1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیا کی مختلف جیلوں میں اب بھی تقریباً 11 ہزار پاکستانی قید

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏14 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    دنیا کی مختلف جیلوں میں اب بھی تقریباً 11 ہزار پاکستانی قید
    دنیا کے مختلف ممالک کی جیلوں میں اب بھی دس ہزار آٹھ سو چھیانوے پاکستانی قید ہیں۔ ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، چین، ایران، بھارت، یونان، عراق، کویت، ملائیشیاء، ترکی، تھائی لینڈ، سپین، اٹلی، فرانس اور کینیڈا سمیت کئی دیگر ممالک شامل ہیں۔

    دنیا نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق اومان، سری لنکا، قطر روس، پرتگال، ناروے، ساؤتھ افریقہ، ہنگری، آسٹریلیا، بحرین، افغانستان اور بنگلا دیش کی جیلوں میں بھی سینکڑوں پاکستانی قید ہیں۔

    دستاویز کے مطابق 4 ہزار 120 پاکستانی منشیات سمگلنگ، 1 ہزار 195 غیر قانونی امیگریشن جبکہ 1 ہزار 737 قتل، اغوا اور چوری کی جرائم میں قید ہیں۔

    ان میں سے 190 پاکستانی انسانی سمگلنگ، 165 ڈکیتی، 374 فراڈ، 467 پاکستانی ویزا مدت ختم اور 2 ہزار 61 پاکستانی معمولی جرائم کی وجہ سے جیل میں ہیں۔​
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں