1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیا بھر سے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از محبوب خان, ‏9 جنوری 2011۔

  1. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    افریقہ کا سب سے بڑا ملک سوڈان تقسیم کے دہانے پر کھڑا نظر آ رہا ہے اور ملک کے جنوبی حصے کے شہری اتوار کو تاریخی ریفرنڈم میں یہ فیصلہ کر رہے ہیں کہ آیا انہیں شمالی حصے کے ساتھ رہنا ہے یا الگ ہونا ہے۔

    ریفرنڈم کا عمل ایک ہفتے تک جاری رہے گا اور نامہ نگاروں کے مطابق عام خیال یہی ہے ریفرنڈم کے نتیجے میں دنیا ایک نئے ملک کو معرضِ وجود میں آتے ہوئے دیکھے گی۔
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    محبوب بھائی اچھی لڑی شروع کی آپ نے اس بہانے ایک دوسرے سے دنیا کے حالات کے بارے میں آگاہی رہے گی۔ اور سوڈان کی معلومات میرے لیے نئی ہیں۔
     
  3. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    سوڈان کا یہ حصہ تیل کی دولت سے مالا مال ہے اور یہاں جہاں تک مجھے یاد ہے کہ کہیں پڑھا ہے عیسائی اکثریتی علاقہ ہے اس لیے بڑی طاقتیں اسے علیحدہ کرنا چاہتی ہیں۔۔۔۔۔۔اور امید ہے کہ ہفتہ بعد جب ریفرینڈم کا نتیجہ آجائے تو سوڈان تقسیم ہو۔۔۔۔یہ وہی کہانی ہے جو انڈونیشیا میں‌مشرقی تیمور کے نام سے دہرایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔جبکہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے ان دونوں مسائل سے پرانے ہیں مگر اقوام عالم کے کانوں تک جوں بھی نہیں‌رینگتی کہ ان کا اپنا کوئی فائدہ ہی نہیں‌ہے۔۔۔۔۔سو یہ طاقت کا کھیل ہے ۔۔۔۔۔۔ اور مسلمان اس کے آسان ہدف ہیں۔
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے
     
  5. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    وکي کے باني جولين اسانژ نے کہا ہے کہ وہ امريکي عدالت کے اس حکم کي مخالفت کريں گے جس ميں نيٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر سےکہا گيا ہے کہ وہ جولين اسانژ اور ان کے ساتھيوں کي ذاتي معلومات امريکي اداروں کو فراہم کريں۔

    ٹوئٹر یہ بھی چاہتا ہے کہ وہ لوگوں کے لیے آزادی سے اپنی رائے کے اظہار کے فورم کا بھی کردار ادا کرتا رہے لیکن اگر وہ غیرملکی شہریوں کی ذاتی معلومات امریکی حکام کو فراہم کرے گا تو مستقبل میں کس طرح امریکہ سے باہر موجود لوگ ٹویٹر یا دوسری امریکی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر اعتبار کریں گے۔

    دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔ویسے اب تک تو معلومات حوالے کرنے اور ایران میں‌انتخابات کے بعد ٹوئٹر پر یہ الزام بھی ہے انھوں نے جلوسوں کو منظم کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور یہ سب کچھ امریکی حکومت کی ایما پر ہوا۔۔۔۔۔سو جانب داری کے الزام تو پہلے بھی ہیں۔۔۔۔مگر یاد رہے کہ جولین اسانج نہ تو مسلمان ہیں اور نہ تیسری دنیا کے کسی ملک تعلق رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ سو معاملہ ذرا برا بری کا ہے۔۔۔۔۔۔۔سو دیکھیں گے ۔۔۔۔۔لازم ہے کہ ہم بھی دیکھں گے۔۔۔۔ہا دیکھیں گے۔
     
  6. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    [​IMG]
     
  7. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    ایران میں حکام کے مطابق ایران ائر کے ایک مسافر بردار ہوائی جہاز کے حادثے میں کم از کم بہّتر افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ہوائی جہاز کو حادثہ تہران سے سات سو کلومیٹر دور مشرقی صوبے آذربائیجان کے شہر اورمیہ کے نزدیک پیش آیا۔
     
  8. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    چین کی ایک ویب سائٹ پر ایسی تصاویر جاری کی گئی جس میں ایک ایسے بمبار طیارے کو دکھایا گیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ریڈار پر نظر نہ آنے والا سٹیلتھ بمبار ہے ۔امریکہ کے بعد چین دنیا کا دوسرا ملک ہوگا جس کے پاس یہ سٹیلتھ بمبار طیارہ ہو گا۔
     
  9. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    ہیلری کلنٹن خلیجی ممالک کے دورے پرعرب امارات پہنچ گئیں۔ وزیر خارجہ کے خلیجی ممالک کے دورے کا مقصد عراق کی نئی حکومت کے لئے تعاون اور ایران کے خلاف سخت پابندیوں کے لئے ان ممالک کی حمایت حاصل کرنا ہے۔
     
  10. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما نصیر اللہ بابر طویل علالت کے بعد پشاور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔
    بیاسی سالہ میجر جنرل (ریٹائرڈ) نصیر اللہ بابر کچھ عرصہ سے پشاور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ پیپلز پارٹی کی بانی ا ور وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کے دور حکومت میں وہ صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے۔ بعد میں سن 1993سے 1996تک وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں نصیر اللہ بابر نے وزیر داخلہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔
     
  11. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    میرا خیال ہے یہی وہی نصیراللہ بابر ہیں جنہوں نے کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن کیا تھا؟
     
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    بلکل وہی ہیں
     
  13. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    کیتھولک کلیسا کے سربراہ پوپ بینیڈکٹ شانز دہم نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے بعد توہین رسالت کا قانون ختم کر دے۔ پاکستان کے لبرل حلقوں نے پاپائے روم کے بیان کی تائید کی ہے۔
     
  14. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    مزید 1400 امریکی فوجی افغانستان بھیجنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ نئے فوجی دستوں کی آمد جنوری کے وسط سے شرو ع ہو جائے گی اور ان میں سے زیادہ تر کو جنوبی صوبے قندھار میں تعینات کیا جائے گا۔ جہاں اس وقت انھیں طالبان کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔
     
  15. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: دنیا بھر سے

    یہ پوپ ہی فساد کی جڑ ہے۔ اگر یہ شخص توہین رسالت قانون کو ختم کرنے کا نہ کہتا، آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا نہ کہتا تو نہ سلمان تاثیر قتل ہوتا نہ پاکستان میں اس پر بحث چھڑتی، نہ ہی مذہبی جماعتیں اس قانون کو اپنی سیاست چمکانے کے لئے استعمال کرتے اور نہ ہی لبرل فاشسٹ اس قانون کو ختم کرنے پر زور دیتیں۔

    خود یہ شخص معصوم اور کمسن بچوں سے جنسی زیادتی کرتے ہوئے پایا گیا ہے اور مسلمانوں کو سبق دیتا پھر رہا ہے۔
     
  16. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: دنیا بھر سے

    الٹی میٹم کا لفظ میری ڈکشنری میں نہیں ھے ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،نواز شریف
     
  17. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    لطیف کھوسہ نٕئے گورنر کے لیے اہم امیدوار ہیں۔
     
  18. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    مگر وزیر اعظم صاحب کسی اور کی تلاش میں‌ہیں جس میں وزیر خارجہ جناب شاہ محمود قریشی ان کی پیش کش کو رد کرچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ایک تو وہ وزیر اعظم کے امیدوار ہیں دوسرے وہ گورنر بننے کی صورت میں دو سال تک سیاست نہیں کرسکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔سو کھوسہ صاحب نہ صرف صدارتی امید وار ہیں‌ بلکہ پی پی پی میں ویسے بھی قحط الرجال ہے۔۔۔۔۔۔ویسے نیئر بخاری بھی کا نام بھی زیر غور ہے ۔۔۔۔مگر زرا مشکل لگتا ہے۔
     
  19. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    وہ کہتے ہیں‌نا کہ اگر کسی کے گھر کو آگ لگے تو وقت پر نہ بجھانے کی صورت میں اس کا اثر ہمسایہ پر بھی پڑتا ہے۔۔۔۔۔جس طرح افغان جنگ کا میدان افغانستان کے ساتھ ساتھ اب پاکستان بھی ہے۔۔۔۔۔۔۔اسی طرح پاکستان میں‌افراط زر دنوں کی حساب سے بڑھ رہی ہے اور چیزوں میں مہنگاہی بھی اب کسی کے قابو میں‌نہیں‌ہے۔۔۔۔۔اسی طرح بھارت میں آج کل سبزیاں اور دوسری اشیاء روز بروز مہنگی ہوتی جارہی ہیں اور وہاں کے وزیر اعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لی ہے۔۔۔۔۔۔شروع شروع میں ایسے ہی ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔مگر بعد میں کارخانہ دار جانیں‌اور نرخ جانیں۔۔۔۔۔بس ہر صبح اٹھو اور مہنگائی کا رونا روؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے عام اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ ایک اہم اجلاس میں شرکت کی ہے۔۔۔۔۔۔پاکستانی وزیر اعظم بخوبی جانتے ہیں کہ یہ ان کے بس کا کام نہیں سو لگے رہو منا بھائی۔۔۔۔یعنی سرمایہ دار ۔۔۔۔۔۔کوئی روکنے والا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں سب کما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ مملکت خداداد ہے۔۔۔۔۔۔اور خدا ہی اسے چلا رہا ہے۔
     
  20. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    سوڈان میں ملک کی تقسیم کے سوال پر ریفرنڈم میں پولنگ دوسرے روز بھی جاری ہے جبکہ براک اوباما نے اسے تاریخی قدم قرار دیا ہے۔۔۔۔۔جب بھی دنیا کا کسی ملک ۔۔۔صرف اور صرف مسلمان ملک کو تقسیم کرنے کی بات ہوتی ہے اس موقع پر امریکی صدر خود ہی بیان دینے میں بڑی خوشی محسوس کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔کہیں خود بھی اس بیماری کا شکار نہ ہوجائیں ۔۔۔۔کسی دن۔۔۔۔۔اعمال تو سب کے سامنے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گو کہ ایک مستحکم امریکہ امریکیوں کے لیے اچھی بات ہے مگر ۔۔۔۔جنگی جنون میں مبتلا ۔۔۔۔امریکہ۔۔۔۔امریکیوں کے لیے بھی ضرر رساں ہے۔۔۔۔۔مگر لگتا ہے کہ وہاں۔۔۔پڑھے لکھے جاہل ہی رہتے ہیں۔۔۔۔۔کہ پاکستان میں عام عوام بول بول کے حکومتی عوام دشمن احکامات کو واپس بدلنے پر مجبور کرتے ہیں مگر وہاں راوی چین ہی چین لکھ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دشمن بھی مرجائے تو خوشی نہ کرنا ۔۔۔۔۔اپنے وی ٹرجانے اک دن۔۔۔۔۔۔۔۔۔بس جی سوڈان رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑی مسلمان ملک تقسیم ہونے کے قریب ہے۔۔۔۔امریکہ زندہ باد۔۔۔۔۔اور امریکہ مخالف مردہ باد۔
     
  21. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    گزشتہ برس بارہ جنوری کو تہران یونیورسٹی کے لیکچرار 50 سالہ مسعود علی محمدی کو ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق حکام نے ’جاسوسوں کے ایک گروہ‘ کوگرفتار کیا ہے جو بقول ان کے گزشتہ برس ہونے والے ایک نیوکلیئر سائنس دان کے قتل کے لیے ذمہ دار ہے۔ ایک مختصر بیان میں حکام نے کہا ہے کہ اس گروہ کا تعلق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سے ہے۔اس وقت ایران نےاسرائیل اور امریکی ایجنٹوں کو اس ہلاکت کا ذمہ دار ٹھرایا تھا۔
     
  22. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے


    مبارک ہو بلال بھائی لطیف کھوسہ کو نیا گورنر مقرر کر دیا گیا
     
  23. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: دنیا بھر سے

    تو ڈٍکشنری نئی خرید لیں :201::201::201:
     
  24. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے لبنان کےحکومتی اتحاد سے علیحدگی کی وجہ سےحکومت ختم ہوگئی۔
     
  25. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    برازیل نے خبردار کیا ہے کہ چین، امریکہ اور دیگر ممالک کی جانب سے کرنسی کی قدر میں مصنوعی ردوبدل کی وجہ سے دنیا ایک تجارتی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہے۔ جسے انھوں نے کرنسی کے جنگ کا نام دیا ہے۔
     
  26. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    پوپ بینیڈکٹ کے اس بیان کے بعد کہ عیسائیوں کے تحفظ کے لیے مصر مزید اقدامات کرے، مصر نے ویٹیکن سے اپنے سفارتکار کو صلح مشورہ کے لیے واپس مصر بلایا لیا ہے۔ چلو کچھ تو غیرت ہے مصریوں میں۔۔۔۔۔۔۔بعد میں‌جیسا کہ سب جانتے ہیں‌خیر سے بھیج دیں گے۔۔۔۔۔مگر احتجاج تو ریکارڈ ہوا کم از کم سطح پہ ہی صحیح۔
     
  27. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    تیونس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ملک میں غیر معمولی مظاہروں کے بعد صدر زین العابدین بن علی کو مستعفی ہونا پڑا۔ وزیر اعظم محمد گھن ناؤچی نے اقتدار سنبھال لیا ہے، ملک میں نصف شب سے کرفیو نافذ کردیا گیا۔
     
  28. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    برازیل میں تیز بارش کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے شہر ریو ڈی جنیرو کے قریب قصبوں میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ سو ہوگئی۔
     
  29. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    چینی حکومت کے پاس دو ٹریلین ڈالر کے زرِ مبادلہ کے ذخائر ہیں اور قرضے دینے کے لیے کافی کیش بھی ہے جس سے اس کے سٹریٹیجک مقاصد کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ چین کے پاس ورلڈ بنک سے بھی زیادہ پیسے ہیں قرضہ دینے کے لیے۔۔۔۔۔:84:۔۔۔۔۔چلو کوئی تو ہے ان کا ٹکر کا۔
     
  30. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیا بھر سے

    بہت شکریہ محبوب بھائی ۔ حالاتِ حاضرہ کی تازہ ترین صورتِ حال سے آگاہ رکھنے کے لیے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں