1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دم پخت آلو

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏22 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    دم پخت آلو

    اجزاء:اُبلے آلو تین،پائو،تیل1/2کپ،تلی پیاز1/2کپ،کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،رائی1/2چائے کا چمچ،کلونجی1/2چائے کا چمچ،سونف1/2چائے کا چمچ،میتھی دانہ1/2چائے کا چمچ،قصوری میتھی دو چائے کے چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،آمچور ایک کھانے کا چمچ،دہی ایک کپ،ہری مرچ،ہرا دھنیا حسبِ ضرورت

    ترکیب:پہلے رائی،کلونجی،سونف اور میتھی دانہ کو کوٹ لیں۔اب اس میں قصوری میتھی،ہلدی، نمک، آمچور، باریک کٹی ہری مرچ،ہرادھنیا اور کُٹی لال مرچ مکس کر دیں،پھر آلوئوں میں سوراخ کر کے یہ مصالحہ بھریں۔اس کے بعد تیل گرم کر کے اس میں بھر ے آلو پھیلا کر ڈالیں اور اوپر سے آلو بند کر دیں۔ اب اُن پر تلی پیاز،دہی اور زیرہ ہاتھ سے مسل کر ڈالیں اور ڈھک دیں۔جب پانی خشک ہو جائے تو چولہا بند کر دیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں