1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیا میں ایسے ایماندار بھی ہو تے ہیں

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از UrduLover, ‏5 مئی 2015۔

  1. UrduLover
    آف لائن

    UrduLover ممبر

    شمولیت:
    ‏1 مئی 2015
    پیغامات:
    812
    موصول پسندیدگیاں:
    713
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    السلام و علیکم

    میرے ایک دوست نے یہ واقع اشتراک کیا اور میں نے سوچا اپنے ہماری اردو دنیا کیساتھ شیئر کروں۔وہ لکھتے ہیں کل ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور اس کے ساتھ ہی ایک خوشگوار واقعہ بھی پیش آگیا۔ نیٹ کی دنیا چونکہ ہمارا ‘قیاسی گھر’ (virtual home) بن چکا ہے تو میں نے سوچا کہ کیوں نا اپنے ان ‘حقیقی گھر’ والوں کے تجربات کو اپنے ‘قیاسی گھر’ والوں کے ساتھ بھی شئیر کرلوں۔

    ہوا کچھ یوں کہ کل میں اپنی فیملی کے ساتھ بائک پر اپنے سسرال جا رہا تھا۔ میرا بیٹا بائک پر آگے بیٹھنے کا بہت شوقین ہے اور اس نے اپنی ماما کا بیگ بھی اپنی گود میں رکھا ہوا تھا۔ ہم سارے رستے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے جب اپنی منزل پہنچے تو ہمیں اندازہ ہوا کہ ہماری محترمہ کا بیگ تو ہم کہیں راستے میں ہی گرا آئے ہیں۔ یہ دیکھ کر تو ہمارے ہوش ہی اڑ گئے کیونکہ اس میں کافی ساری قیمتی چیزیں تھیں اور سب سے زیادہ قیمتی تو وہ بیگ خود تھا۔

    خیر جناب میں بھاگا واپسی کی طرف اور سارے راستے دیکھتا آیا مگر مجھے کہیں بھی بیگ پڑا ہوا نظر نہیں آیا۔ مجھے ایک دم خیال آیا کہ میری محترمہ کا موبائل بھی اسی بیگ میں تھا اس پر کال کر کے دیکھتا ہوں۔ میں نے ایک مرتبہ کال کی تو کسی نے فون نہ اٹھایا، دوسری مرتبہ فون کرنے پر کسی پٹھان نے فون اٹھایا اور میں نے اسے اپنا مدعا بیان کیا تو مجھ سے نشانی پوچھنے لگا کہ بیگ کیسا ہے اور اس میں کیا کیا ہے۔ میں نے اس کو اس کے سوالات کا جواب دے دیے تو اس نے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں اور فلاں جگہ پر آکر اپنی امانت لے لیں اور میں آپ کا انتظار کر رہا ہوں۔ جو جگہ وہ بتا رہا تھا وہ کافی دور تھی اور میں پہلے اس جگہ پر گیا بھی نہیں تھا۔

    لوگوں سے پوچھتا ہوا میں اس طرف چل پڑا کہ اس کا پھر سے میرے سیل پر فون آیا اور کہنے لگا کہ بھائی آپ بہت دیر لگا رہے ہیں مجھے کام پر بھی جانا ہے میں آپ کی وجہ سے یہاں کھڑا ہوں۔ میرے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ وہ بلاک اٹھانے والے ٹرک کا ڈرائیور ہے اور اسے جلد ہی اپنے کام پر جانا ہے۔ خیر جناب جب میں وہاں پہنچا تو وہ اپنے ٹرک میں اپنے ہیلپروں کے ساتھ میرا انتظار کر رہا تھا اور اس نے میرا بیگ میرے حوالے کردیا۔ کہنے لگا کہ یہ بیگ مجھے ایک جمپ کے پاس ملا تھا یقیناً جھٹکے سے گر گیا ہوگا۔ اور یہ بھی کہنے لگا کہ میرا ہیلپر تو اسے اٹھا ہی نہیں رہا تھا کہ کہیں اس میں بم ہی نہ ہو۔ میں نے ان کا بہت شکریہ ادا کیا اور انہیں انعام بھی دینا چاہا مگر اس نے سختی سے کچھ بھی لینے سے انکار کردیا۔ میں نے بہت اصرار کیا کہ بھائی چائے ہی پی لو مگر وہ شکریہ ادا کر کے اپنا ٹرک چلاتا ہوا آگے چل گیا۔

    اس کے جانے کے بعد میں سوچتا رہا کہ ہمارے ملک میں جہاں اتنی بے ایمانی ہے وہاں بہت سارے اچھے لوگ بھی ہیں۔ بظاہر وہ لڑکا ہی تھا اور زیادہ پڑھا لکھا بھی نہیں لگ رہا تھا مگر اس کی ایمانداری اچھے خاصے پڑھے لکھوں سے کہیں بڑھ کر تھی۔ میں سوچتا رہا کہ کیوں ہم ایک ہی قوم کے پیچھے پڑ جاتے ہیں، کیوں ہم ان لوگوں کو اپنے مزاق کا نشانہ بناتے ہیں، کیوں ہم انہیں ہی دہشت گرد گردانتے ہیں۔ میں یہ سوچتا رہا کہ آجکل کے زمانے میں کسے پیسے کی ضرورت نہیں ہوتی اور اگر وہ چاہتا تو اسے بیگ سے کافی کچھ مل جاتا مگر اس کی غربت، یہ مہنگائی اس کے ایمان کے راستے میں حائل نہیں ہوئی۔ اور جاتے جاتے وہ مجھے یہ سبق دے گیا کہ بھائی سارے ان پڑھ لوگ بے ایمان نہیں ہوتے، سارے غریب بے ضمیر نہیں ہوتے، ایمانداری کا تعلق کسی خاص عمر سے نہیں ہوتا اور کچھ خاص لوگوں کے کرتوتوں کی وجہ سے پوری قوم بُری نہیں ہوتی۔
     
    Last edited: ‏5 مئی 2015
    عمر خیام, پاکستانی55, غوری اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی عوام میں ابھی بھی ایمان اور ایمان داری بھر پور ہے مشکل ان لوگوں کو ہوتی ہے جو صرف اور صرف مال بنانا شروع کردیتے ہیں کیونکہ ان کے اہداف متعین نہیں ہوتے اس لئے نہ تو انھیں تسکین ہوتی اور نہ ھی ان کو خوشی میسر ہوتی ہے۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں