہے۔ ان امراض کو کنٹرول میں رکھیئے۔ بلڈ پریشر یا شوگر کی زیادتی دماغی صحت کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کے لیے بھی خطرناک ہے۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں