1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دو سو بلٹ پروف گاڑیوں کی درآمد

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از احتشام محمود صدیقی, ‏18 ستمبر 2013۔

  1. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    اسلام آباد: ڈان کو دستیاب دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ حکومت نے سیاستدانوں، کاروباری افراد اور سفارتکاروں کے اس دعوے کو سچ مانتے ہوئے کہ امن و امان کی خراب صورتحال کی روشنی میں انہیں خصوصی حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے، تقریباً دو سو بلٹ پروف گاڑیوں کو درآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

    درآمد کنندگان میں ممتاز ناموں میں سابق صدر آصف علی زرداری بھی شامل ہیں، جنہوں نے 2008 سے 2013 کی مدت کے دوران دو لینڈ کروزر اور ایک مٹسوبشی پجیرو منگوائیں۔ کاغذات کے مطابق، آصف زرداری نے ان گاڑیوں کے لیے بائیس ملین روپے ڈیوٹی کی مد میں ادا کیے۔

    پچھلے پانچ سالوں کے دوران بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ، نواب اسلم رئیسانی نے دو گاڑیاں منگوائیں۔ انہوں نے سال 2008-2009 کے دوران ایک نئی ہمر ایچ-2 منگوائی جس کے لئے انہوں نے نوے لاکھ روپے ڈیوٹی ادا کی۔ جبکہ دوسری جانب بحیثیت وزیر اعلیٰ انہوں نے ایک اوڈی اے-8 ڈیوٹی فری منگوائی۔ کاغذات کے مطابق، انہیں دوسری گاڑی کی ڈیوٹی کی مد میں چار کروڑ ستر لاکھ روپوں کی خطیر رقم کی چھوٹ بھی دی گئی۔

    اس فہرست میں ایسے بہت سے سیاستدانوں کے نام شامل ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی اور اپنے گھر والوں کی سیکیورٹی کے لیے وفاقی حکومت کی خصوصی اجازت سے مہنگی گاڑیاں درآمد کیں۔

    مجرموں کے ہاتھوں ایسی خصوصی گاڑیوں کے استعمال کو روکنے کی خاطر ان کی درآمد کے لیے وفاقی حکومت کی خصوصی اجازت درکار ہوتی ہے۔ اس معاملے کو وزارت داخلہ دیکھتی ہے۔

    وزارت کے ایک اہلکار کے مطابق، درخواست کنندہ کو نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے معاشرے میں اپنی اہم حیثیت کو واضح کرنا ہوتا ہے، یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ اس کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔

    ایسے سیاستدان جنہیں مقررہ ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی ادائیگی کے بعد، بلٹ پروف گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ان میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی، پی ایم ایل (ق) کے سابق اور پی ایم ایل (ن) کے موجودہ رہنما، طارق عظیم، پی پی پی رہنما منور علی تالپور، سابق وفاقی وزیر اور موجودہ حکومت کے مشیر شوکت ترین، سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، سلیم سیف اللہ خان، انور سیف اللہ خان، آغا سراج درانی، چوہدری احمد مختار، پی ایم ایل (ق) کے رہنما، محسن الٰہی، پی پی پی رہنما فریال تالپور، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سینیٹر افراسیاب خٹک اور علامہ سید ساجد نقوی شامل ہیں۔

    پنجاب کے سابق مقتول گورنر سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر، جنہیں اغوا کرلیا گیا، نے بھی 2008-2009 کے دوران ایک لینڈ کروزر درآمد کی تھی۔

    دستاویزات کے مطابق، سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے 2008-2009 کے دوران تین کروڑ روپے ڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد، ایک مرسڈیز بینز ایس600 درآمد کی تھی۔

    اس کے علاوہ تحریک منہاج القران کے علامہ طاہر القادری بھی ایک بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتے ہیں، جو انہوں نے 2011-2012 کے دوران ایک کروڑ تیس لاکھ امپورٹ ڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد درآمد کی تھی۔

    کئی ممتاز کاروباری شخصیت اور کمپنیوں نے بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھایا ہے اور اس فہرست میں رئیل اسٹیٹ کی دنیا کا بڑا نام ملک ریاض بھی شامل ہیں۔

    پچھلے پانچ سالوں کے دوران مجموعی طور پر 196 بلٹ پروف گاڑیاں درآمد کی گئیں جن میں سے 41 گاڑیاں، بیرون ملکوں کے سفارتی مشنز نے منگوائیں جن پر قانون کے تحت ڈیوٹی کی چھوٹ کی وجہ سے کوئی ڈیوٹی ادا نہیں کی گئی۔
     
    ناصر إقبال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    کیا وہ جیب سے ادا کیے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    احتشام محمود صدیقی بھائی اللہ کو پیارے ہو گے ہیں ۔اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    ۔اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں