1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دہشت گردی سے نجات کو واحد حل ۔۔۔!

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از ARHAM, ‏21 اکتوبر 2009۔

  1. ARHAM
    آف لائن

    ARHAM ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اپریل 2009
    پیغامات:
    82
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    السلام علیکم !
    پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی جس کا رخ اب مدرسوں سے ہوتا ہوا عصری تعلیمی اداروں کی طرف ہو جانا بہت افسوس ناک امر ہے اور اس سے بھی زیادہ افسوس ہمارے نااہل حکمرانوں کی بے غیرتی اور ڈھٹائی ہے ۔۔
    جنہیں اپنے ملک اور اپنی عوام سے زیادہ اپنے آقاؤں اور ان کی عوام کی فکر ۔۔
    امریکہ اور اس کے حواری ممالک کو نام نہاد دہشت گردی سے بچانے کے لیے وہ ۔۔۔۔ پاکستان اور پاکستانی عوام کو قربانی کا بکرا بنائے ہوئے ہیں ۔۔۔
    کل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونے والی تخریبی کاروائی کے بعد ۔۔ حکومت (امریکی ) کے اہلکار ۔۔۔۔ رحمان ملک نے حسب روایت جو کام کیا وہ روایتی اور رٹی رٹائی بیان بازی تھی ۔۔۔ یعنی ۔۔۔

    سب کیا دھرا طالبان کا ہے اور ۔۔۔ یونیورسٹی میں ہونے والے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے اسے یہ کہہ کر جان چھڑائی کہ ۔۔۔
    یونیورسٹی میں سکیورٹی کے انتظامات ناقص تھے ۔۔۔۔

    اگر ایسا تھا تو جی ایچ کیو میں کیا ہوا ۔۔۔۔۔ اتنے اعلیٰ پائے کے انتظامات تھے اور سب سے حساس ادارہ ہونے کے باوجود وہاں بھی نا صرف دہشت گردی کا ہونا بلکہ دو دن تک وہاں کے عملے کو یرغمال بنا کر رکھنا ۔۔۔ کیسے ممکن ہوا ۔۔ ؟؟؟

    ظاہر ہوتا ہے کہ نقص سکیورٹی کا نہیں ہمارے لائق فائق حکمرانوں کے دماغوں کا ہے ۔۔۔
    جنہیں آنکھیں بند کر کے بھی وہ سب کچھ نظر آجاتا ہے جو دنیا کی کسی بڑے سے بڑیے تحقیقاتی ادارے کو بھی اتنا جلدی نظر نہیں آتا ۔۔۔

    کچھ دن قبل اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بند کر کے جو خوف ہراس پھیلایا گیا ۔۔۔ اور جس خدشے کا اظہار کیا ۔۔۔

    اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت خود دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے ۔۔۔ اور کون نہیں جانتا کہ وہ سب سے بڑا دہشت گرد کون ہے ؟؟ جس نے اب تک لاکھوں عراقی افغانی اور پاکستانی معصوم و بے گناہ افراد کو صرف اس بناء پر نشانہ بنایا کہ وہ مسلمان ہیں اور ان کے خلاف سر اٹھا کر جیتے ہیں ۔۔۔

    جبکہ اسی دہشت گرد کو فلسطین اور کشمیر میں ظالم ' قابض اسرائیلی اور بھارتی افواج کا ظلم ستم اور وہاں کی عوام کا خون بہانا نظر نہیں آتا ۔۔ انھیں کھلی چھٹی اسی وجہ سے ملی ہوئی ہے کہ وہ بھی ان کا من بھاتا کام کر رہے ہیں یعنی۔۔۔۔ خون مسلم کا زیاں ۔۔

    اسلام آباد میں کل والے واقعے کے بعد ہماریی فعال حکومت نے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کر دیئے ۔۔۔
    ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید ۔۔۔
    ایک ہفتے تک ہی ملک میں دیشت گردی کا خطرہ ہے اس کے بعد حالات معمول پر آجائیں گے ۔۔۔
    اب نا جانے ایک ہفتے بعد اور کیا اقدامات کئے جائیں گے جس سے امن ہو سکے گا ۔۔۔ یا شاید ایک ہفتے بعد پاکستانی عوام کو یہ واقعے بھولا کر کہیں اور الجھا دیا جائے گا ۔۔۔
    ایک ایسے وقت جب اکثر تعلیمی اداروں میں امتحانات کا زمانہ ہے ۔۔
    ایک جنبش میں کسی احساس کے بغیر ۔۔ تعلیمی اداروں کا بند کر دیا جانا ۔۔۔ طلبہ و طالبات کو تعلمی میدان میں پیچھے دھکیل دینا اور ان کے سال ضایع ہونے کے سوا کچھ نہیں ۔۔۔
    ہمارے پاس اس کے سوا کوئی چارا نہیں کہ اپنے دوست اور دشمن کو پہچانیں اور دوسروں کو پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کا کوئی موقع نہ دیں اور یہ اس وقت ہی ممکن ہوگا جب پاکستان غیروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کے بجائے اپنے وسائل کو استعمال کرے اور ۔۔۔۔۔ امریکہ کی تمام اسلام اور پاکستان دشمن پالسیوں کو مسترد کر کے انھیں اپنے گھر کی راہ لینے پر مجبور کریں ۔۔
    اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو آمین ۔۔۔
     
  2. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    محترمہ یا محترم، ارہام یا ارحم ۔۔۔ اردو میں ا سکو کیسے لکھتی اے۔ ام کو معلوم نہی۔ غلط لکھی اے تو ام کو مافی۔۔۔۔
    آپ کا آرٹیکل کا جذباتی الفاظ پڑھ کر ام بھی جذباتی ہوگئی۔۔۔ لیکن ایسا لفظ تو پرنٹ میڈیا میں سب ہی لکھ رہی اے۔ اور الیکٹرونک میڈیا میں بھی سب یہی بات کہہ رہا ہے۔ ام کی خیال می اب وقت آگئی اے کہ سب پاکستانی لوگ کو سمجھ جانا چاہیے کہ یہ وقت حالت جنگ کی اے اور یہ جنگ دو طرفہ۔۔۔ یا دو جہتی جنگ اے۔۔ بیرونی دشمن سے بھی اور اندرونی دشمن سے۔۔۔۔۔۔ ظاہری دشمن کا بھی سامنا اے۔۔۔۔ اور خفیہ اور پوشیدہ دشمن کا بھی۔۔۔
    اگر اس آرٹیکل کی رائٹر سے اتفاق کر بھی لیا جائے کہ یہ سب کرا دھرا بیرونی ہاتھ کا ہے اور اس کا مقصد خون مسلمانی کو بہانا ہی اے۔۔۔ تو یہ خون مسلم تو دنیا میں ہر جگہ موجود اے۔ اور زیادہ آسانی کے ساتھ موجود اے۔۔ سوچنے کا بات یہ اے کہ آخر ایسا صرف پاکستان میں ہی کیوں ہورہا اے؟
    ام سب لوگ کا سامنے ایک آسان بات آگیا اے کہ جو بھی ملک پاکستان میں ہو، کوئی قدرتی آفت آئے یا دہشت گردی کا واقعہ۔۔۔۔۔ ایسا ہی کوئی بیان دیکر جان چھڑا لیا جائے۔۔۔۔۔۔ کیا کوئی ام کو بتا سکتی اے کہ اتنا سارا ریگولر فوج۔ اتنی ساری اینٹیلیجنس ایجنسیاں۔ آئی ایس آئی۔ایف آئی اے۔ملٹری اینٹیلیجنس۔ پولیس۔ پولیس کمانڈوز۔۔ اور ایلیٹ پولیس کیا کررہی اے؟۔۔۔ کتنا طالبان پکڑا گیا؟۔۔ کتنا لوگ گرفتار ہوئی؟۔۔ کتنا وقت اور سرمایہ خرچ ہوئی ؟۔ لیکن ابھی تک نتیجہ کیا نکلی اے۔۔۔۔۔۔۔۔
    ظاہر بات اے کہ کہیں نا کہیں خرابی اے۔۔۔
    اور وہ خرابی اے۔۔۔۔۔۔۔۔صلاحیت کا کمی۔۔
    جذبے کا کمی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نصب العین کا کمی۔۔۔۔ یا حب الوطنی کا کمی۔۔۔ یا قومی غیرت کا کمی۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ارحم بہنا۔ آپ کی ارسال کردہ تحریر بہت فکرمندانہ ہے اور ہم سب کو مل کر وطن عزیز کو پیش اس آفت کا مقابلہ کرنا ہے۔ سب سے بہتر حل یہی ہے کہ ہم اجتماعی توبہ کرکے اہل، صالح ، نڈر ، باکردار اور محب وطن قیادت کو سامنے لائیں۔
    وگرنہ

    نہ خنجر اٹھے گا نہ تلوار ان سے
    یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں