1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ذکر نے تیرے کیا ،ایسے زرہ پوش مجھے

'جہانِ حمد و نعت و منقبت' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏13 جون 2014۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ذکر نے تیرے کیا ،ایسے زرہ پوش مجھے
    غمِ دنیا سے بھی کر ڈالا سبکدوش مجھے

    سب خطا میری ہے کچھ آپ سے گلہ تو نہیں
    میری رسوائیوں کا دیجئے سب دوش مجھے

    میں گنہگار، سیاہ کار پر کرم سے تیرے
    ہزار شکر کہ اب آ گیاہے ہوش مجھے

    نظر نہ غیر کی جانب کروں ، نہ سن پاوں
    اپنی رحمت سے عطا کر وہ چشم و گوش مجھے

    تیرے کرم نے اک عاصی کو وہ رفعت بخشی
    مہ و انجم نظر آتے ہیں قدم بوس مجھے

    ان کی رحمت پہ میں صدقے کہ اپنے ہاتھوں سے
    جام کوثر کا وہ کروا رہے ہیں نوش مجھے

    ایک واصف بھی ہے دیدارِ نبی کا طالب
    یہ جو مل جائے رہے کچھ بھی نہ افسوس مجھے

    واصف حسین
     
    آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ اللہ تعالٰی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد شہزاد .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں