1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دو بیج

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏10 اکتوبر 2015۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    دو بیج

    زرخیز مٹی میں دو بیج ساتھ ساتھ موجود تھے۔ پہلے بیج نے کہا میں اپنی نشونما چاہتا ہوں۔ میں چاہتاہوں کہ اپنی جڑوں کو اپنے نیچے زمین کی گہرائی تک اتاروں اور اپنی کونپلوں کو اپنے اوپر زمین کی سطح پر پھیلا دوں۔ میں چاہتا ہوں اپنے نازک غنچوں کو اس طرح کھول کر پھیلاوں جیسے وسیع پرچم موسم بہار کا اعلان کررہےہوں۔ میں سورج کی حدت کو اپنے چہرے پہ محسوس کرنا چاہتا ہوں اور اپنی پنکھڑیوں کو شبنم صبح کی نعمتوں سے فیضیاب کرنا چاہتا ہوں ۔


    dried_beans_kidney_001_xlarge.jpg

    اس طرح وہ بیج نشونماپاگیا!

    bean-seeds_shutterstock_57850783.jpg


    دوسرے بیج نے کہا، میں اس بات سے خوف زدہ ہوں کہ اگر میں نے اپنی جڑوں کو زمین کے نیچے بھیجا تو مجھے نہیں معلوم کہ تاریکی میں مجھے نجانے کون کون سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ اگر میں اوپر کی سخت مٹی کی طرف اپنا راستہ نکالتا ہوں تو مجھے یہ احتمال ہے کہ میری نازک کونپلیں زخمی نہ ہوجائیں۔ کیا معلوم میں اپنی کونپلوں کو شگفتہ کروں اور کوئی گھونگہ آئے اور انھیں ہڑپ کرجائے؟ اور اگر میں اپنے شگوفوں کو نمایاں کروں تو کوئی نٹ کھٹ بچہ آئے اور مجھے زمین سے اکھاڑ پھینکیں۔ نہیں، میرے لئے بہتر یہی ہے کہ میں انتظار کروں تاوقتیکہ میں ہرطرح سے مطمئن ہوجاوں اور اپنے آپ کو محفوظ محسوس کروں۔

    اس طرح وہ بیج انتظار کرنے لگا؟

    موسم بہار شروع ہونے سے پہلے ایک پالتو مرغی خوراک کی تلاش میں زمین کو اپنی چونچ سے کریدتے ہوئے آئی اور اس انتظار کرنے والے بیج کو پایا تو جلدی سے ہڑپ کرگئی۔

    350x700px-LL-1fadbdfc_ry3D400.jpeg

    نتیجہ: وہ لوگ جو خطرات سے کتراتے ہیں اور اپنی نشونما سے کنی کاٹتے ہیں انھیں زندگی نگل لیتی ہے۔

    ایک نئی انتہاء:


    کوئی شخص زندگی سے فرار نہیں حاصل کرسکتا ۔ اور یہ بھی ممکن نہیں کہ نئی زندگی مل جائے۔ جو شخص فوری آغاز پر یقین رکھتاہے وہ تابناک انجام کو پہنچ سکتا ہے۔

    زندگی میں بغیر تکلیف کسی کامیابی کی ضمانت نہیں، غم کے بنا کوئی خوشی نصیب نہیں ہوتی، الم کے بغیر روشن ایام نہیں ابھرتے لیکن مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے دکھ اور تکلیف کے لمحات کا سامنا کرنے سے آپ کے ایام بہتر ہوسکتے ہیں، آنسووں کی جگہ مسکراہٹ مل سکتی ہے اور راستہ کے لئے روشنی مہیا ہوسکتی ہے۔

    مایوسیاں ایسے ہی ہیں جیسے سڑک پہ بنائی گئیں رکاوٹیں (ٹریفک کو آہستہ کرنے کے لئے بنائے گئے کوہان)۔ جو آپ کی زندگی کو کچھ دیر کے لئے دھیما کردیتے ہیں لیکن اس کے بعد آپ ہموار سڑک پہ زندگی کی گاڑی کو چلاتے ہوئے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ زندگی کی ان ناہموار رکاوٹوں پر زیادہ دیر قیام نہ کریں بلکہ اپنا سفر جاری رکھیں۔ جب آپ اپنے آپکو اس وجہ سے کمزور اور مضمحل محسوس کریں کہ آپ کو وہ کچھ نہیں مل سکا جو آپ چاہتے ہیں تو توقف کرتے ہوئے کچھ دیر آرام کریں اور اپنے آپ کو تر و تازہ کرلیں۔

    زندگی میں رونما ہونے والے واقعات کا مقصد ہے کہ آپ کو سکھایا جائے کہ بھرپور طریقے سے کیسے ہنسا جاتا ہے یا آپ کے درد کو کم کیا جا سکتا ہے۔

    آپ کسی کو اس بات پر قائل نہیں کرسکتے کہ وہ آپ سے محبت کرے۔ آپ صرف اتنا کرسکتے ہیں کہ اپنے آپ کو ایسا اتنا معتبر اور معزز بنالیں کے لوگ آپ کی طرف کھنچتے چلے آئیں۔ اور بقیہ اس شخص پر منحصر ہے کہ وہ آپ کی قدر وں کو کس طرح محسوس کرتا ہے۔


    یہ امر اس سے بہتر ہے کہ اپنا فخر اس کے لئے قربان کردیں جس سے آپ پیار کرتے ہیں چہ جائیکہ آپ اپنے محبوب کو اپنے افتخار کے لئے کھو دیں ۔

    ہم اپنا بہت سا قیمتی وقت اس کوشش میں صرف کردیتے ہیں کہ کون سا مناسب شخص ہے جس سے پیار کیا جائے یا اپنے پیاروں میں نقص تلاش کرتے رہتے ہیں جنھیں ہم پہلے سے ہی پیار کرتے ہیں۔ جبکہ ہمیں یہ کوشش کرنا چاہیے کہ ہم کس طریقے سے اپنے پیار کو مزید دوام دے سکتے ہیں اور اپنے تعلقات کو کس طرح مستحکم اور معتبر بنا سکتے ہیں۔

    پرانے دوستوں سے کبھی بھی اظہار لاتعلقی نہ کریں۔ آپ کبھی بھی اس کا متبادل نہیں حاصل کرسکتے جو اس کی جگہ لے سکے۔ درحقیقت دوستی بہتر سے بہتر کی طرف گامزن ہوتی ہے جیسے جیسے یہ پرانی ہوتی جائے۔

    اردو ترجمہ و مرتبہ: عبدالقیوم خان غوری – 10 اکتوبر، 2015، لاہور، پاکستان



    نوٹ: آج مجھے ایک ای میل موصول ہوئی تو سوچا کیوں نہ اردو میں ترجمہ کیا جائے تاکہ اپنے پاکستانی بھائی بہنوں تک علم کے خزانے کو پہنچایا جاسکے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جناب کیا کہنے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت عمدہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں