1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دوا کے سائیڈ افیکٹس میں آپ کی آنتوں کے بیکٹیریا کا اہم کردار

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏8 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    دوا کے سائیڈ افیکٹس میں آپ کی آنتوں کے بیکٹیریا کا اہم کردار
    upload_2019-6-8_2-9-58.jpeg

    یونانی اور مشرقی طب میں آنتوں اور معدے کی صحت کو خصوصی اہمیت دی جاتی رہی ہے
    لندن(نیٹ نیوز)یونانی اور مشرقی طب میں آنتوں اور معدے کی صحت کو خصوصی اہمیت دی جاتی رہی ہے لیکن اب گویا جدید طب میں اس کے اہم کردار پر کئی اسرارورموز سامنے آرہے ہیں۔اب تازہ خبر سے معلوم ہوا کہ مختلف افراد پر دواؤں کے جو مختلف ضمنی اثرات (سائیڈ افیکٹس) مرتب ہوتے ہیں اس میں آنتوں کے اندر پائے جانے والے جراثیم اور بیکٹیریا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس تحقیق سے علاج کو مزید مؤثر بنانے اور دواؤں کے ضمنی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی کہ بعض افراد پر دوائیں اچھی طرح اثر کرتی ہیں جبکہ دیگر افراد پر ان کی تاثیر مختلف ہوتی ہے ۔ دواؤں کی اکثریت کو گولیوں کی صورت میں کھایا جاتا ہے اور وہ مکمل طور پر اپنا کام نہیں کرپاتیں۔ اسی پہلو پر غور کرنے کیلئے امریکہ کی ییل یونیورسٹی اورسوئٹزرلینڈ کی ای ٹی ایچ جامعہ نے انسانی معدے اور آنتوں میں پائے جانے والے 76 مشہور بیکٹیریا اور 271 مختلف دواؤں کے ان پر اثرات کا مفصل نقشہ بنایا ہے ۔ییل یونیورسٹی کے مائیکل زمرمان نے تحقیق کے بعد کہا کہ انہوں نے معدے اور انتڑیوں کے کم ازکم ایک بیکٹیریا کو تمام 176 دواؤں پر اثرانداز ہوتے دیکھا ہے جو ایک حیرت انگیز امر ہے ۔ یہاں اثر انداز ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ایک جراثیم تمام 176 دواؤں کو ایسے نامعلوم اجزا میں توڑ رہی ہے جو نہ صرف سائیڈ افیکٹس کی وجہ بن رہے ہیں بلکہ خود دوا کو بھی بے اثر بنارہے ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں