1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دل منسلک ہے تیرے درِ خواب سے مرا

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏10 ستمبر 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    دل منسلک ہے تیرے درِ خواب سے مرا

    کب سلسلہ ہے اور کسی باب سے مرا

    مجھ میں سکوت کی وہ فضا اب نہیں رہی

    رہتا ہے اب مکالمہ احباب سے مرا

    اب آسماں کو اور طرح دیکھتا ہوں میں

    اب اور ہے معاملہ مہتاب سے مرا

    پابستہ ہے بدن تو بدن کا قصور ہے

    دل کب بندھا ہے عالمِ اسباب سے مرا

    قریہ بہ قریہ کس لیے تجھ کو کروں تلاش

    چلتا ہے کام جبکہ ترے خواب سے مرا

    خود تو کنارِ جُو کسی جھلمل میں محو ہوں

    پیدا ہے عکس آئنہءآب سے مرا

    نادیدہ رنگ و بو سے نہیں رغبت آج کی

    رشتہ قدیم ہے گلِ نایاب سے مرا

    تصویر ہوں کسی سحر آثار باغ کی

    روشن ہے منظر اپنی تب و تاب سے مرا
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    :p_rose123:
    اب آسماں کو اور طرح دیکھتا ہوں میں
    اب اور ہے معاملہ مہتاب سے مرا
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں