1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دماغی سوالات --- اپنا آئی کیو لیول چیک کریں

'کھیلو کودو بنو نواب' میں موضوعات آغاز کردہ از آذر, ‏5 فروری 2010۔

  1. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جب میں نے سوال پڑھا تو میرے ذہن میں بھی یہی جواب آیا تھا جو @نعیم بھائی نے دیا ہے ۔ اسلیے میں ان کے جواب کی تائید کرتا ہوں ۔ اور پرزور اپیل کرتا ہوں کہ اسی جواب کو صحیح مانا جائے ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    ذہنی آزمائش کا سوال ۔۔۔۔ مصنف نے کونسا محاورہ یاد کیا؟ غور سے پڑھ کے بتائیں۔

    محاورات اور ہمارا خدا واسطے کا بیر ہے ۔ایڑی چوٹی کا زور لگا لو یا چاہے پاپڑ بیل لو، جان جوکھوں میں ڈال لو، دن رات ایک کرلو یا کمر توڑ لو۔ مگر یہ محاورات کی دال کبھی ہم سے نہ گلی ۔ان کا تو باوا آدم ہی نرالا تھا۔ کتے کی دم کی طرح ٹیڑھے ہی رہتے ہیں ۔ زمین جنبد نہ جنبد گل محمد۔۔۔۔۔ اور اوپر سے استاد جی نے نادرشاہی سنایا کہ کل سب دس محاورے یاد کرکے آئیں۔میرا تو یہ سنتے ہی کلیجہ منہ کو آگیا۔ تین ٹانگ کی اونٹنی اور اوپر سے نومن لادنی۔۔ ہم سے ایک محاورہ یاد کرنا جوئے شِیر لانے کے مترادف تھا اور یہاں ہمیں ایک نہ دو بلکہ یکمشت دس محاورے ازبر کرنے کا کہا جارہا تھا۔گنجی نہائے گی کیا اور سر نچوڑے گی کیا؟
    ..جائے ماندن نہ پائے رفتن ہم نے کمربستہ ہوکے محاورے یاد کرنے کا بِیڑہ اٹھا لیا۔مگرشاید محاورات اور میرے دماغ کے درمیان چھتیس کا آنکڑا تھا ...کہ اوّل تو کوئی محاورہ دماغ کی گرد کو بھی نہ پہنچ پاتا... لیکن اگر قدم رنجہ فرماتا بھی تو... ہتھیلی میں پانی کی طرح بہہ جاتا ۔ اور ہم دل تھام کے رہ جاتے۔ جان جوکھوں سے ایک اور یاد کیا مگر وہ ایسے دماغ سے نکلا. جیسے گدھے کے سر سے سینگ.۔۔۔. پہاڑیئے مِیت کس کے، بھات کھایا اور کھِسکے ۔۔۔۔.پتا ہی نہ چلتا کہ اسے آسمان کھاگیا یا زمین نگل گئی۔یہ بیل منڈھے چڑھتی نظر نہیں آرہی تھی ۔ قصہ مختصر ان محاوروں نے خوب دق کیا۔
    خیر...! میں ہمتِ مرداں مددِ خدا کے اصول کے تحت ان محاوروں سے دو دو ہاتھ کرنے کا تہیہ کرلیا۔ کافی تگ و دو کرتا رہا..کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا۔۔.لیکن ڈھاک کے وہی تین پات...محاورات یاد ہوکے ہی نہیں دے رہے تھے...پتا نہیں یہ دماغ محاورات یاد کررہا تھا کہ بنارہا تھا...دماغ ماؤف ہوگیا۔ تھکاوٹ نے میرے دانت کھٹے کردیے... بس کیا بتاؤں! نانی یاد آگئی...اس تھکاوٹ نے ناکوں چنے چبوادیے...دانتوں تلے پسینا آگیا...دن میں تارے دکھائی د ینے لگ گئے... میں سمجھ گیا کہ یہ کوئی خالہ جی کا گھر نہیں... اور پھر... بیماری نے مجھے آگھیرا...!!
    یعنی ایک تو کڑوا کریلا دوسرا نیم چڑھا..ایک تو کانی اوپر سے پڑ گیا پانی۔.کہ ایک تو میں پہلے ہی محاورات کے یاد نہ ہونے پر جل بھن کر کباب ہورہا تھا...اوپر سے بیماری نے اور لال پیلا کردیا.میں دل آزردہ ہوگیا..نہ جانے اس اونٹ کو کس کروٹ بیٹھنا تھا...شاید میں نے اس مہم کی داغ بیل ڈال کر آبیل مجھے مار پر عمل کیا تھا...لیکن داغ جگر کھانا ہمیں مقصود نہ تھا، جب اوکھلی میں دیا سرتو موسلوں کا کیا ڈر...دل بڑا کیااور دن رات کی جاں فشانی اور سرتوڑ محنت سے ایک محاورہ لے دے کے یاد کرہی لیا... عرصۂ دراز تک اسے طوطی وار ازبر کرتا رہا.. دامن سے لگارکھا ۔.حتیٰ کہ اطمینان ہوگیا کہ اب یہ محاورہ نسیًا منسیًا نہیں ہوگا۔بلکہ ایک لمحے کو تو یہ بھی لگا کہ اب محاوروں کا خون منہ کو لگ گیا ہے۔
    اب میرا دل بلیوں اچھلنے لگا...اور میں سرجھاڑ منہ پھاڑ ..خوشیوں کے شادیانے بجاتا ہوا شاداں وفرحاں.اپنے تئیں بڑا تیس مارخان بنا اپنے استاد صاحب کے پاس پہنچا... دست بستہ ہوکے خوش خبری سنائی... تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوجائیں.۔ دل باغ باغ ہوجائےاور وہ خود انگشت بدنداں ہوجائیں..لیکن یہ میری خام خیالی تھی۔ میں نے منہ کی کھائی...اور بڑے سنگین حالات سے دوچار ہوا...جس کے کارن جوگن بنی وہ سیاں پردیس ۔۔۔کیوں کہ محاورہ سنتے ہی وہ آگ بگولہ ہوگئے...اور آؤ دیکھا نہ تاؤ ہمیں مرغا بننے کو کہہ دیا۔
    میں تو کلیجہ تھام کے رہ گیا۔۔ ..دل شکستہ ہوگیا۔۔.ہاتھوں کے طوطے اُڑ گئے۔۔ پیروں تلے زمین نکل گئی...رہے سہے اوسان بھی خطا ہوگئے...حالت ایسی پتلی ہوئی کہ کاٹو تو بدن میں لہو نہیں... اور پھر...ایک دم میرا پارہ چڑھ گیا...اور میرا غصہ آسمان سے باتیں کرنے لگا...کہ میں نے سردھڑ کی بازی لگاکر اور خون پسینہ ایک کرکے جوکام کیا تھا... اس میں بھی میری خوب درگت بنی... ایسی کی تیسی ایسے محاورات کی...اگر میرا بس چلتا تو ان محاورات کو نیست ونابود ہی کردیتا.. اینٹ سے اینٹ بجا دیتا. ان کے گلستان کو تہ وبالا کردیتا... ان کے چمن کو زیرو زبر کردیتا...لیکن میں خون کے گھونٹ پینے کے سوا کچھ نہ کرسکا اور پھر میں کافی دیر تک پیچ و تاب کھاتا رہا..آئیں بائیں شائیں کرتا رہا. بڑی بڑی ہانکتا رہا... یہاں تک کہ استاد صاحب کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا...اور پھر انہوں نے مجھے خوب سنائی .دُر دُر پھِٹ پھِٹ کرنے لگے..کہ تم بڑے طوطا چشم ہو... ماننے کی صلاحیت تم میں صفر بٹا صفر ہے... اور نہ ماننا تو تمہاری سرشت میں ہے... دس میں سے صرف ایک محاورہ یاد کیا ...وہ بھی اونٹ کے منہ میں زیرہ... اور آٹے میں نمک کے برابر..یعنی خون لگا کے شہیدوں میں شامل ہوئے۔.اور ساتویں آسماں پر اڑنے لگے۔ پھر اس پر قیامت یہ کہ... الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ...کہ ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری..خیرات کے ٹکڑے اور بازار میں ڈکار ۔۔۔۔ ایک یاد کرلیا تو کونسا تیر مار لیا۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    "لے دے کے "
     
    ملک بلال، عمر خیام اور ابو تیمور نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    آپ تو آتے ہی چھا گئے نعیم بھائی :255:
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ جیسے صاحبان کی صحبت کا فیض ہے۔ وگرنہ بھولا تو سدابہار بھولا ہے
     
    ابو تیمور اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    :tfy: واہ جی واہ
    @نعیم بھائی زندہ باد!
     
    ابو تیمور اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ پیارے بھائی ! کاملین کی صحبت بہت فیض دیتی ہے
     
    غوری اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے بھی نعیم بھائی کا جواب ٹھیک لگتا ہے بالکل:)
     
    نعیم اور عمر خیام .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    یہی جواب مناسب ہے۔۔۔۔۔۔
     
    عمر خیام نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    بھولا بھائی تو بھولے بھالوں کے بھولا پہلوان ہیں ۔ اورامید ہے ان کا بہت بول بالا کریں گے۔
    " لے دے کے " ہی جواب درست ہے۔
     
    نعیم، ملک بلال اور غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    عمرخیام صاحب اسی طرح باد صبا کی طرح ماحول کومعطرکئےرکھیئے۔۔۔

    آپ کے بےلاگ تبصرے اوربرجستہ جملے آپ کی شخصیت کواورزیادہ ممیزکرتی ہے۔؎

    خوش رہیے۔
     
    نعیم اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ @عمر خیام بھائی
     
  13. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    نئی پہیلی بوجھیں

    وہ کیا ہے
    جو دن میں ایک بار، رات میں دو بار، ہفتے میں تین بار اور مہینے میں بھی تین بار آتا ہے
     
    نعیم اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    نقطہ
    :ok:
     
    ابو تیمور، نعیم اور غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. اویس جمال لون
    آف لائن

    اویس جمال لون ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جون 2012
    پیغامات:
    3,405
    موصول پسندیدگیاں:
    585
    ملک کا جھنڈا:
    نقطے
     
    ابو تیمور اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. اویس جمال لون
    آف لائن

    اویس جمال لون ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جون 2012
    پیغامات:
    3,405
    موصول پسندیدگیاں:
    585
    ملک کا جھنڈا:
    اور سال میں ایک بار بھی نہیں آتا
     
    نعیم اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    بڑے نقطے کی بات ہے آپ کی
     
    اویس جمال لون، نعیم اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ ۔ منگنی یافتہ ہوکر ذہین ہوگئے ہیں۔
     
    ملک بلال اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    ابھی سے یہ حال ہے تو شادی کے بعد تو ذہانت سر چڑھ کر بولے گی:D
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا وہ جو " سر چڑھ کر " چیختی ہے اسی کو ذہانت کہتے ہیں ؟ :eek:
     
    سانا نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہاہا
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    تو آپ اسے کیا کہتے ہیں
     
    سانا نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    یہ ایک نقطے میں سے کیا کیا نکات نکالی جا رہے ہیں آپ لوگ :chr:
     
  24. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    وہی جو آپ کا فیچر ہوگا
     
  25. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    یعنی آپ لوگ میرے فیوچر پر پورا فیچر لکھنے جا رہے ہیں:eek:
     
  26. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    اور کیا آپ کو یہ بات اب سمجھ آئی ہے
     
    الکرم نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    :87::87::87::87::87::87::87:
     
    ملک بلال اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں تو کچھ نہیں کہتا ۔ جو کہنا ہوتا ہے " وہی " کہہ دیتی ہیں :oops:
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری اردو کے قیام کے مقاصد میں سے ایک اہم مقصد بن چکا ہے جناب !
     
  30. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    یہاں ایسے مقاصد پورے ہونا شروع ہو گئے تو ھارون بھائی اور آصف بھائی بھی اپنے "مخصوص" مقاصد کی فہرست بنا کر لائن میں لگ جائیں گے۔ :p
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں