1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیا کا معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل 22 برس کا ہو گیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏29 ستمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    دنیا کا معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل 22 برس کا ہو گیا

    دنیا کا معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل 22 برس کا ہو گیا۔ کمپنی کی سالگرہ پر نیا ڈوڈل جاری کر دیا گیا۔ گوگل اس وقت 150 زبانوں اور 190 سے زائد ممالک میں استعمال کیا جانے والا سرچ انجن ہے۔

    تفصیل کے مطابق ہر سوال کا جواب دینا والا گوگل 22 سال کا ہو گیا ہے لیکن انٹرنیٹ سرچ انجن کی مقبولیت میں کمی نہیں آ سکی ہے۔ جنوری 1996ء میں سٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طالب علموں نے گوگل کو ایجاد کیا اور 1998ء میں اس کو باقاعدہ طور پر شروع کیا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ‘’گوگل’’ نام دینے سے پہلے ‘’بیکرب’’ نام دینے کا بھی ارادہ کیا گیا تھا لیکن گوگل کا نام ریاضی کی اصطلاح GOOGOL سے متاثر ہو کر رکھا گیا۔

    گلوگل آج انٹرنیٹ کی دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کرنے والا سرچ انجن ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ گوگل نے خود کو بہت تبدیل کیا اور نئے فیچر بھی متعارف کرائے۔

    صارفین کو جو معلومات تلاش کرنا ہوتی ہیں، گوگل فٹافٹ فراہم کر دیتا ہے۔ اس وقت 150 زائد سے زیادہ زبانوں اور 190 سے بھی زائد ممالک میں استعمال کیا جانے والا سرچ انجن ہے۔ 22ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل نے ڈوڈل اپنے نام کیا ہے۔​
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے یہ بالغ شروع سے ہی تھا
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    :)
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں