1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دو سو سال سے زیر تعمیر گرجا گھر

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏11 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    دو سو سال سے زیر تعمیر گرجا گھر
    upload_2019-6-11_2-35-0.jpeg

    حسن عباسی

    بارسلونا اپنی خوبصورتی اور معتدل موسم کی وجہ سے سیاحت کے لیے بہت اہم شہر ہے۔ دنیا بھر سے لاکھوں لوگ یہاں آتے ہیں۔ اوسلو سے جب میں رخصت ہواتو وہاں برف پڑ رہی تھی مگر بارسلونا میں موسم لاہور کے موسم کے مطابق یعنی 18 درجے سنٹی گریڈ تھا۔ بارسلونا میں غیر ملکی نوجوان سیاحوں کو لوٹنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ خواتین کے پرس چھین کر بھاگ جانا تو ان کا معمول ہے۔ اُن کی پھرتی اور تیز رفتاری کے سامنے وہاں کی پولیس بھی بے بس نظر آتی ہے۔ تاہم اب گلیوں میں بھی کیمرے نصب کیے جارہے ہیں اور کرائم کی روک تھام کے لیے بہت سے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ بارسلونا میں سڑکوں کے ساتھ دو رویہ قطار در قطار کھجوروں کے پیڑوں کا حسن دل موہ لیتا ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے اسپین دیگر ملکوں کی طرح معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ صرف ایک برس میں 7 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے ریسٹورنٹس بند ہو ئے ۔ بار سلونا میں بھی ہم نے اکثر دکانوں پر ’’برائے فروخت‘‘ کے بینر دیکھے۔وہاں تفریحی مقامات بہت زیادہ ہیں اورمعتدل موسم کی وجہ سے سیاح کھنچے چلے آتے ہیں۔ رمبلا اسٹریٹ بارسلونا شہر کی سب سے خوبصورت واکنگ اسٹریٹ ہے جس کے اختتام پہ کولمبس کا یادگار مجسمہ نصب ہے۔ اس سڑک پربے شمار دکانیں اور بارشاپس ہیں۔ ایل راول (El Raval)میں ایک بہت بڑابلا نصب ہے ۔ پاکستانیوں نے اس چوک کا نام ’’بلا چوک‘‘ رکھ دیا ہے۔ایل راول میںتبی دابو (Tibidabo) پہاڑ پر ایک بڑا اور خوبصورت چرچ ہے اور بہت ہی خوبصورت تفریحی مقام ہے جہاں سے بارسلونا شہر کا نظارہ بہت دلفریب ہے۔ مگر سب سے اہم لاسگر ادا فامیلا نامی گرجا گھر دنیا کا ایک شاہکار ہے۔ گزشتہ دو سو سال سے زیر تعمیر ہے۔ عظیم آرکیٹکچر گائودی (Gaudi) نے اسے اپنی زندگی میں شروع کیا۔ مگر تمام زندگی کی شب و روز محنت کے بعد بھی مکمل نہ کر پایا۔ گائودی کی وفات کے بعد بھی اُس کے دیے گئے نقشے کے مطابق 80 سال سے تعمیر کا کام جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ 2026ء میں مکمل ہو گا۔ شہر میں بارسلونا میوزیم، میوزیم پکاسو سائنس میوزیم اور بار سلونا چڑیا گھر بھی دیکھنے کی جگہیں ہیں۔ شام کے وقت دوستوں کے ساتھ بندرگاہ کی سیر کی۔ جمپنگ کرتی مچھلیوں کو دیکھا ،بحری جہاز کی آمد پر پل کھلنے اور پھر بند ہونے کا نظارہ کیا۔یہ بہت دلکش مناظر تھے۔
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں