1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دیکھو تو!!!

'مہمان خانہ' میں موضوعات آغاز کردہ از Guest, ‏26 نومبر 2007۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. Guest
    Online

    Guest مہمان

    حد سے توقعات زیادہ کیے ہوئے
    بیٹھے ہیں دل میں ایک ارادہ کیے ہوئے

    اس دشت بے وفائی میں جائیں کہاں کہ ہم
    ہیں اپنے آپ سے کوئی وعدہ کیے ہوئے

    دیکھو تو کتنے چین سے! کس درجہ مطمئن!
    بیٹھے ہیں ارضِ پاک کو آدھا کیے ہوئے​
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب نامعلوم شاعر جی !

    اتنے معیاری اشعار بھیجنے والے دوست کو ہماری اردو میں خوش آمدید۔
    پلیز جلدی سے ہماری اردو میں اندراج کریں اور ہماری اردو کی محفل کو دوبالا کریں۔شکریہ
     
  3. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    واہ بے اختیار داد دینے کو جی چاہا بھئی۔ :a180: نا معلوم شاعر جی جلدی سے اندراج کیجیئے اور اپنی معیاری شاعری ارسال کر کے مزید داد وصول کیجیئے
     
  4. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اتنی اچھی شاعری ارسال کرنے والے کو ہماری اردو کی انتظامیہ کی طرف سے بھی دعوت ہے کہ آئیے اور ہماری اردو میں اندراج کر کے ہمارا حصہ بن جائیے۔ :222:
     
  5. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ھی خوب کہا ھے، آپ کے تعارف کے ھم بے چینی سے منتظر ھیں،!!!!!!
     
  6. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    اپ کا انتخاب واقعی قابل داد ہے
    بہت خوب
    انتظار رہے گا
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شاعر: امجد اسلام امجد
     
  8. Guest
    Online

    Guest مہمان

    میں کون ہوں؟ :)

    السلام علیکم: :a191:

    نعیم بھائی نے درست فرمایا، یہ شاعری امجد سلام امجد کی ہی ہے۔

    آپ سب مجھے جانتے ہیں، آپ ہی کا حصہ ہوں۔ میں کتنا آپ لوگوں کے قریب ہوں اور آپ مجھے کتنا یاد کرتے ہیں، میری پہچان بتا کر ہی آپ اِس بات کا ثبوت دے سکتے ہیں۔ جس دن کوئی میری پہچان بتائے گا اُسی دن میں اصل نام سے آ جاؤں گا۔ :91:

    اُس کے بعد کوشش کروں گا جتنا بھی وقت ملے یہاں ضرور حصہ ڈالتا رہوں۔


    اِس طرح زندگی نے ، اُلجھا کے رکھ دیا
    اپنے ہی گھر میں آج ہم مہمان ہو گئے

    (فی البدیہ)​
     
  9. Guest
    Online

    Guest مہمان

    گذارش

    منتظمین سے گذارش ہے کہ چند روز تک اِس لڑی کو مقفل نہ کِیا جائے۔ (شکریہ)
     
  10. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Re: میں کون ہوں؟ :)

    آپ عبد الجبار بھائی تو نہیں؟ :143: کیونکہ ہماری اردو میں انہی کو آجکل زوروشور سے یاد کیا جارہا ہے۔اور یہ جو :139: شعر آپ نے لکھا ہے کہیں آپ کی غیر حاضری کی وجہ یہ تو نہیں؟ :143:
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالجبار بھائی ۔ یقیناً آپ ہمارے پیارے بھائی عبدالجبار صاحب ہی ہیں۔ پلیز اب آپ ہمیں مت تڑپائیں۔ اگر آپ کو اپنا پاسورڈ بھول گیا ہے تو اپنی منتظم اعلی کے اختیارات استعمال کر کے خود ہی بحال کروا لیں۔ لیکن جلدی سے ہماری اردو میں واپس آئیں اور ہمیں اور نہ تڑپائیں۔


    میں مسزمرزا بہن کی عقلمندی کی داد دیتا ہوں‌جنہوں نے صرف ہماری اردو کے پیغامات سے درست اندازہ کر لیا۔
     
  12. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    لیکن نعیم بھائی میں نے تو صرف اندازہ لگایا ہے۔آپ نے میرے اندازہ کو گواہی سمجھ لیا۔ اب یہ تو ان مہمان صاحب پہ منحصر ہے کہ آیا میں صحیح تھی کہ غلط؟
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں بہنا۔ یقین کریں میں نے پیغام پڑھتے ہی سمجھ لیا تھا کہ یہ عبدالجبار بھائی ہیں۔ بس مصروفیات کی وجہ سے بروقت جواب نہ دے سکا۔ اور آپ کی دانش کی داد دی ہے۔ کوئی کچہری میں بلا کر گواہی شواہی نہیں دلوائی ۔ :zuban:
     
  14. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    السلام علیکم:

    واہ! مسز مرزا اور نعیم بھائی بڑی بات ہے۔ :87:

    اِتنی لمبی چُھٹیوں کے لئے معذرت خواہ ہوں، وجہ نہ ہی پوچھیئے گا، کوشش کر کے جتنا بھی وقت دے سکا، دیتا رہوں‌گا۔ ویسے دریاب بھائی نے بڑے اچھے طریقے سے سب سنبھال رکھا ہے۔ تبدیلیاں دیکھ کر بہت خُوشی ہُوئی۔ :101:

    اب ذرا باقی لڑیوں کی طرف۔۔۔۔۔۔ :car:
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالجبار بھائی ۔ آپ کو یہاں دیکھ کر جس قدر خوشی ہوئی وہ بیان نہیں کرسکتا ۔
    :86: :84: :86: :84: :86: :84: :86: :84: :86: :84: :86: :84: :86: :84:
     
  16. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    آپ کی محبت ہے نعیم بھائی، :)

    ہمیشہ آپ لوگوں کو سوچتا تھا، بہت دل چاہتا تھا حاضر ہونے کو لیکن وقت۔۔۔۔۔

    کبھی کبھار آیا بھی ہوں، کچھ پیغامات پڑھے بہت جی چاہا کچھ لکھوں، لیکن تسلسل سے آنا مشکل تھا سو نہ لکھنا ہی بہتر سمجھا۔

    ویسے حماد بھائی کو با خبر کر دیا تھا۔

    خیر ان شاءاللہ اب کوتاہی نہیں‌کروں گا، جس قدر ممکن ہوا آنا جانا لگا رہے گا۔ :91:
     
  17. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    جبار بھائی آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔ آپ کی غیر موجودگی میں واصف بھائی سے آپ کا فون نمبر دینے کی بھی گزارش کی تھی لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اب آپ خود ہی یہ نیک کام بھی کردیں تاکہ خدانخواستہ آئندہ ایسا وقت آئے تو آپ کو دوبارہ تلاش کرنے میں آسانی رہے ۔
    آپ کی غیر موجودگی میں ہماری اردو تقریباً کومہ میں جا چکی تھی اور پھر بہت مشکل سے ڈاکٹر اندلسی نے آپریشنز کے بعد اسے دوبارہ ہوش دلایا اور اس کام میں سسٹر زاہرا نے بھی ان کا ساتھ دیا ۔
    آپ کو ایک بار پھر تہہ دل سے اپنے ہی گھر میں خوش آمدید ۔
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شیرافضل بھائی ۔ قسم لے لیں میں ابھی اس پیغام سے پہلے آپ ہی کے بارے میں سوچ رہا تھا کہ آپ بھی یہاں آئیں اور عبدالجبار بھائی کو دیکھ کر خوشیاں منائیں۔ :86:
     
  19. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    بہت شکریہ شیر افضل خان صاحب، میں بھی بہت خُوش ہوں، ان شاءاللہ اب آپ کو مجھے ڈھونڈنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی، جتنا بھی وقت ملا میں آتا رہوں گا۔ ان شاءاللہ

    پھر بھی میں آپ اور نعیم بھائی کو اپنا نمبر ذِپ کِئے دیتا ہوں۔ اگر خُدا نخواستہ میں گُم ہو گیا تو آپ مجھے۔۔۔ :170: کر کے ڈھونڈ سکتے ہیں۔ :) آپ بھی اپنا نمبر مجھے ذِپ کر دیجیئے گا۔ شکریہ۔
     
  20. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    بہت شکریہ جبار بھائی ۔اب آئیں :car: ہماری اردو کی سیر کرتے ہیں ۔ :computer:
     
  21. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    میں لیٹ ہو گئ ورنہ اپ کی پوسٹ سے اندازہ کر کے میں بھی بتا سکتی تھی کہ آپ عبدالجبار صاحب ہی ہیں
     
  22. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    اچھا جی، لیکن یہ تو تبھی پتا چلتا اگر آپ بتاتی۔ ایسے تو کوئی بھی کہہ سکتا ہے۔ :zuban:
     
  23. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    Asalamoalaikum Jabbar bhai Sahib
    yeh dekhain Aap ki wapsi yeh rang layee hay yani jis nay apni aqalmandi ka saboot daitay howay aap ko pehchana ussy say "URDU" likhnay ki taqat cheen li gayee. hadd hoteey hay bhai ...........
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں