1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دل کربلا میں ہے

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از نذر حافی, ‏17 نومبر 2012۔

  1. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    وہ مشرقی پکار ہو یا مغربی صدا
    مظلومیت کے ساز پہ دونوں ہیں ہم نوا
    محور بنا ہے ایک جنوب و شمال کا
    تفریق رنگ و نسل پہ عالب ہے کربلا

    تسکین روح، سایہ آہ و بکا میں ہے
    ہر صاحب شعور کا دل کربلا میں ہے

    شاعر کسی خیال کا ہو یا کوئی ادیب
    واعظ کسی دیار کا ہو یا کوئی خطیب
    تاریخ تولتا ہے جہاں کوئی خوش نصیب
    اس طرح بات کرتا ہے احساس کا نقیب

    دیکھو تو سلسلہ ادب مشرقین کا
    دنیا کی ہر زبان پہ ہے قبضہ حسین کا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں