1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہر ۔۔۔۔ خاور نیازی

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏28 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہر ۔۔۔۔ خاور نیازی

    آج کے ترقی یافتہ دور میں مختلف معاشی شعبوں کی ہر سال اعداد و شمار کے ذریعے درجہ بندی کی جاتی ہے ،جس کے ذریعے کسی بھی ملک کی معیشت کے کسی بھی شعبے کو پرکھا جا سکتا ہے ۔ سب سے اہم اور مثبت پہلو یہ ہے کہ لوگ دنیا کے کسی بھی حصے میں اپنے کاروبار ، ملازمت یا حصول تعلیم کی منصوبہ بندی بہتر انداز میں کر سکتے ہیں ۔ترقی یافتہ ممالک کے متعدد ادارے سارا سال مختلف ممالک سے اعداد و شمار جمع کرتے رہتے ہیں اور پھر سال کے اختتام پر ایک متفقہ فارمولے کے تحت ان شہروں کی درجہ بندی کی فہرست جاری کرتے ہیں۔
    دنیا کے دس مہنگے ترین شہر
    حال ہی میں برطانیہ کے ایک نامور جریدے ''دی اکانومسٹ‘‘کے انٹیلی جنس یونٹ ''ای آئی یو‘‘نے دنیا بھر کے 130 معروف شہروں میں ضروریات زندگی جن میں قیام و طعام ، ملبوسات، ٹرانسپورٹ اور یوٹیلٹی بلز سمیت 138 کے لگ بھگ اشاریے شامل ہیں ، کی بنیاپر درجہ بندی کی ۔ ''دی اکانومسٹ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ''کووڈ ۔19‘‘کی وباء کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ مغربی یورپ اور شمالی ایشیا ء کے ممالک کی کرنسیاں مضبوط ہوئیں جس کے باعث اشیاء اور خدمات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ سبب لاک ڈاؤن اور گھر سے کام کرنے ،برقی مصنوعات کے زائد استعمال اور خوراک گھر تک پہنچانے کے اضافی اخراجات کے باعث لوگوں کے رویوں میں تبدیلی آئی ۔۔ دنیا کے دس مہنگے ترین شہروں کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے ۔
    فرانس کا شہر پیرس، سوئٹزر لینڈ کا زیورخ اور ہانگ کانگ اس وقت دنیا کے مہنگے ترین شہر ہونے کی وجہ سے مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں۔گزشتہ سال کی درجہ بندی میں سنگا پور، اوساکا (جاپان )اور ہانگ کانگ مشترکہ طور پر دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھے ۔ سنگاپور جو قبل ازیں مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا، اب چوتھے نمبر پر آگیا ہے کیونکہ ای آئی یو کے قواعد کے مطابق ایک نمبر پر ایک سے زیادہ شہر ہونے کی صورت میں نمبروں کی ترتیب کا تسلسل برقرار رہتا ہے ۔ تل ابیب ساتویں مہنگے ترین شہر کی جگہ پانچویں نمبر پر آگیا ہے ۔ دنیا کا ایک مہنگا ترین شہر اوساکا نئی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے ۔ساتویں نمبر پر گزشتہ سال کے مقابلے میں تل ابیب کی جگہ اب سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا نے لے لی ہے جو قبل ازیں دسویں نمبر پر تھا۔نیویارک (امریکہ)گزشتہ سال چوتھے نمبر پر تھا جو اب آٹھویں نمبر پر ہے۔کوپن ہیگن (ڈنمارک)مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں نویں نمبر پر ہے جبکہ امریکہ کا شہر لاس اینجلس آٹھویں سے دنیا کا دسواں مہنگا ترین شہر بن گیا ہے ۔
    ''ای آئی یو‘‘ کے مطابق اگرچہ پچھلے کچھ سالوں سے ایشیاء میں قیمتوں کا اتار چڑھاؤ خطے کے دوسرے ممالک کی نسبت زیادہ دیکھنے میں آیا ہے ، کووڈ 19 نے دنیا بھر کی درجہ بندیوں کو ہلا کے رکھ دیا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق سنگاپور میں قیمتوں میں کمی کی وجہ کورونا کے باعث مزدوروں کا انخلاء بتائی جا رہی ہے۔ چین میں قیمتوں میں اضافے کا سبب امریکہ اور چین کے مابین تجارتی جنگ کے منفی اثرات ہیں۔ ''ای آئی یو ‘‘کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران زیورخ اور پیرس جیسے یورپی شہروں میں رہنا قدرے سستا رہا،جبکہ ایشیاء کے بعض شہروں میں قیمتیں کافی بڑھ گئیں ۔اس سروے میں 133شہروں میں 400 افراد کے رہن سہن کے اخراجات کا جائزہ لیا گیا۔ ''ای آئی یو ‘‘ کے جائزے کے مطابق یورپ کے کئی دیگر شہروں میں بھی رہن سہن کی قیمتیں گرتی دیکھی گئی ہیں۔یورپ کے 37میں سے 31شہروں میں سے جنیوا (سوئٹزر لینڈ )اور کوپن ہیگن (ڈنمارک) کی درجہ بندی میں کمی آئی ہے ۔ محققین کے مطابق اس کمی کی بڑی وجہ مانگ میں بھی کمی کی وجہ سے ہونے والی افراط زر میں کمی ہے ۔اسی دوران نیویارک اور لاس اینجلس میں رہن سہن کے اخراجات میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ بنکاک 26ویں نمبر سے بیس درجے بہتر ی کے بعد 46 ویں نمبر پر آگیا ہے ۔ترکی کی کرنسی لیرا میں استحکام کی وجہ استنبول کی درجہ بندی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے یہ اب 96ویں نمبر پر ہے جو اسکی بہتر معیشت کا پتا دیتی ہے ۔ اس دوارن ایک خوشگوار تبدیلی یہ آئی ہے کہ لندن ، دبئی، واشنگٹن ، ابو ظہبی ، ٹوکیو، بیجنگ ، سعودی عرب اور جرمنی کا کوئی شہر ''دنیا کے دس مہنگے ترین شہروں‘‘میں شامل نہیں ہے ۔
    دنیا کے سستے ترین شہر
    سستے ترین شہروں کی فہرست پر نظر ڈالتے ہی حیرت ہوتی ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے حالت جنگ سے متاثرہ ملک شام کے شہر دمشق کو دنیا کے سستے ترین شہر کا اعزاز حاصل ہے ۔جبکہ دوسرے نمبرپر تاشقند ( ازبکستان )ہے۔تیسرے نمبر پرلوسا ( زیمبیا کا دارلحکومت )اور چوتھے نمبر پر کارا کاس ( وینزویلا کا صدر مقام)ہے ۔فہرست کے مطابق پانچویں نمبر پر الماتا (قازقستان )، چھٹے نمبر پر سستے ترین شہروں میں کراچی اوربیونس آئرس ( ارجنٹائن )مشترکہ طور پر ہیں۔الجزائر دس سستے ترین ملکوں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر جبکہ بھارت کے چنائی اور بنگلور مشترکہ طور پر نویں نمبر پر ہیں ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں