1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دوستوں‌کو دعوت دیں‌۔۔۔۔

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از نوید, ‏24 اگست 2006۔

  1. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


    امید ہے کہ سب ساتھی خیریت سے ہونگے

    الحمدللہ ہماری اردو کا فورم اچھی رفتار سے جاری ہے لیکن میرا ذاتی خیال ہے کہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے ۔۔۔۔
    تو اس سلسلے میںمیری ایک تجویز یا مشورہ ہے سب ساتھیوں‌کے لیے ‌ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے دوستوں‌کو بھی یہاں لے کر آئیں ۔۔۔۔


    یہاں ایک بات کی وضاحت کر دوں بعض دفعہ ہوتا ہے کہ آ پ اپنے دوست کو دعوت دیتے ہیں‌وہ رجسٹر کرتا ہے اور بعد میں آتا ہی نہیں‌۔ آپ لوگ اپنے دوست پر خفا ہو جاتے ہیں اور بعد میں اس کو یادہانی ہی نہیں‌کرواتے
    اصل میں‌بات یہ ہوتی ہے کہ اس دوست یا تو بور لگتا ہے فورم جس کی وجہ اس کی سسٹم سے نا واقفیت ہوتی ہے ۔۔۔۔

    تو آپ کا اس موقع پر یہ کام ہونا چاہیے کہ کم از کم 10 پیغامات بھیجنے تک اپنے اس دوست کو گائڈ کریں کہ فورم کو کیسے استعمال کرنا ہے


    میں گارنٹی سے کہتا ہوں‌کہ اگر ہر ساتھی اپنے دو دو دوستوں‌کو فورم پر لے آئے تو یہ فورم پاکستانی فورمز کی صف اول میں‌شمار ہو گا ۔۔۔۔۔

    تو یہ کوشش ابھی سے سب کی طرف سے شروع ہونی چاہیے ۔۔۔

    خوش رہیں‌
    اللہ حافظ
     
  2. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    نوید بھائی کی اس بات سے مجھے سو فیصد اتفاق ہے۔ اگرچہ حال ہی میں مائیکروسافٹ نے ونڈوز ایکس پی کے لئے اردو لینگوئج انٹرفیس جاری کر دیا ہے مگر ہمارے عوام کی اکثریت انگریزی تحریر اور بول چال سے نابلد ہونے کے باوجود اپنی قومی زبان اُردو کو انگریزی کی نسبت مشکل سمجھتی ہے۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ ہم کمپیوٹر کی پیدائش کے پہلے دن سے ہی انگریزی میں کمپوٹر استعمال کرتے کرتے اپنے لاشعور میں یہ سودا سما چکے ہیں کہ کمپیوٹر صرف انگریزی میں ہوتا ہے۔ یونہی موجودہ نسل بالعموم انگریزی کمپیوٹر اصطلاحات کی عادی ہو چکی ہے اور لوگوں کو اردو اصطلاحات انگریزی کی نسبت مشکل دکھائی دینے لگی ہیں۔

    ایسے میں اگر خالصتاً اردو ڈھانچے پر مبنی کوئی ویب سائٹ بن بھی جائے تو کمپیوٹر صارفین کی اکثریت اس کے قریب بھی نہیں پھٹکتی۔ اور اگر کبھی کبھار کسی کے کہنے پر آ بھی جائے تو اس کا ماحول سمجھنے میں اجنبیت محسوس ہوتی ہے۔ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ

    رومن اردو لکھتے ہوئے اردو کا حلیہ بگاڑنے والے دوستوں سے درخواست کی جائے کہ اردو کو اردو میں لکھنا شروع کریں۔ اور اُنہیں اردو لکھنے میں درپیش مشکلات کا حل بتایا جائے، نیز ابتدائی طور پر چند پیغامات لکھنے کی حد تک ان کی مکمل مدد کی جائے۔

    آیئے اس سلسلے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
     
  3. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    نوید بھائی کی اس بات سے مجھے بھی سو فیصد اتفاق ہے۔
     
  4. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    نوید جی میں اپنے دوست پٹھان کو لے آیا ہوں‌
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پٹھان کو لائے ہیں اور دونوں ہی عرصہ دراز سے غائب ہیں۔
    سبحان اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں