1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دہی کا سالن (جھٹ پٹ اور چٹ پٹا)

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از زینب, ‏7 دسمبر 2012۔

  1. زینب
    آف لائن

    زینب ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    273
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    دہی کا سالن (ایک یا دو افراد کے لئے)
    اجزاء :
    دہی ایک پاؤ (زیادہ بنانا چاہیں تو تناسب کے ساتھ اشیاء کی مقدار بڑھادیں)
    تیل ایک بڑا چمچہ
    لہسن دس جوئے
    لال مرچ حسب ذائقہ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ
    چائنیز سالٹ آدھا چائے کا چمچہ
    سرکہ ایک کھانے کا چمچہ (دہی کھٹا ہو تو پھر نہ ڈالیں)
    کُٹی ہوئی چند ہری مرچیں
    نمک حسب ذائقہ (تھوڑا سا تیز ہو تو زیادہ مزیدار لگے گا کیونکہ کھٹی چیزوں میں نسبتاً نمک زیادہ ڈلتا ہے)
    ترکیب:
    اہم بات : تمام اجزا ء کو قریب رکھیں اسلئے کہ یہ بہت جلدی بنتا ہے اور اجزاء ٹائم پر نہ ڈالیں تو ذائقہ مزیدار نہ ہوگا۔
    تیل کو فرائی پین میں گرم کریں۔
    لہسن پسی ہوئی اور تھوڑی کُٹی ہوئی بھی ڈالیں۔
    ہلکا گلابی ہونے پر لال مرچ اور پھر کالی مرچ (تھوڑے وقفے سے) ڈالیں۔
    پھر سرکہ ڈالیں، ہری مرچیں ڈالیں اور آخر میں چائنیز سالٹ ڈالیں۔
    اچھی طرح گرم کریں۔(لیکن مصالحے جلنے نہ پائیں)
    آخر میں دہی ڈالیں لیکن یاد رکھیں دہی ڈال کر اور تھوڑا مکس کرنے پر صرف دس سیکنڈ پکائیں یا بیس سیکنڈ پر پھر جلدی سے چولھا بند کردیں۔ اس لئے کہ زیادہ پکانے پر دہی پھٹ جائیگا اور وہ ذائقہ نہیں ہوگا جو مطلوب ہے۔ اگرچہ مزے کا پھر بھی ہوگا۔

    یہ ایک انتہائی جلد تیار ہونے والا سالن ہے ۔
     
  2. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دہی کا سالن (جھٹ پٹ اور چٹ پٹا)

    بہت اچھی ترکیب بتائی ہے زینت جی
    انشااللہ اس ترکیب سے بنانے کی کوشش ضرور کروں گا:n_great:
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دہی کا سالن (جھٹ پٹ اور چٹ پٹا)

    شکریہ جی
    --------------
     
  4. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دہی کا سالن (جھٹ پٹ اور چٹ پٹا)

    یعنی یہ صرف مسالہ بنے گا ہمممممممممممم تجربہ کیا جاسکتا ہے :n_great:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں