1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دُخترِ ختمِ الرسل جانِ پیمبر فاطمہ

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از سيد لبيد غزنوي, ‏20 اپریل 2016۔

  1. سيد لبيد غزنوي
    آف لائن

    سيد لبيد غزنوي ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2016
    پیغامات:
    282
    موصول پسندیدگیاں:
    79
    ملک کا جھنڈا:
    دُخترِ ختمِ الرسل جانِ پیمبر فاطمہ
    اے وقارِ بُو ترابی، شانِ حیدر فاطمہ

    رُوح کی تشنہ لبی کو آب کوثر ، فاطمہ
    سجدہ گاہِ اہلِ ایماں، آپ کا در فاطمہ

    لُٹ رہا تھا کربلا میں آپ کا گھر، فاطمہ
    آپ نے دیکھا ہے محشر، قبلِ محشر، فاطمہ

    آپ کی نسبت ہوئی ہم کو میسّر ، فاطمہ
    آپ کی مدحت ہوئی اپنا مقدر، فاطمہ

    ضبط کے خُو گر علی تھے ، صبر کے خُوگر حسین
    آپ کی ہستی میں ہیں دونوں ہی جوہر ، فاطمہ

    ذی حسب، اعلیٰ نسب، زہرہ لقب، ذوالاحترام
    سب سے اعلیٰ سب سے افضل، سب سے بہتر فاطمہ

    خم شہنشاہانِ عالم کی جبیں ہے دیکھ کر
    آپ کا نقشِ کفِ پائے مطہّر ، فاطمہ

    بندگی کیا، دین کیا، ایمان کیا ، اِسلام کیا
    مصطفٰے ، شیرِ خدا ، شبّیر و شبّر فاطمہ

    سر فروشی کا سبق دے ، صبر دے ، ایثار دے
    اب کہاں ایسی کوئی آغوشِ مادر، فاطمہ

    عرش ہِل جاتا اگر فریاد کو اُٹھتے وہ ہاتھ
    آپ نے رکھا اُنہیں چکّی کا خُوگر، فاطمہ

    مصطفٰے کے اور آل ِ مصطفٰے کے ہیں غلام
    اپنے دامن میں چھپالیں یہ سمجھ کر، فاطمہ

    خاتمہ بالخیر ہو عشقِ نبی میں جب ادیب
    ڈال دیں رحمت کی اِس مجرم پہ چادر فاطمہ

    شاعر :پروفیسر ڈاکٹر ادیب رائے پوری​
     
    ھارون رشید، برادر، ملک بلال اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ جناب
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ - حق تقدس، حق احترام، حق توقیر اور حق نسبت و مقام سبھی کو سمو لیا۔

    ماشاءاللہ

    ضبط کے خُو گر علی تھے ، صبر کے خُوگر حسین
    آپ کی ہستی میں ہیں دونوں ہی جوہر ، فاطمہ

    ذی حسب، اعلیٰ نسب، زہرہ لقب، ذوالاحترام
    سب سے اعلیٰ سب سے افضل، سب سے بہتر فاطم

    سبحان اللہ

    خوش رہیے۔

    غوری
     
    ھارون رشید اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    ذی حسب، اعلیٰ نسب، زہرہ لقب، ذوالاحترام
    سب سے اعلیٰ سب سے افضل، سب سے بہتر فاطمہ
    لا شک
    سبحان اللہ
    کیا خوب کلام ہے
    شکریہ @سيد لبيد غزنوي جی
    شاد آباد رہیں
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    سبحان اللہ العظیم۔
    بہت عمدہ
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  8. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ بہت ہی خوبصورت کلام
    اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا کرےآمین
     
  9. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    میں شاہ زادئ کون و مکاں کے در کا فقیر
    عدیمؔ میرا یہ مصرع ہی دور تک پہنچے
    -------
    عباس عدیمؔ قرشی
     
  10. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    بندگی کیا، دین کیا، ایمان کیا ، اِسلام کیا
    مصطفٰے ، شیرِ خدا ، شبّیر و شبّر فاطمہ
    -------
    شاعر :پروفیسر ڈاکٹر ادیب رائے پوری
     

اس صفحے کو مشتہر کریں