1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دو دن کی مہلت دیتے ہیں، وزیراعظم مستعفی ہو جائیں: مولانا فضل الرحمان

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    دو دن کی مہلت دیتے ہیں، وزیراعظم مستعفی ہو جائیں: مولانا فضل الرحمان

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو ملک کے غریب عوام کیساتھ کھیلنے کی مزید اجازت نہیں دی جا سکتی، بہت مہلت دیدی، اب انھیں جانا ہوگا۔

    جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن کے مشترکہ جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ پاکستانی قوم کا اجتماع ہے۔ عوام جس جذبے کیساتھ آئے، ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ دنیا اس اجتماع کو سنجیدگی سے لے، ہم انصاف چاہتے ہیں۔ پاکستان پر صرف عوام کا حق ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں عدل وانصاف کا نظام چاہتے ہیں۔ 2018ء کے الیکشن دھاندلی کے ذریعے ہوئے۔ حکومت کو جانا ہوگا، ہم نے انھیں بہت مہلت دے دی۔ انھیں غریبوں، مزدوروں اور پاکستان کے عوام کیساتھ مزید کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دعویٰ کیا گیا کہ 50 لاکھ گھر بنا کردیں گے لیکن 50 لاکھ سے زیادہ گھر گرا چکے ہیں۔ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے 25 لاکھ کو بیروزگار کر دیا گیا۔ کرپشن کا خاتمہ تو دور کی بات، ایک سال میں اس میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔

    انہوں نے اپنے جذباتی خطاب میں کہا کہ 2018ء کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔ عوام موجودہ حکومت سے آزادی چاہتے ہیں۔ آج پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہے۔ ان کی نااہلی سے ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ جس ریاست کی معیشت تباہ ہو جائے، وہ اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی۔ معیشت تباہ ہوئی تو سویت یونین اپنا وجود برقرار نہ رکھ سکا۔

    مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں الزام عائد کیا کہ موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کر لیا ہے، اور وہاں کی عوام کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے، ہم کشمیریوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ انھیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیریوں کے حقوق کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

    اپنے خطاب میں حکومت کے دعوؤں اور وعدوں پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہتے تھے باہر سے لوگ نوکری کے لیے آئیں گے، تاہم آئی ایم ایف کے 2 بندے ضرور پاکستان میں آئے۔

    جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں کہتے ہیں بھارت سے کشیدگی ہے تو دوسری طرف ان کیساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔ آج اسرائیل کوتسلیم کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں حالانکہ اسرائیل وجود میں آیا تو اس نے اپنی خارجہ پالیسی کی بنیاد پاکستان کے خاتمے پر رکھی۔

    انہوں نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے لیکن ہمارے مطالبے نہ مانے گئے تو پھر کسی پابندی کے پابند نہیں ہوں گے۔ عوام کا یہ سمندر قدرت رکھتا ہے کہ وزیراعظم کو گرفتار کرلے۔ ہم مزید صبر کا مظاہرہ نہیں کر سکتے۔ دو دن کی مہلت دیتے ہیں، وزیراعظم مستعفی ہو جائیں۔ دو دن کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دینگے۔

    جماعتوں کو اکھٹا کرنے پر مولانا کا شکریہ ادا کرتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کے جلسے سے خطاب میں حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہم سب نے مل کر آئین کو تسلیم کیا تھا۔ پاکستان کے عوام صرف جمہوریت کو مانتے ہیں۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں کس قسم کی جمہوریت اور آزادی ہے؟ ہمارے وزیر خزانہ کا فیصلہ آئی ایم ایف کرتا ہے، ہمارا بجٹ ہمارا نہیں ہے، ہمارے ملک کی معیشت کے فیصلے باہر سے کیے جا رہے ہیں۔ ہماری عوام کا معاشی قتل کر دیا گیا جبکہ امیروں کے لئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم ہے۔ اگر وزیراعظم نالائق ہوگا تو خارجہ پالیسی پر بھی اثر ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم اسلامی وفاقی نظام چاہتے ہیں۔ 70 سال بعد ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوسکے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کی وجہ سے اقتدار میں نہیں آئی۔ پاکستان کےعوام کا معاشی قتل کر دیا گیا ہے۔ مہنگائی اور بے روز گاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں