1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دماغ تیز کرنے کے 6 نسخے ۔۔۔۔ ڈاکٹر سید فیصل عثمان

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏23 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    دماغ تیز کرنے کے 6 نسخے ۔۔۔۔ ڈاکٹر سید فیصل عثمان

    انسانی دما غ ایک انتہائی پیچیدہ مشین ہے جسے اپنا کام جاری رکھنے کے لیے انتہائی مئوثرخوراک کی ضرورت ہے۔ غذا میں کمی بیشی مختلف بیماریوں کو جنم دیتی ہے۔ عمر کے ساتھ دماغی صلاحیتوں کا کم ہونا فطری بات ہے،لیکن چھ حیاتین اور معدنیا ت ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مفید ہیں۔
    تھایامین بی ون:۔
    تھایامین بی ون کو اچھی دماغی صحت کی بنیادی ضرورت سمجھا جاتا ہے۔ یہ دماغ میں وسیع پیمانے پر پائی جاتی ہے۔ اعصابی ٹشو بھی اس کے بغیر مکمل نہیں ہوتے ۔دماغی اشاروں کے اجراء میں بھی اس کا ہی ایک اہم کردار ہے۔ اس کی کمی یاداشت کو ختم کردیتی ہے۔ زیادہ شراب پینے والوں میں یہ بیماری عام ہے۔ ٹیس کے مریض بھی اس کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ ان لوگوں کو حیاتین بی کا زیادہ استعمال کرنا چاہئے۔
    فولک ایسڈ:۔
    فولک ایسڈ یعنی وٹامن ڈی نائن مختلف طرح کے مرکبات کی شکل میں پائی جاتی ہے۔ کئی سبزیوں اور پھلوں میں یہ عام ہے۔ جسم میں موجود حیاتین بی نائن کی مقدار جگر میں پائی جاتی ہے اسی لیے جگر کی خرابی ،بیماری وٹامن بی کی شدید کمی کا باعث بنتی ہے۔ یہ امائنو ایسڈ نامی معدوں اور اعصابی ٹشوز کی تشکیل کیلئے بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ تاہم اسے دیگر حیاتین کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔ فولک ایسڈ کی مدد سے 8مہینے میں چوہوں کی یاداشت کو بہتر بنانے میں کامیابی ملی۔
    وٹامن سی:۔
    وٹامن سی بھی دماغ میں وسیع پیمانے پرپائی جاتی ہے۔ یہ سب سبزیوں اور پھلوں میں بہت زیادہ مقدار میں ملتی ہے۔ یہ ڈوپا مین نامی کیمیکل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اور اسٹریس کو کم کر تی ہے۔ حیاتین سی جسم میں ذخیرہ نہیں ہوتی اسے روزانہ کھانا ضروری ہے۔ نیو کلینک کے مطابق نوے ملین وٹامن سی کی خوراک روزانہ ضروری ہے۔
    کیلشیئم :۔
    معدنیات میں کیلشیئم انسانی دماغ کی اولین ضرورت ہے۔ نیرو سیل میں یہ پیغام رسانی میں بنیادی کردارادا کرتا ہے۔ نیورو ٹرانسمیشن کو یہ ریگولیٹ کرتا ہے۔ اس کی کمی سے ہڈیاں بھی متاثر ہوتی ہیں ۔ تاہم بعض ادویات کیلشیئم میں کمی کر دیتے ہیں جس سے مزید امراض جنم لیتے ہیں۔
    میگنشیئم:۔
    میگنشیمئم حیاتین بی کو تبتی شکل میں تبدیل کر تے ہیں اس لیے یہ بھی ضروری ہیں ۔ ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ میگنشیئم کی مناسب مقدار کھانے والے چوہوں کی یاداشت ٹھیک رہی۔ یہ دماغی اشارو ں میں بھی کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کی کمی نیوروجیکل مسائل کو جنم دیتی ہے۔
    زنک:۔
    زنک کی بڑی مقدار ایک خاص قسم کے نیورون میں ملتی ہے یہ دماغ کے اگلے حصے میں پائے جاتے ہیں۔ سائنس دان ابھی اس کے کردار کا ٹھیک اندازہ تو نہیں لگا سکے مگر اس کی کمی نفسیاتی اور نیورولوجیکل بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔ پارکنسن اور انزائمر کی بیماریوں میں بھی زنک کی کمی پائی گئی ہے۔



     

اس صفحے کو مشتہر کریں