1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دیسی شیمپو

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏20 جولائی 2010۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    مہنگائی کے اس دور میں جہاں غریب آدمی کے کھانے کیلئے دو وقت کی روٹی بمشکل مہیا ہوتی ہے اکیلے شیمپو کا استعمال خواب کی مانند ہوتا ہے۔ ایسے نادار اور غریب لوگوں کیلئے بالوں کو مضبوط کرنے کیلئے نہایت کم قیمت میں تیار ہونے والا بہترین شیمپو بنانے کا نسخہ پیش کررہی ہوں۔
    قارئین! اس بڑھتی ہوئی مہنگائیمیں قیمتی شیمپو خریدنے سے خود کو بچائیے۔ خاص طور پر مئی سے ماہ ستمبر تک شیمپو تین گنا زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ بہن آپ یوں کیجئے آج اور ابھی جونہی یہ نسخہ پڑھیں فوراً پنساری سے رابطہ کریں۔ تمام اشیاءمنگالیجئے اور ان کو فوراً شیمپو بنانے کیلئے پکنے رکھ دیجئے گا۔
    اشیاء:
    .1ریوند چینی 1/2 پاﺅ، .2کالے تل 1 چھٹانک، .3آکاش بیل خشک یا تازہ 1/2 پاﺅ، .4کوڑ تمہ ثابت 1 عدد، .5ریٹھے 1/2 پاﺅ، .6آملے 1/2 پاﺅ، .7سیکاکائی 1/2 پاﺅ، .8میتھی دانہ اچاری 1 چ، .9تازہ یا خشک نمولی 1 چ
    ترکیب تیاری: یہ تمام چیزیں لے کر تین لیٹر پانی میں پکنے رکھ دیں۔ ایک گھنٹہ ہلکی آنچ پر پکائیے۔ پھر چھان کر بوتلوں میں بھر کے استعمال کریں۔

    شیمپو کے خواص
    بال نہیں ٹوٹتے، گرمی دانے سر میں نہیں نکلتے، خارش نہیں ہوتی، جوئیں نہیں ہوتیں، سر میں خشکی نہیں ہوتی۔
    بالوں میں قدرتی چمک پیدا ہوجاتی ہے۔بالوں کی بے رونقی ختم ہوجاتی ہے۔ اپنے بچوں اور بچیوں کو خاص طور پر گھر شیمپو بناکر استعمال کرائیے۔ ایک ماہ میں آپ کو اندازہ ہوجائے گا۔ بالوں کی مضبوطی، بالوں کا گھنا ہونا، بچوں کے بالوں کی لمبائی بڑھ جائے گی۔ یہ نسخہ میری پھپھو بنایا کرتی تھیں۔
     
  2. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دیسی شیمپو

    بہت ہی عمدہ اور مفید شئیرنگ تھی اپنا ھارون بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بے حد شکریہ اس کے لیے ۔ اب دعا کریں اثر بھی کر جائے
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دیسی شیمپو

    ہارون بھائی اچھی شیئرنگ کی ہے :222:

    کیا آپ نے آزمایا ہے :a191:
     
  4. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دیسی شیمپو

    بہت خوب ھارون بھائی،!!!!! اچھا نسخہ فراہم کیا ہے،!!!! بہت شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں